آزاد تلازم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

دبیز متنانگریزی: Free Association (آزاد ایتلاف) یہ اصطلاح سگمنڈ فرائڈ نے وضع کی تھی بلکہ یہ کہنا مناسب ہو گا کہ تحلیل نفسی کے لیے اس نے آزاد تلازم کا طریقہ ایجاد کیا۔ اس طریقہ کے تحت تحلیل نفسی کے دوران معمول سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے ذہن کو دوسرے خیالات سے آزاد کر دے اور اپنی توجہ محلل کیطرف مرکوز کر دے اور محلل سے جب وہ کوئی لفظ سنے تو اس کے سنتے ہی جو تصور جو خیال اس کے ذہن میں آئے اس کو آزادانہ و ایمانداری سے صحیح طور پر بیان کر دے۔ اس طرح آزاد تلازم کے لیے فرائڈ نے الفاظ کی جو فہرست تیار کی تھی اور بعد میں اس میں یونگ نے ترمیم کی وہ تحلیل نفسی کے لیے استعمال ہوتی رہی ہے۔ [1]

1۔ ^ ( 2006ء، سید اقبال امروہوی، نفسیات کا انسائیکلوپیڈیا، نگارشات پبلشرز 24 - مزنگ روڈ لاہور، 88 )