برقی رو
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(Electric current سے رجوع مکرر)
برقی روcurrent سے مراد بار دار ذرات charge کا بہاو یا بار دار ذرات کے بہاو کی شرح rate ہوتی ہے۔
بار دار ذرات سے مراد برقیہ electron اور آئین ions وغیرہ ہیں۔
- کسی موصل conductor مثلا بجلی کے تار میں برقی رو کے دوران الیکٹران بہتے ہیں
- کسی نیم موصل semiconductor میں برقی رو کے دوران الیکٹران اور مثبت سوراخ holes بہتے ہیں
- کسی برق پاشے کے محلول electrolyte solution میں برقی رو کے دوران ions بہتے ہیں
- کسی پلازمہ plasma میں برقی رو کے دوران الیکٹران اور ions دونوں بہتے ہیں مثلا آسمانی بجلی۔
آسمانی بجلی پلازمہ کرنٹ کی مثال ہے۔ آسمانی بجلی گرنے کے دوران دس کروڑ وولٹ کے تحت لگ بھگ 30,000 ایمپئر کا کرنٹ ہوا میں سے گزرتا ہے جسکی وجہ سے روشنی، ریڈیو کی لہریں، ایکس رے اور گاما رے نکلتی ہیں۔ اس پلازمہ کا درجہ حرارت 28,000 ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔[1]
برقی رو کی اکائ ایمپئر Ampere ہوتی ہے جسے A سے ظاہر کرتے ہیں۔۔ اگر کسی تار سے ایک ایمپئر کرنٹ گزر رہا ہے تو اسکا مطلب ہوتا ہے کہ اس تار میں سے ایک کولمب چارج فی سیکنڈ گزر رہا ہے (یعنی ہر سیکنڈ میں 6.241 × 1018 الیکٹران گزر رہے ہیں)۔