یوم کِپور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ایک شُول میں یوم کِپور کا منظر

یہودی ماہ تشری کے دسویں دن یوم کِپور مانایا جاتا ہےـ یہ عموماً ستمبر یا اکتوبر میں آتا ہےـ عشرۃ التوبہ کے اختتام پر ایک لمبا روزہ ہوتا ہے جو یوم کِپور کی شام سورج ڈوبنے پر شروع ہوتا ہے اور اگلے دن سورج غروب پر کھولا جاتا ہےـ

اس تہوار کا مقصد سال بھر کی توبہ کرنا ہوتا ہےـ چونکہ عشرۃ التوبہ کے دوران انسان انسان سے معافی مانگتا ہے، یوم کِپور توبہ کا آخری موقع ہے جس میں یہودی باجماعت خدا سے معافی مانگتے ہیں، اپنے اعمال کی توبہ کرتے ہیں اور آئندہ سال میں نیکیاں کرنے اور گناہ سے پرہیز کرنے کا ارادہ کرتے ہیں ـ

یوم کِپور کے روزہ میں کھانے، پینے اور ازدواجی تعلقات سے پرہیز کِیا جاتا ہےـ اس کے علاوہ کام سے بھی پرہیز کِیا جاتا ہے چونکہ انسان کا تمام وقت شول (یہودی معبد) میں گزرتا ہے یا پھر گھر میں بیٹھ کر فرداً یا خاندان کے ساتھ عبادت میں ـ


یوم کِپور کی شام شُول میں گزرتی ہے جہاں خازان (دعا خواں) "کول نِیدرے" نامی ایک دعا تلاوت سے پڑھتا ہےـ اس شام میں دوست عزیزوں سے معافی مانگنے کا بھی آخرے موقع ملتا ہےـ

مقالہ بہ سلسلۂ مضامین

یہودیت

Star of David.svg
Lukhot Habrit.svg  Menora.svg

تاریخ یہودیت

عقائد
خدا کی وحدانیت · ارض اسرائیل · بنی اسرائیل · صدقہ · صنوعت
عبادات اور عبادت گاہیں
مِقواہ · شول · بیت مِقداش · منیان · شاخاریت · منخا · معاریب · شماع
تہوار
شابات · روش ھاشاناہ · عشرۃ التوبہ · یوم کِپور · سکوت · سِمخات توراہ · حانوکاہ · پورم · پیساخ · شاوُوت
اہـم شـخـصـیـات
ابراہیم · سارہ · اسحاق · یعقوب عرف اسرائیل · بارہ قبائل · موسیٰ · سلیمان · داؤد
کـتـب و قـوانـیـن
تورات · مشنی · تلمود · ہالاخا · کاشرُوت

یوم کِپور کی صبح ایک فرد صبح سے شام تک شُول میں گزارتا ہےجس دوران تورات کے کچھ حصے پڑھے جاتے ہیں اور مزید توبہ کی باجماعت دعائیں کی جاتی ہیں ـ اس کے علاوہ اس موقع پرجن دوست عزیزوںکا انتقال ہو چکا ہوتا ہے، ان کی فلاح کی دعا کی جاتے ہے، جس کو کادش کہا جاتا ہےـ اس کے بعد کھر آکر خاندان کے ساتھ یا پھر شُول ہی میں یوم کِپور کا روزہ کھولا جاتا ہےـ

حوالہ جات[ترمیم]

"Yom Kippur." Encyclopedia Britannica. 2008. Encyclopædia Britannica Online. 02 Oct. 2008 http://www.britannica.com/EBchecked/topic/653569/Yom-Kippur.