Article

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

لفظ article ، یونانی زبان کے لفظ arthron سے ماخوذ ہے[1] جس کے معنی بنیادی طور پر جوڑ کے ہوتے ہیں اور اپنی اسی اصل شکل میں آج بھی یہ لفظ مستعمل پایا جاتا ہے ، جیسے طب میں arthritis کا لفظ یعنی التہاب مفصل یا جوڑوں کی شوزش[2]۔ پھر اس جوڑ (یا بند) کے مفہوم سے اس میں جڑنے والے اجزاء کے تصور کی تشبیہ سے جز کا مطلب پیدا ہوا اور یہاں سے یہ لفظ کسی جریدے کے اجزاء یعنی مقالات کے لیۓ مستعمل ہوا۔ اس کا پرانا مفہوم یعنی جوڑ یا بند ، طب کی مندرجہ بالا مثال کے علاوہ قانون میں بھی پایا جاتا ہے اور یہاں اس کو دو (افراد ، اداروں ، باتوں) کو جوڑنے والے معاہدے کے لیۓ اختیار کیا جاتا ہے جو کہ اصل میں مجموعی طور پر کسی ملک کا قانون تشکیل کرتے ہیں۔ اب یہاں سے اس مجموعی کے تصور کو وسعت دے کر اردو میں اس قانونی اصطلاح برائے article کے لیۓ دفعہ کا لفظ اختیار کیا جاتا ہے؛ یعنی مجموعی قانون یا دستور کو تشکیل (formation) کرنے والی کوئی شق[3]۔ عربی میں عام طور پر قانونی article کے لیۓ المادۃ (مادہ) یا بند کی اصطلاحات ملتی ہیں[4]۔ اردو کا مذکورہ بالا لفظ شق بھی بعض اوقات قانونی article کے متبادل کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے لیکن عموماً یہ لفظ اس دفعہ کے لیۓ اختیار کیا جاتا ہے جس میں ترمیم (amendment) کی گئی ہو یا جو کسی دفعہ کے اجزاء بناتی ہو[5]۔ اردو میں جیسا کہ اوپر بیان ہوا کسی جریدے کے article کے لیۓ بھی یہ لفظ آتا ہے لیکن وہاں اسے جریدے کا جزء کہنے کے بجائے مقالہ کہا جاتا ہے۔

نیز دیکھئے [ترمیم]

  • مصنوع، کوئی تجاریاتی چیز (ware)

حوالہ جات [ترمیم]

  1. ^ ایک انگریزی لغت میں article کا اندراج
  2. ^ ایک مستند طبی لغت میں arthritis کا اندراج
  3. ^ ایک اردو لغت میں دفعہ کا 2 سرا اندراج
  4. ^ ایک عربی لغت میں article کا اندراج
  5. ^ اردو لغت میں شق کا 8 واں اندراج
Disambig.svg

یہ ایک ضد ابہام صفحہ ہے: ایک جیسے نام والے صفحات کی ضد ابہام فہرست۔ اگر کسی اندرونی رابطے نے آپکو اس صفحہ تک پہنچایا ہے تو، آپ اس رابطے کو درست کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تاکہ وہ رابطہ درست اور متعلقہ صفحہ کی جانب ہو جائے۔ ضد ابہام کی تفصیل کیلیے دیکھیے ضد ابہام (فی الحال انگریزی میں)

‘‘http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=Article&oldid=727378’’ مستعادہ منجانب