ہمعضلومہ (leiomyoma)
جماعت بندی اور بیرونی ذرائع
|
|
| ہمعضلومہ (بعد از جراحی) |
| اکڈ-10 |
D21, D25 |
| اکڈ-9 |
218 |
| اکڈ-اورام: |
8890-8894 |
|
اصطلاحات
|
|
ہم
ہم
ہم
عضل
عضلہ
عضل
ومہ
ومہ
ورم
|
ہموار کا ہم
smooth
leio
عضلہ
muscle
myo
ورم کا وم
oma
tumor
|
|
ہمعضلومہ ، ہموار عضلات (smooth muscles) میں پیدا ہونے والے سرطان کو کہا جاتا ہے جو کہ عام طور پر ایک حمید ورم (benign tumor) ہوتا ہے۔ اسے انگریزی میں Leiomyoma کہتے ہیں۔ اگر leiomyoma کا عبارتی (یا آسان) اردو میں ترجمہ کرنے کی کوشش کی جاۓ تو اسکو ہموار عضلات کا سرطان کہـ سکتے ہیں کیونکہ اسکا یہ انگریزی نام اصل میں تین اختصاری الفاظ ( Leio + myo + oma ) کا مرکب ہے۔ leio کا مطلب ہموار کا ہوتا ہے، myo عضلہ یا عضلات کو کہتے ہیں اور oma کا سابقہ ورم (tumor) یا باالفاظ دیگر سرطان کیلیۓ استعمال کیا جاتا ہے۔ اور اسی طرح اسکا اردو نام بھی تین اختصاری الفاظ کا مرکب ہے (ہم + عضل + ومہ) ؛ یہاں ہمـ ہموار کیلیۓ، عضل عضلہ کیلیۓ اور ومہ ورم کیلیۓ آتا ہے۔ ان اصطلاحاتی متبادلات کی فہرست سامنے دیے گئے خانۂ معلومات کی اصطلاحات میں دیکھیے۔
[ترمیم] مزید دیکھیۓ