یوسف پیامبر (ڈرامہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
پیامبر یوسف ڈرامے کا ایک منظر جب یوسف عہ بارگاہ خدا تعالیٰ میں مناجات کررہے ہیں جبکہ فرعون، اسکے مصاحب، اسکی بیوی و دیگر بھی یوسف عہ نبی کے ہمراہ خدا کے سامنے فریاد کنندہ ہیں

یوسف پیامبر 2008ء میں بنایا گیا ایک معروف ایرانی سلسلے وار تاریخی کھیل ہے جو کہ حضرت یوسف کی مبارک زندگی پر مبنی ہے۔اس سلسلے وار تاریخی اسلامی کھیل کی کہانی کو احادیث مبارکہ، قرآن مجید اور دیگر اسلامی و معتبر غیر اسلامی روایات سے اخذ کیاگیاہے تاہم بنیادی ماخذ اسلامی کتب ہی ہیں۔ اس کھیل کی عکسبندی قدیم مصر کے عمارنہ دور کے عمارنہ شہر میں کی گئی ہے۔ اس کھیل کی عکسبندی کیلئے مصنوعی طور بنائے جانے والی تاریخی عمارتوں، لباس اور مناظر پر 2,000,000ڈالر لاگت آئی ہے۔ ۔ یہ سلسلے وار45 اقساط پر مبنی ہے اور اب انگلش،عربی ، اردو اور دیگر زبانوں میں دستیاب ہے۔فلم کے ہدائت کار فرج اللہ سلحشور ہیں جو کہ اس سے قبل اصحاب کہف نامی فارسی سلسلے وار کھیل بناچکے ہیں۔ اس کھیل کی ہر قسط کا آغاز تسمیہ اور سورۃ یوسف کی آیات سے ہوتاہے۔ سورہ یوسف کی آیات5-4کی تلاوت ایران کے معروف قاری کریم منصوری نے کی ہے۔ ان آیات میں حضرت یوسف کے بچپنے کے خواب کا حوالہ دیاگیاہے ۔ کہ جب چاند ستارے انکو سجدہ کرتے ہیں۔

تنقیدی جائزہ[ترمیم]

اس سلسلے وار کھیل کی ایران اور دیگر تمام اسلامی دنیا میں نمائش کے ساتھ ہی مثبت تاثرات موصول ہوئے۔ تاہم بعض کیمطابق اس کھیل میں کثیر زوجات کے نظریے کو فروغ دیاگیاہے۔حتیٰ کہ ہدائت کار کی دختر جو کہ ایک مذہبی گھرانے میں پروان چڑھی ہیں نے کھلے عام اپنے والد کے کام پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ اسے یقین ہے کہ کثیر زوجات کی سوچ اسلامی جمہوریہ ایران کے ٹی وی IRIBکی پیداکردہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ:
ہم ہرکسی یا کسی ایک کے بارے میں نہیں کہہ سکتے کہ وہ کیا نظریہ یا سوچ رکھتاہے تاہم ہر کسی کی اپنی سوچ اور نظریہ ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ میں ہدائت کار سے کسی قسم کے تعلق کے اظہار کے بنا ایک عمومی ناظر کے طور پر پریشان ہوں کہ ایران میں اسلام کس شکل میں نوجوانوں کو پیش کیاجارہاہے اور انکا مستقبل کیساہوگا؟ انکو کیا انتخاب کرناچاہئے؟
جبکہ ہدائتکارر فرج اللہ سلحشور نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ:
تمام مکاتب اسلامی سمیت ماضی میں کثیر زوجات کی روائت موجود تھی۔ مگر موجودہ زمانے میں کچھ وجوہات کی بناپر اس میں تبدیلی آگئی ہے۔ انبیاء اور انبیاء کے پیشرو بعض اوقات 2 یا 2 سے زائد زوجات بھی رکھتے تھے۔ یہ ایک ماضی کی حقیقت ہے جسکی تاریخ گواہی دیتی ہے اور یہ روائت اب بھی بعض اسلامی ممالک میں موجود ہے جبکہ حقوق نسواں کے شیعہ طرفدار اس میں ترمیم کرناچاہتے ہیں۔ ماضی میں کثیر زوجات کی روائت تھی اس لئے میں اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کرسکتاتاکہ حقوق نسواں کے علمبرداروں کو خوش کرسکوں ۔ گو کہ کثیر زوجات کا معاملہ میری نظر میں اہم نہیں اور نہ ہی میں اسکو فروغ دینے کیلئے کسی اقدام کا حامی ہوں تاہم یہ کھیل ایک تاریخی حقیقت ہے جس میں ہم مسلمانوں کیلئے دیگر بہت سے اسباق پوشیدہ ہیں۔


کتایون ریاحی بطور زلیخا ، اپنے خاوند عزیز مصر کے جنازے کے لئے اپنی خاص کنیز کے ہمراہ۔ پیامبر یوسف کھیل کا ایک منظر

کتایون ریاحی جو کہ ایران کی ایک معروف اداکارہ ہیں انہوں نے اس کھیل میں اداکاری کے بعد اداکاری کو خیرباد کہہ دیا۔ انہوں نے کہاکہ ان کا اس تاریخی کھیل میں اداکاری کرنے کا تجربہ نہائت شاندار رہا۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی اسلامی کھیل میں انہیں استحکام، رواداری، احترام ، حیاوشرم اور حجاب و نقاب سمیت بہت سی اسلامی اقدار کا عملی تجربہ حاصل ہواہے۔ اس لئے اب کسی دیگر کردار کیلئے اداکاری نہیں کرینگی ۔ وہ ہمیشہ اپنے اندر زلیخا کے تاریخی کردار کیلئے اداکاری سے حاصل ہونے والی چاشنی اور مٹھاس کو ہمیشہ اپنے اندر محفوظ رکھنا چاہتی ہیں۔

اداکار[ترمیم]

اداکار کردار
مصطفی زمانی یوسف پیامبر
محمود پاک نیت یعقوب
کتایون ریاحی زلیخا
جعفر دهقان پوتیفار (عزیز مصر)
رحیم نوروزی آخناتون
جهانبخش سلطانی آمنحوتپ سوم
لیلا بلوکات نفرتیتی
الهام حمیدی اسنات (زوجہء یوسف)
کورش زارعی لاوی بن یعقوب
اردلان شجاع کاوه جبرئیل

مزید دیکھیں[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

پیامبر یوسف سلسلے وار تاریخی اسلامی کھیل اردو زبان میں