2008 آسام بم دھماکے
وکیپیڈیا سے
2008 آسام بم دھماکے 30 اکتوبر، 2008 کو دوپہر سے پہلے گوہاٹی شہر کے بازار اور آسام صوبے کے مختلف علاقوں میں ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق اٹھارہ کے قریب دھماکے پوئے جن کے باعث اکیاسی (81) ہلاکتیں پوئیں اور چار سو ستر کے قریب لوگ زخمی ہوئے۔
[ترمیم] فوری ردّ ِعمل
- دہماکوں کے فورا بعد مشتعل افراد اور پولیس میں تصادم ہوئے۔ ان واقعات میں کئی لوگ زخمی ہوئے اور بھیڑ کو منتشر کرنے کیلیئے پولیس کو ہوائی فائر کرنے پڑے۔ خبروں کے مطابق ان افراد نے پولیس اور آگ بجھانے کے عملے کی دھماکے کے بعد کی کاروائیوں مین بھی رکاوٹ ڈالی۔ دھماکوں کے بعد آسام اور اطراف کے علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
- حادثہ کے بعد اپنے عزیزوں کی خیریت معلوم کرنے والے لوگوں کو مواصلاتی نظام کے جام پونے کیوجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
- گوہاٹی میڈیکل کالج ہسپتال جہاں مریضوں کو لایا گیا کو خون کی بیہد کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیر صحت ہماتا بسوا سرما نے لوگوں سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ آسوم گانا پریشاد نے اپمنی جماعت کے کارکنان کو خون عطیہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔