حاصل ضرب کا قاعدہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(Rule of product سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
اصطلاح term

گنتی
مرتب
راستے

counting
order
ways

یہ گنتی کا بنیادی اصول ہے۔ بیان یہ ہے کہ اگر پہلا عمل کرنے کے m راستے ہوں، اور دوسرا عمل کرنے کے n راستے، تو پھر ان دونوں عمل کرنے کے، اسی مرتب میں، کے m \times n راستے ہیں۔

Fundamental counting principle.png

مثال کے طور پر اگر کسی کے پاس دو شلواریں (سرخ، سفید) اور تین قمیضیں (سرخ، نیلا، سفید) ہیں، تو اس سے چھ لباس کے جوڑے بن سکتے ہیں، چونکہ

پہلا عمل: شلوار چننے کے 2 راستے ہیں اور
دوسرا عمل: قمیض چننے کے 3 ،

اسلیے لباس 6 ممکن ہیں۔

جامع بیان: اگر پہلا عمل کرنے کے a راستے ہوں، اور دوسرا عمل کرنے کے b راستے، تیسرا عمل کرنے کے c راستے، اور اسی طرح، تو پھر ان تمام عمل کرنے کے، اسی مرتب میں، کے a \times b \times c \times \cdots راستے ہیں۔

مجموعہ نظریہ میں یہ قاعدہ مجموعہ میں ارکان کی تعداد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اگر مجموعہ S_1 میں ارکان کی تعداد کو \ |S_1| لکھا جائے تو

|S_{1}|\cdot|S_{2}|\cdots|S_{n}| = |S_{1} \times S_{2} \times \cdots \times S_{n}|

جہاں  \times کارتیسی ضرب ہے۔

E=mc2     اردو ویکیپیڈیا پر ریاضی مساوات کو بائیں سے دائیں LTR پڑھیٔے     ریاضی علامات