پی ایچ پی
PHP: Hypertext Preprocessor |
|
| اطار | imperative, شئے التوجہ، procedural, reflective |
|---|---|
| ظہور | 1995[1] |
| طرحکار | راسموس لیدورف |
| ترقی دہندہ | پی ایچ پی گروہ |
| اصدار مستحکم | 5.4.5 (جولائی 19, 2012) |
| Typing discipline | Dynamic, weak |
| اہم اطلاقات | Zend Engine, Phalanger, Quercus, Project Zero, HipHop |
| متاثر | C, C++, Java, پرل, Tcl[1] |
| اطلاقی زبان | C |
| اشتغالی نظام | Cross-platform |
| اجازہ | پی ایچ پی اجازہ |
| عمومی توسیعات اسم ملف | .php, .phtml .php4 .php3 .php5 .phps |
| موقع حبالہ | www.php.net |
انگریزی میں یہ مخفف ہے "PHP: Hypertext Preprocessor" کا۔ یہ ایک سکرپٹنگ پروگرامنگ زبان ہے۔ یہ زبان پرل (PERL)، سی (C)، جاوا اسکرپٹ (Javascript) جیسی زبانوں سے متاثر ہو کر تشکیل دی گئی ہے۔ یہ ایک مفت اور آزاد مصدر برمجہ زبان ہے۔ یہ تیز رفتار ، آزاد ، مستحکم، اور متنوع پلیٹ فارم ہے۔ اس کے لیے کمپائلیشن (compilation) کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ استعال میں نہایت سادہ مگر ساتھ ساتھ بہت طاقتور ہے۔ پی ایچ پی ایک مضبوط گروہی (community) بنیادوں پر قائم ہے جس میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
فہرست |
پی ایچ پی کے اہم استعمال [ترمیم]
- معیل اطراف اسکرپٹنگ (Server side scripting): یہ سب سے زیادہ روایتی اور اہم استعمال ہے پی ایچ پی کا۔ اس کے لیے تین چیزیں درکار ہوتی ہیں:
- امر خطی (command line) اسکرپٹنگ: پی ایچ پی اسکرپٹ بغر معیل اور متصفح جال کے بھی چل سکتا ہے۔ اس صورت میں صرف پی ایچ پی نحوکار کی ضرورت رہ جاتی ہے۔ اس طرح کے اسکرپٹس کی ضرورت task scheduler اور لینکس یا یونیکس پر cron on unix or linux کے اسکرپٹس چلانے کے لیے چاہیے ہوتے ہیں۔
آموختہ [ترمیم]
پی ایچ پی کے اسکرپٹنگ قطعہ کے آغاز میں<php? اور آخر میں ?> آتا ہے. ایسا قطعہ کہیں بھی دستاویز میں آ سکتا ہے۔ تو یہ قطعہ یوں ہو گا
<?php ?>
پی ایچ پی فائل میں عموماً HTML کے ٹیگ ہوتے ہیں جیسے کہ کسی بھی HTML فائل میں ہوتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ پی ایچ پی کا رمز بھی ہوتا ہے۔ "خوش آمدید ویکیپیڈیا" کا رمز جو متصفح جال میں دکھایا جا سکتا ہے مندرجہ ذیل ہے
<html> <body> <?php printf( "<head>خوش آمدید ویکیپیڈیا</head>" ); ?> </body> </html>
(یہاں "printf" پحپ زبان میں رمز ہے)۔ چونکہ PHP رمز معیل پر چلتا ہے، اس لیے آپ کے متصفح جال میں جو HTML صفحہ داخل ہو گا وہ یوں ہو گا
<html> <body> <head>خوش آمدید ویکیپیڈیا</head> </body> </html>
اور دیکھنے میں یوں نظر آئے گا
خوش آمدید ویکیپیڈیا
تنصیب [ترمیم]
اس کے لیے مندرجہ ذیل مصنع لطیف کی ضرورت ہوتی ہے:
- معیل رابط : اپاچی (Apache) یا پرسنل ویب سرور
- پی ایچ پی (PHP) ورژن 4 یا 5
- مائی ایس کیو ایل (mysql)
- پی ایچ پی تحریری یا ویب ایڈیٹر (php text or web editor )
- زائد مصنع لطیفی آلات جیسے پی ایچ پی مائی ایڈمن (phpmyadmin)
- لینکس ، ونڈوز، یا OS/X عملیاتی نظام
اکثر لینکس کی ڈسٹرو پر یہ سارے مصنع لطیف پہلے سے ہی نصب ہوتے ہیں۔ ان عملیات کو "لیمپ" کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، یعنی
- Linux, Apache, MySql, PHP = LAMP
پی ایچ پی اور جاوا اسکرپٹ (جال پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والی زبان) میں بنیادی فرق یہ ہے کہ پی ایچ پی کا رمز (code) معیل (server) پر چلتا ہے۔
میزی اطلاقیہ [ترمیم]
پی ایچ پی میزی (desktop) اطلاقیوں کے لیے بہت اچھی زبان نہیں ہے مگر اگر چند جدید خصوصیات استعمال کیے جائیں تو پی ایچ پی جی ٹی کے ( PHP-GTK ) کے ساتھ یہ بھی ممکن ہے۔
بیرونی روابط [ترمیم]
مدونات [ترمیم]
حوالہ جات [ترمیم]
- ^ 1.0 1.1 Rasmus Lerdorf began assembling C code originally written for CGI scripts into a library and accessing the library's functions, including SQL queries, through HTML-embedded commands in 1994; Lerdorf, Rasmus (2007-04-26). "PHP on Hormones – history of PHP presentation by Rasmus Lerdorf given at the MySQL Conference in Santa Clara, California" (mp3). The Conversations Network. http://itc.conversationsnetwork.org/shows/detail3298.html#. Retrieved 2009-12-11. "Every day I would change the language drastically, and it didn't take very long, so by 1995, mid-1995 or so, PHP looked like this. This isn't that far from what PHP looks like today, actually."