ہویدیات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

ہویدیات (phenology) حیاتیات کی وہ شاخ ہے جس میں دوری (periodic) نباتات و حیوانات کے دور حیات کے دوران نمودار (آشکار، ہویدا یا پدیدار) ہونے والے مظاہر کا مطالعہ؛ موسم، آب و ہوا اور درونسالی (interannual) تغیرات سے پڑنے والے اثرات کے لحاظ سے کیا جاتا ہے۔ انگریزی میں علم کی اس شاخ کا نام یونانی لفظ phaino سے لیا گیا ہے جس کے معنی آشکار، ہویدا اور پدیدہ کے ہوتے ہیں؛ اسی مناسبت سے ان دوری جانداروں میں ہویدا ہونے والے مظاہر کے مطالعہ کو ہویدیات (ہوید + یات) کا متبادل دیا جاتا ہے۔