2008 بچّہ دودھ گھوٹالا
| اس مضمون یا قطعہ کو وکیپیڈیا کے معیار کے مطابق از سر نو لکھنے کی ضرورت ہے۔ برائے مہربانی اسے بہتر بنائیں۔ |
2008 بچّہ دودھ گھوٹالا بچوں کے پینے کے دودھ میں بڑے پیمانے پر مےلامن (melamine) کی ملاوٹ، اس کے نتائج اور ردعمل کا واقعہ ہے جو کے چین میں پیش آیا۔ کیمکل کو دودھ میں پروٹین کے تناسب میں اضافہ کرنے کے لیے استعمال کیا گیاتھا- اس سے پہلے بھی 2007 میں پالتو-جانوروں کی غزا میں اس کی ملاوٹ کے باعث کافی شور برپا ہوا تھا-
22 ستمبر 2008 تک ملاوٹ کےسبب 53000 بچے بیمار، 12،800 اسپتال میں داخل اور 4 جانبحق ہوۓ تھے۔ ابتدائی مرحلے میں توجہ سب سے زیادہ بکنے والے سانلو گروپ پر مرکوز کرنے کے بعد مزید تحقیقات سے 21 مزید کمپنیوں کی اشیاء میں ملاوٹ کا انکشاف ہوا۔ واقعہ نے صرف چين میں تحفظ غزا اور بدعنوانی پر سوالیہ نشان لگا دیا بلکہ چین کی غزائ برامدات کو بری طرح متاثر کیا۔ گیارہ ممالک نے چین سے غزائ برامدات مکمل طور پر روک دی- گھوٹالے کے سبب بہت سے اعلی عہدیدار اپنا استیفا دینا پڑا۔