مستحل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(Transformer سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

ٹرانسفارمر [ترمیم]

ٹرانسفارمر (TRANSFORMER) ایسا آلہ ہے جو کہ آلٹرنیٹنگ کرنٹ کی وولٹیج کو کم یا زیادہ کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے.اسے مشہور سائنسدان مائیکل فیراڈے نے ایجاد کیا.

مختلف ٹرانسفارمرز
ٹرانسفارمر کی ڈایاگرام

ٹرانسفارمر کیسے کام کرتا ہے [ترمیم]

ٹرانسفارمر میں دو کوائلز ہوتی ہیں.ایک سیکنڈری کوائل اور دوسرے پرائمری کوائل کہلاتی ہے.دونوں کوائلز میں ٹرنز کی تعداد ان میں موجود وولٹیج کے متناسب ہوتی ہے.جب ایک کوائل میں کرنٹ گزرتا ہے تو میگنیٹک انڈکشن کے ذریعے دوسری کوائل میں بھی کرنٹ گزرنے لگتا ہے. وولٹیج کو ٹرنز کی تعداد کم یا زیادہ کر کے سیٹ کیا جاسکتا ہے.

ہیوی ڈیوٹی ٹرانسفارمر [ترمیم]

ہیوی ڈیوٹی اور ہائی وولٹیج ٹرانسفارمرز جو کہ گرڈ اسٹیشن پر نصب کیے جاتے ہیں.انتہائی گرم ہوجاتے ہیں.انہیں ٹھنڈا کرنے کےلیے ٹرانسفارمر آئل استعمال کیا جاتا ہے.