لادینی
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(Atheism سے رجوع مکرر)
لادینی (atheism) ایک ایسی اصطلاح ہے کہ جو مذہب کی ناموجودگی یا مذہب سے انکاری صورت میں اختیار کی جاتی ہے ، یہ مذہب سے انکاری کسی معاشرے کی جانب سے بھی ہوسکتی ہے اور کسی قوم یا ایک فرد واحد کی جانب سے بھی۔ لا کا مطلب نہیں یا انگریزی a- کا آتا ہے اور دینی یا دینیت ، مذہب سے تعلق کو ظاہر کرتا ہے جسے انگریزی میں -theism کہا جاتا ہے اور یوں لادینی کا لفظ ہی انگریزی کے a-theism کا درست متبادل آتا ہے۔