اخبار عام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اخبار عام
قسمسہ روزہ
ہیئتبراڈشیٹ
مالکپنڈت مکند رام
مدیرپنڈت گوپی ناتھ
آغازیکم جنوری 1871ء
زباناردو
صدر دفترلاہور، برطانوی ہندوستان

اخبار عام برطانوی راج میں یکم جنوری 1871ء میں لاہور سے جاری ہونے والا اردو زبان کا اخبار تھا۔[1] 1881ء میں ہفتے میں دو بار اور 1887ء میں تین بار نکلتا تھا۔ 1891ء میں روزنامہ ہو گیا۔ روزنامے کا اجرا رکھنا ممکن نہ ہوا تو یہ پھر سہ روزہ ہو گیا۔ تھا، بعد میں سہ روزہ ہو گیا۔ اس کے مالک پنڈت مکند رام، گوپی ناتھ اور گوبند سہائے اس کے مدیر تھے جو پنڈت مکند رام کے بیٹے تھے۔ یہ اخبار مطبع متر بلاس میں چھپتا تھا جو پنڈت مکند رام کی ملکیت تھا۔ مکند رام نے اخبار عام کے علاوہ تین اور اخبار ہمائے پنجاب (یکم اپریل 1870ء)، ہندی اخبار متر بلاس اور انگریزی ہفت روزہ پیپلز جرنل بھی نکالے۔ 1897ء میں مکند رام کا انتقال ہو گیا۔ ان کی زندگی ہی میں ان کے بیٹوں نے اخبار کی ادارت اور انتظام سنبھا رکھا تھا۔ پنڈت گوپی ناتھ کے ذمے اخبار کی ادارت تھی وہ انڈین نیشنل کانگریس کے سرگرم رکن تھے۔ پنڈٹ گوپی ناتھ اور گوبند سہائے پنجاب یونیورسٹی کے فارغ التحصیل تھے اور بہ یک وقت اردو، انگریزی اور ہندی زبانوں پر عبور رکھتے تھے۔[2]۔ اخبار عام 2-1 / 10x6 کی تقطیع کے آٹھ صفحات (دو کالم) پر مشتمل تھا۔ لوح کے دونوں طرف اخبار کے قواعد و ضوابط، سالانہ چندہ، اشہار کے نرخ وغیرہ کی تفصیل چھپتی تھی۔ روزنامہ ہونے کے بعد یہ جگہ فہرست مضامین نے لے لی۔ [3] اخبار انتہائی سستا تھا، فی شمارہ قیمت ایک پیسا اور سالانہ چندہ ڈھائی روپے تھا۔[4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ڈاکٹر مسکین علی حجازی، پنجاب میں اردو صحافت، مغربی پاکستان اردو اکیڈمی لاہور، 1995ء، ص 181
  2. ۔ڈاکٹر طاہر مسعود، اردو صحافت انیسویں صدی میں، مجلس ترقی ادب لاہور، 2016ء، 717
  3. اردو صحافت انیسویں صدی میں، 583
  4. اردو صحافت انیسویں صدی میں، 582


مرہ:لاہور میں میڈیا