ابو الدر یاقوت الرومی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ابو الدُّرْ یاقوت بن عبد اللہ الرومی عربی زبان کے بہترین صاحب دیوان غزل گو شاعر تھے۔ زبان کی سلاست، اندازِ بیان کی دلکشی اور بے ساختگی ان کے کلام کی اہم خصوصیات تھیں۔

نام و نسب[ترمیم]

اصل نام یاقوت، کنیت ابو الدر، لقب مہذب الدین تھا۔ والد کا نام عبد اللہ تھا۔ نسلاً رومی تھا لیکن سن شعور و تمیز کو پہنچا تو خود ہی اپنا نام عبد الرحمٰن رکھ لیا چنانچہ ابن ذہبی نے کتاب الذیل میں اس کا شمار ان لوگوں میں کیا ہے جن کا نام عبد الرحمٰن تھا۔ ابو منصور الجیلی کا غلام تھا۔