نظریۂ مخطط
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(Graph theory سے رجوع مکرر)
| اصطلاح | term |
|---|---|
|
مُخطط |
graph |
ریاضیات اور شمارندی سائنس میں، نظریہ مخطط مطالعہ ہے مخططوں کا: اس تناظر میں مخطط سے مراد اقمات یا 'کونوں' کا مجموعہ اور کناروں کا مجموعہ ہے جو اقمات کے جوڑے کو آپس میں ملاتے ہیں۔ ایک مخطط چاہے "لاسمتی" ہو، مطلب کہ کنارے سے جڑنے والی دو سمتوں کے درمیان کوئی تمیز نہیں، یا پھر کنارہ کی "سمتی" بھی ہو سکتی ہے ایک قمہ سے دوسرے کی طرف؛ دیکھو مخطط تفصیلی تعاریف اور مخطط کی متنوع اقسام کے لیے جو عام طور پر پرکھے جاتے ہیں۔ نظریہ مخطط میں مطالعہ کیا جانے والے مخططوں کو دالہ کے مخطط یا دوسرے مخطط سے گُڈ مُڈ مت کرو۔