USPTO

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
United States Patent and Trademark Office
ریاست متحدہ سندِ موجد اور نشانِ تجارہ دفتر
US-PatentTrademarkOffice-Seal.svg
مہر
جائزۂ وکالہ
موقع حبالہ
www.uspto.gov

ریاست متحدہ سندِموجد اور نشان تجارہ دفتر (united states patent and trademark office) امریکی وزارتِ تجارت کے زیر سرکاری ادارہ ہے جو موجدوں اور تاجروں کو سندِ حق موجد عطا کرتا ہے اور منتج اور فکری ملکیت کی شناخت کے لیے نشانِ تجارہ کا اندراج کرتا ہے۔ مختصراً اسے uspto یا pto کہتے ہیں۔

نصب العین[ترمیم]

امریکی آئین کی دفعہ 1، شق 8، نظامِ حق موجد کی قانونی اساس ہے۔ یہ بیان کرتا ہے:

"نمائندگان کے پاس طاقت ہو گی:- سائنس اور مفید فنون کے نشونما کو فروغ دینے کے لیے، مصنفوں اور موجدوں کو ان کی تحریروں اور دریافتوں کے بلا شرکتِ غیرے حقوق محفوظ کرنے کی۔"

pto کا نصب العین "ریاست متحدہ میں صنعتی اور تکنیکی نشو نما اور قومی اقتصادیات کی مظبوطی" کو فروغ دینا، بذریعہ:

  • سندِ حق موجد اور نشان تجارہ سے متعلق قوانین کی منتظمی
  • صدر مملکت، وزیر تجارت، اور انتظامیہ کو سندِ حقِ موجد، نشانِ تجارہ، اور حقوقِ نقل کے امور پر مشورہ دینا؛ اور
  • فکری ملکیت کے تجارت متعلق امور پر مشورہ دینا۔

دھوکہ بازی[ترمیم]

ناقدین اور مبصرین ایسی ہزاروں مثالیں پیش کرتے ہیں جہاں یہ ادارہ عام فہم فکری اور منتج پر حقوق جاری کرتا ہے تاکہ غیرملکی افراد اور ادارے امریکی شرکہ کے خلاف تجارت میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ فکری ملکیت پر یہ ادارہ مضحکہ خیز [1] خیالات پر متعدد حقوق جاری کر کے سنگین مذاق بن چکا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ سلیش ڈاٹ، 30 دسمبر 2009ء، " Comments: 268 +- Idle: USPTO Awards LOL Patent To IBM"
‘‘http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=USPTO&oldid=824373’’ مستعادہ منجانب