یوری گاگرین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
یوری گاگرین

یوری گاگرین (Yuri Gagarin) پہلا انسان تھا جو خلا میں گیا۔ یوری گاگرین کا تعلق سوویت یونین سے تھا۔ وہ پائلٹ تھا۔ 1961ء میں وہ اپنے خلائی جہاز میں خلا میں گیا اور زمین کے گرد چکر لگایا۔ یوری گاگرین کے خلا میں جانے سے سوویت یونین اور امریکہ کے درمیان ایک خلائی دوڑ شروع ہو گئی۔

بچپن[ترمیم]

یوری ایک فارم میں پیدا ہوا اسکا تعلق ایک غریب خاندان سے تھا۔ لڑکپن میں اس نے دوسری جنگ عظیم میں پہلا جہاز دیکھا جو کہ ایک روسی لڑاکا طیارہ تھا۔ اس وقت وہ جان گیا کہ وہ ایک پائلٹ بننا چاہتا ہے۔اس نے بڑی محنت سے تعلیم حاصل کی جسکی وجہ سے وہ ہوا بازی کے ایک سکول میں داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ اسکے اساتزہ اسے ایک قدرتی ہوا باز سمجھتے تھے اور انھوں انکی اسکی قابلیت کو دیکھ کر اسے روسی ائیر فورس میں داخل ہونے کا مشورہ دیا۔

یوری فوج میں[ترمیم]

یوری روسی فوج میں وہ ایک اچھے پائلٹ کے طور پرابھرےاور اب وہ ایک شوہراور باپ بن چکے تھے۔لیکن جبروسنےجباپناپہلاسیارہ خلا میں بھیجا تواس نےایک خلا باز بننے کا فیصلہ کیا۔دو سال کی خفیہ تربیت کے بعد ڈاکٹروں نے یوری کوخلا بازی کیلئے چناکیونکہ وہ تمام ٹیسٹ میں نمیاں طورپرکامیاب تھے۔اپریل 1961 میں جب وہ27 سال کا تھا تو خلا میں روانہ ہوا یہ بہت خطرنا ک کام تھا کیونکہ سائنسدان کو یوری کے زندہ لوٹ آنے کا یقین نہ تھا لیکن یوری اپنے سفر سے لوٹ آیااوردنیامیںمشہور ہوا۔

آخری سفر[ترمیم]

وہ خلا میں دوبارہ جانا چاہتا تھا اسلئے 1967 میں اس نے دوبا رہ خلا میں جانے کی تیاری شروع کر دی چونکہ وہ نئے لڑاکا طیاروں کو آزمانے کے کام پر بھی معمور تھا ۔لیکن اگلے سال وہ لڑاکا طیارے کی آزمائشی پرواز کے دوران اسکا طیارہ حادثے کاشکار ہوگیا اس حادثے میں یوری اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا ا۔ اس وقت اسکی عمر صرف 34 سال تھی۔ یوری گاگرین 1934 میں پیدا ہوا اور 1968ء میں ایک ہوائی حادثے میں ہلاک ہو گیا۔