OpenType

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

OpenType دراصل شمارندی خطوط کے لیۓ ایک قابل میزان شکلبندی یا format کو کہا جاتا ہے جسے ابتداء میں microsoft نے تیار کیا تھا اور پھر بعد میں ایڈوبی سسٹم بھی اس میں ملوث ہو گیا۔ گو انکا اعلان 1996ء میں کیا گیا تھا پر انکی قابل ذکر تعداد میں ترسیل 2000ء تا 2001ء تک دیکھنے میں آئی۔ ایڈوبی سسٹم نے اپنے خطوط کے تمام تر کتب خانے کو open type میں تبدیل کرنے کا کام 2002ء تک مکمل کر لیا تھا۔ سن 2005ء کے آغاز تک 10،000 خطوط open type میں دستیاب کیۓ جاچکے تھے جن میں سے ایڈوبی سسٹم کے کتب خانے کا ایک تہائی حصہ بنتا تھا۔

یہ خطوط یا fonts ، عملیاتی نظام ؛ windows ، linux ، mac اور os x پر کام کرتے ہیں۔ ان میں 65 ہزار سے زیادہ منقوشات (glyphs) اور یکرمزی کی سہولت موجود ہے۔ ان میں لاطینیہ (latin) زبانوں کے ساتھ ساتھ غیرلاطینیہ (non-latin) ترسیمات و حروف رکھنے والی زبانوں کی تخطیط بھی کی جاسکتی ہے۔

نگار خانہ[ترمیم]

‘‘http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=OpenType&oldid=841627’’ مستعادہ منجانب