پال مارٹن
| Paul Edgar Philippe Martin پال مارٹن |
|
![]() پال مارٹن، اپریل 2004ء |
|
|
|
|
|---|---|
| در منصب دسمبر 12, 2003 – فروری 6, 2006 |
|
| بادشاہ | الزبتھ دوم |
| پیشرو | یان کریچن |
| جانشین | سٹیفن ہارپر |
|
|
|
| در منصب نومبر 21, 1988 – اکتوبر 14, 2008 |
|
| پیشرو | کلاڈ لانتھیر |
| جانشین | لائز زاراک |
|
34واں کانڈائی وزیر مال
|
|
| در منصب 1993 – 2002 |
|
| پیشرو | گلز لوزل |
| جانشین | جان مینلے |
|
|
|
| پیدائش | اگست 28 1938 ونڈسر, انٹاریو |
| سیاسی جماعت | لبرل |
| ازواج | شیلہ |
| بچے | 3 بیٹے (پال, جیمی اور ڈیوڈ) |
| سکونت | مانٹریال, کیوبک |
| مادر علمی | سینٹ مائیکل کالج, ٹورانٹو جامع ٹورانٹو |
| پیشہ | وکیل, تاجر |
| مذہب | رومی کیتھولک |
| دستخط | |
| موقع جال | PaulMartin.ca |
پال مارٹن کینیڈائی سیاستدان، جو لبرل پارٹی کا رہنما، اور کینیڈا کا 21واں وزیراعظم بنا۔ 14 نومبر 2003 کو جب جان کریچن نے دباؤ میں آ کر استعفی دیا، تو پال مارٹن لبرل جماعت کا لیڈر اور وزیراعظم بنا۔ 2004 میں انتخابات میں کود پڑا مگر صرف اقلیت حکومت جیتنے میں کامیاب ہوا۔ 2006 میں پارلیمان میں عدم اعتماد کی وجہ سے انتخابات ہوئے، تو انتخابات میں شکست ہوئی۔ انتخابات سے پہلے لبرل جماعت کیوبک میں "ضامن قضیحت" کی وجہ سے دباؤ میں تھی۔ پال مارٹن نے ایک منصف کے ذریعہ اس کی عدالتی تحقیقات کروائیں، جس نے لبرل پارٹی کے کچھ کارندوں کو قصور وار ٹھرایا۔ مگر زرائع ابلاغ لبرل جماعت کے خلاف زہر اگل رہا تھا۔ انتخابات سے کچھ دن پہلے گھڑ سوار پولیس نے بھی پال مارٹن کے وزیر خزانہ پر غلط الزام لگا کر انتخابات میں مداخلت کی۔[1] زرائع ابلاغ نے لوگوں کو لبرل جماعت کو شکست دینے کا عندیہ دیا۔ پال مارٹن کھیل سمجھ گیا تھا، انتخابات کی رات اہل خانہ کے ساتھ تاش کھیلتا رہا۔ نتیجہ پہلے سے معلوم تھا۔ شکست کے بعد مارچ میں لبرل پارٹی کی باگ ڈور چھوڑ دی اور اگے انتخابات میں حصہ نہ لے کر سیاست سے سبکدوش ہو گیا۔
جان کریچن کی حکومت میں وزیر خزانہ رہا جس کے دوران اس نے وفاقی حکومت کا خسارہ ختم کر کے منافع کی طرف لے گیا، اور یہی اس کا سب سے کامیاب دور سمجھا جاتا ہے۔ وزیراعظمی کے آخری سال 2005 میں کینیڈا کے اصل باشندوں کی حالت زار کی بہتری کے لیے صوبوں اور علاقہ جات کی حکومتوں سے تاریخی استصواب کرایا جسے کیلوانا معاہدہ کہتے ہیں، مگر نئی آنے والی سٹیفن ہارپر کی وفاقی حکومت نے اس کی پاسداری نہ کی۔ پال مارٹن اس معاہدہ کو اپنی سیاسی میراث بنانا چاہتا تھا۔ سبکدوشی کے بعد اصل باشندوں کی بہتری کے لیے نجی طور پر کوشاں رہا۔
- ^ ٹورانٹو سٹار، 26 دسمبر 2009ء، "Travers: Why politicians are afraid to take on the RCMP"
