سمتی مخطط

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(Digraph سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
Directed.svg
اصطلاح term

سمتی مُخطط
ذیلی مخطط
قِمّہ، اقمات
کنارہ
تیر
مدور
لصق
ملصق
ناملصق
مرتب
درجہ
باقاعدہ
زیریں
متعدد
ورد
ورود
قوی

directed graph (digraph)
subgraph
vertices
edge
arc
loop
label
labeled
unlabeled
ordered
degree
regular
underlying
multiple
incident
incidence
strong

ریاضی کی شاخ نظریہ مخطط میں ایسا مخطط جس میں کناروں کی سمت مقرر ہو جو تیر کے نشان سے دکھائی جاتی ہے۔ اسے یوں سمجھا جا سکتا ہے جیسے مقام ا اور ب کے درمیان ریل‌گاڑی مقام ا سے ب کی طرف چلتی ہو مگر دوسری جانب نہیں۔

تعریف: سمتی مخطط D مشتمل ہوتا ہے ایک مجموعہ جسے اقمات کہتے ہیں، اور اقمات کے جوڑوں کی مرتب فہرست جنہیں تیر کہتے ہیں۔ اقمات کو "اقمات مجموعہ" V(D) لکھتے ہیں، اور تیروں کو "تیر فہرست" A(D) لکھتے ہیں۔ اگر a اور b اقمات ہیں تو تیر ab کی سمت a سے b ہوتی ہے، یا a کو b سے جوڑتا ہے (مگر b کو a سے نہیں جوڑتا)۔

تعریف: سمتی مخطط D کے ہر تیر کو اس کے ارتباطی کنارے سے بدل دینے سے جو مخطط حاصل ہوتا ہے اسے D کا "زیریں مخطط" کہا جاتا ہے۔

تعریف: اگر دو اقمات کو ایک سے زیادہ تیر ایک ہی سمت میں جوڑتے ہوں، تو انھیں متعدد تیر کہا جاتا ہے۔ اگر تیر قمہ کو اپنے آپ سے جوڑے تو اسے مدور کہا جاتا ہے۔

فہرست

سادہ سمتی مخطط [ترمیم]

سمتی مخطط جس میں متعددتیر اور مدور نہ ہوں کو سادہ سمتی‌مخطط کہا جائے گا۔

متصل سمتی مخطط [ترمیم]

سمتی مخطط کا زیریں مخطط اگر متصل ہو تو سمتی مخطط کو متصل کہیں گے ورنہ نامتصل۔ سمتی مخطط کو "قوی متصل" کہیں گے اگر کسی بھی قمہ سے کسی بھی قمہ تک رستہ ہو۔


ذیلی سمتی مخطط [ترمیم]

تعریف: سمتی مخطط D کا اقمات‌مجموعہ V(D) اور تیر‌فہرست A(D)ہو۔ سمتی مخطط کا ذیلی‌سمتی‌مخطط ایسا سمتی‌مخطط ہے جس کی تمام اقمات V(D) میں ہوں اور تمام تیر A(D) میں ہوں۔


تیر e قمہ a سے ورد ہے، اور تیر e قمہ b کو ورد ہے۔ Vertex adjacency arc graph.png


تعریف: اگر D سمتی‌مخطط ہے بغیر مدور کے، اور v اس کا ایک قمہ ہے۔ قمہ v کا اخراج درجہ اس سے ورد ہونے والے تیروں کی تعداد ہے، اور اسے outdeg(v) لکھتے ہیں۔ قمہ v کا ادخال درجہ اس کو ورد ہونے والے تیروں کی تعداد ہے، اور اسے indeg(v) لکھتے ہیں۔

مصافحہ مبعث [ترمیم]

سمتی‌مخطط مٰیں تمام اقمات کے اخراج درجات کی حاصل جمع برابر ہوتی ہے تیروں کی تعداد کے۔ اور تمام اقمات کے ادخال درجات کی حاصل جمع بھی برابر ہوتی ہے تیروں کی تعداد کے۔

اصطلاح term

قابلِ سمت بندی
پُل

orientable
bridge

تعریف: مخطط G کو "قابلِ سمت بندی" کہا جائے گا اگر یہ کسی قوی متصل سمتی‌مخطط کا زیریں‌مخطط ہو۔ یعنی G کے ہر کنارے کو اس طرح سے سمت دی جا سکے کہ حاصل ہونے والا سمتی‌مخطط قوی متصل ہو۔

تعریف: متصل مخطط کے ایسے کنارے کو "پُل" کہیں گے اگر اس کو ہٹانے سے مخطط نامتصل ہو جائے۔

مسلئہ اثباتی [ترمیم]

متصل مخطط قابل سمت بندی ہو گا اگر بشرط اگر اس میں کوئ پُل نہ ہوں۔


اور دیکھو [ترمیم]

بیرونی روابط [ترمیم]

E=mc2     اردو ویکیپیڈیا پر ریاضی مساوات کو بائیں سے دائیں LTR پڑھیٔے     ریاضی علامات