چال (نظریہ مخطط)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(Walk (graph theory سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
Walk graph theory.svg
اصطلاح term

مُخطط
قِمّہ، اقمات
کنارہ
چال
رستہ
صراط
بند
دورہ

graph
vertex, vertices
edge
walk
path
trail
closed
cycle

ریاضی کی شاخ نظریۂ مخطط میں n لمبائی کی چال کسی مخطط G کے k کناروں کا تسلسل جس کی صورت یوں ہو

 v_1 v_2, v_2v_3, v_3v_4, \cdots, v_{n-1}v_n

کو کہتے ہیں۔ اس چال کو  v_1 v_2 \cdots v_n لکھتے ہیں، اور اسے v_1 اور v_n کے درمیان چال کہتے ہیں۔ غور کرو کہ چال میں کسی کنارے کی دوسرا قمہ وہی ہے جو اس سے اگلے کنارے کا پہلا قمہ ہے۔ چونکہ کناروں کی سمت نہیں ہے اس لیے اس چال کو  v_{n}  v_{n-1} \cdots v_1 بھی لکھا جا سکتا ہے اور اسے v_n اور v_1 کے درمیان چال کہا جا سکتا ہے۔

Path graph theory.svg

بند چال اور دورہ [ترمیم]

ایسی چال کو اسی قمہ پر شروع اور ختم ہو کو بند چال کہتے ہیں۔ کسی مخطط کے کناروں کا تسلسل جس کی صورت یوں ہو

 ab, bc, cd, \cdots, fa

کو بند چال کہتے ہیں۔ اگر بند چال میں تمام کنارے مختلف ہوں تو اسے بند صراط کہتے ہیں۔ اگر اس کے علاوہ بند چال کے تمام اقمات بھی مختلف ہوں تو اس بند چال کو دورہ کہیں گے۔ تصویر میں 1254231 بند صراط ہے۔ اور 125431 دورہ ہے۔

اور دیکھو [ترمیم]

بیرونی روابط [ترمیم]

E=mc2     اردو ویکیپیڈیا پر ریاضی مساوات کو بائیں سے دائیں LTR پڑھیٔے     ریاضی علامات