آتش کدہ (تذکرہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

فارسی شعرا کا تذکرہ ہے جو 1760ء میں لطف علی بیگ آذرنے مرتب کیا۔ اس میں شہروں کے لحاظ سے اسمائے شعرا کو ترتیب دیا گیا ہے۔ کل 842 شعرا کے حالات قلم بند ہیں۔ یہ تذکرہ اس دور میں لکھا گیا ہے جب ایران میں سبک ہندی کی بجائے قدیم فارسی اسلوب شاعری کی حمایت میں تحریک چل رہی تھی۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، بھارت، جامع اردو انسائیکلوپیڈیا، جلد اول، ادبیات، صفحہ 10