Propofol
وکیپیڈیا سے
یہ تھائیوپنٹون (پنٹوتھال) اور کیٹامین ketamine کی طرح بے ہوش کرنے کی دوا ہے جو وریدی I/V استعمال کی جاتی ہے. دیکھنے میں یہ دودھ کی طرح سفید نظر آتی ھے. یہ 1977 میں ایجاد ہوئی تھی مگر اسوقت اسکا محلول cremophor EL میں بنایا جاتا تھا جس کی وجہ سےallergic reaction بہت زیادہ ہوا کرتے تھے. اس لئے اسکے فارمولے میں تبدیلی کی گئی اور cremophor EL ہٹا کر اس کی جگہ انڈے کی زردی سے حاصل شدہ (phospholipid (lecithin، گلیسرین اور سویا بین کا تیل ملا کر اسکا محلول تیار کیا گیا جو بہت کامیاب ثابت ہوا۔. اسے اس نۓ فارمولے کے ساتھ 1986 میں دوبارہ استعمال کے لیۓ پیش کیا گیا۔
|
Propofol
|
|
| نظامی (آئیوپی ایسی) نـام | |
| 2,6-diisopropylphenol | |
| شناختساز | |
| کـاس عدد | |
| تمک رمز | N01 |
| پبکیم | |
| مصرف ادویہ | |
| کیمیائی معطیات | |
| صیغہ | C12H18O1
|
| سالمی کمیت | 178.271 g/mol |
| معطیات ادویاتی نقلیات | |
| حیوی فراہمی | NA |
| Protein binding | 95 to 99% |
| استقلاب | Hepatic glucuronidation |
| نصف حیات | 30 to 60 min |
| اخراج | Renal |
| معالجاتی غور و تفکر | |
| زمرۂ حمل | |
| قانونی حیثیت |
℞-only (U.S.) |
| راستے | Intravenous |
1935 میں تھائیوپنٹون کی ایجاد کے بعد بہت ساری دوائیں بےھوش کرنے کے لئے ایجاد ہوئیں مثلاً ًetomidate, althesin, propanidid وغیرہ مگر تھائیوپنٹون کی حریف ثابت نہ ہو سکیں. پروپوفول پہلی دوا ہے جو تھائیوپنٹون کی صحیح معنوں میں حریف ہے. اگرچہ اکثر بےھوشی سے متعلق افراد پروپوفول کو تھائیوپنٹون سے بہتر سمجھتے ہیں مگر تھائیوپنٹون کی بنسبت پروپوفول لگ بھگ نو دس گنا زیادہ مہنگی دوا ہے اس لئے غریب ممالک میں اسکا استعمال محدود ہے.
اسکا ڈوز 2 ملی گرام فی کلو گرام ہوتا ہے اور یہ 10 ملی گرام فی سی سی کے محلول میں دستیاب ہے.
تھائیوپنٹون کے برعکس یہ pharyngeal reflexes ختم کرتی ہے اس لئے اس کو استعمال کرنے سے مریض زیادہ آسانی سے Laryngeal mask airway برداشت کر لیتا ہے.
یہ بلڈپریشر بھی کم کرتی ہے اور ہائی بلڈپریشر کے مریضوں کے لیۓ بہت مفید ہے (جبکہ کیٹامین بلڈپریشر بڑھاتی ہے اور مضر ہے.)
اس دوا کا اثر تقریباً 4 سے 8 منٹ تک رہتا ہے لیکن اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ دوا جسم میں بہت تیزی سے metabolise ہو جاتی ہے( تقریباً دس گنا تیزی سے) اور اس وجہ سے ایک ہی موقع پر بار بار استعمال کی جا سکتی ہے جبکہ پنٹوتھال جسم میں جمع cumulate ہوتی جاتی ہے اور ایک ہی موقع پر بار بار لگانے سے سخت نقصان کا اندیشہ رہتا ہے. یہی وجہ ہے کہ پروپوفول کی بے ہوشی کے بعد مریض جلد چلنے پھرنے کے قابل ہو جاتا ہے اور اگر مریض کو آپریشن کے بعد چند گھنٹوں میں گھر بھیجنا ہو تو پروپوفول سب سے بہتر دوا ہے.
جگر اور گردے کے مریضوں کو بے ہوش کرنے کے لیۓ یہ دوسری دواؤں سے بہت بہتر ہے۔
پروپوفول ایک تیل نما مرکب ہے جو پانی میں غیر حل پذیر ہے. فوسپروفول Fospropofol ایک نئ دوا ہے جو پانی میں حل پذیر ہے اور جسم کے اندر جا کر alkaline phosphatase نامی انزائم کی مدد سے پروپوفول میں تیزی سے تبدیل ہو جاتی ہے۔ اسکا تجارتی نام Aquavan ہے۔