Peptide

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

ہضمہ (peptide) ایسے مرکبات کو کہا جاتا ہے کہ جن کی آب پاشیدگی پر دو یا دو سے زائد امائنو ترشے حاصل ہوں۔ ان کو سادہ الفاظ میں ہضمیہ (peptone) کے چھوٹے ٹکرے کہا جاسکتا ہے جبکہ خود ہضمیات (peptones) بھی لحمیات کے چھوٹے اور جزوی ہضم شدہ حصے ہوتے ہیں۔ اگر بات کو نیچے سے شروع کیا جاۓ تو (صرف آسانی کی خاطر، نہ کے علمی لحاظ سے) یوں کہا جاسکتا ہے کہ امائنو ترشے مل کر ہضمہ بناتے ہیں اور پھر ان کے بعد ان سے بڑے ہضمیہ کا درجہ آتا ہے اور ہضمیہ سے پھر لحمیات کا درجہ آتا ہے جو کہ مکمل اور بہت بڑے بڑے سالمات ہوتے ہیں۔ انگریزی میں peptide کا لفظ peptone سے pept لیکر اسکے ساتھ ide کا سابقہ لگا کر بنایا گیا ہے، ide کا سابقہ دراصل ایک جیسے کیمیائی مرکبات کے لیۓ استعمال کیا جاتا ہے۔ اردو لفظ ہضمہ کی جمع ہضمات کی جاتی ہے۔


مزید دیکھیے[ترمیم]

‘‘http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=Peptide&oldid=721830’’ مستعادہ منجانب