یکم اگست 2008 کا سورج گرہن
وکیپیڈیا سے
یکم اگست 2008ء کا سورج گرہن ایک مکمل سورج گرہن تھا جو زمین کے انتہائی شمالی علاقوں میں نظر آیا۔ جن میں کینیڈا، روس، اور شمالی چین شامل ہیں۔ یہ ان علاقوں میں مکمل نظر آیا جہاں آدھی رات کا سورج نظر آتا ہے۔ یعنی مقامی وقت کے مطابق آدھی رات کو بھی سورج نظر آتا ہے کیونکہ یہ وہ علاقے ہیں جہاں کئی ماہ تک دن اور کئی ماہ تک رات ہوتی ہے۔ انتہائے شمال کے علاوہ یہ شمالی اور مشرقی امریکہ ، یورپ اور ایشیاء کے کچھ علاقوں میں بھی نظر آیا۔ اس کا آغاز 08:04:06 یو۔سی۔ٹی کو ہوا جو 12:38:27 یو۔سی۔ٹی تک جاری رہا۔ اس دوران اس کی کسی بھی مقام پر زیادہ سے زیادہ چوڑائی 236.9 کلومیٹر تھی۔
[ترمیم] مزید دیکھئیے
[ترمیم] بیرونی روابط