Transcendental number

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

ریاضیات میں ماروائی عدد ایسا عدد (ممکن ہے مختلط عدد ہو) جو الجبرائی نہ ہو— یعنی کسی ناطق عددی سر رکھنے والے کثیر رقمی کا جذر نہ ہو۔ ماروائے عدد کی مشہور مثالیں π اور e ہیں۔ اکرچہ ،ماروا اعداد کی چند جماعتیں ہی معلوم ہیں، مگر ماروا عدد نادر ہرگز نہیں۔ درحقیقت تقریباً تمام حقیقی عدد اور مختلط عدد ماروا ہیں، کیونکہ الجبرائی اعداد قابل شمار ہیں حبکہ حقیقی اعداد (اور مختلط اعداد بھی) ناقابل شمار ہیں۔ تمام ماروا اعداد غیرناطق ہوتے ہیں کیونکہ تمام ناطق اعداد الجبرائی ہیں۔ اس کا اُلٹ سچ نہیں: تمام غیرناطق اعداد ماروا نہیں ہوتے۔