ہینری ہیولاک
وکیپیڈیا سے
میجر جنرل سر ہینری ہیولاک، (5 اپریل 1795 - 24 نومبر 1857) ایک برطانوی جنرل تھا جو خاص طور پر بھارت کے ساتھ وابستہ ہے. انہوں نے جنگ آزادی ہند 1857ء کے دوران کان پور کو ہندوستانیوں سے حاصل کر لیا تھا-
[ترمیم] ابتدائی زندگی
ہینری ہیولاک فورڈ ہال،بیشپ ویرماوتھ یعنی موجودہ سنڈرلینڈ، شمال شرقی انگلستان میں پیدا ہوا- ہینری ہیولاک، ولیم ہیولاک، ایک امیر بحری جہاز بنانے والے اور جین نامی خاتون جوکہ، جان کارٹر ایک وکیل کی بیٹی تھی، کی اولاد تھا- وہ چار بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا اور سب فوج میں تھے-