e (ریاضیاتی دائم)
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(E (mathematical constant سے رجوع مکرر)
| اصطلاح | term |
|---|---|
|
مائل |
slope |
ریاضیاتی دائم 'e' ایسا منفرد حقیقی عدد ہے کہ دالہ ex کی قدر اس کے مماسی لکیر کے مائل کے برابر ہو گی، x کی تمام اقدار کے لیے۔ جامع طور پر، ایسی واحد دالہ جن کا مشتق ان کے اپنے برابر ہو، کی ہئیت Cex ہو گی، جہاں C کوئی دائم ہے۔ اس طرح تعریف شدہ دالہ کو اَسّی دالہ کہتے ہیں، اور اس کی اُلٹ دالہ کو قدرتی لاگرتھم، یا اساس e پر لاگرتھم کہتے ہیں۔ عدد e کو درج ذیل متوالیہ کی حد کے طور پر بھی یوں تعریف کیا جاتا ہے:
عدد e غیر ناطق بلکہ ماروائی ہے، اور اس کی قدر 5 اشاریہ جگہ تک یہ ہے:
E=mc2 اردو ویکیپیڈیا پر ریاضی مساوات کو بائیں سے دائیں LTR پڑھیٔے ریاضی علامات
(نیلی) کا مشتق (مماسی لکیر کی مائل) نقطہ x=0 پر 1 کے برابر ہے۔ مقابلہ کے لیے دالہ 2x (نقطہ ... منحنی) اور دالہ 4x (۔ ۔ منحنی) دکھائی گئی ہیں؛ یہ مائل 1 والی سرخ لکیر کے مماسی نہیں۔
