انشائے ابوالفضل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شہنشاہ اکبر اعظم کے وزیر ابوالفضل کے مکتوبات کا مجموعہ جو اس نے بادشاہ کی طرف سے لکھے۔ ابوالفضل نے متعدد کتابیں لکھیں۔ مثلاً اکبر نامہ بشمول آئین اکبری، جامع اللغات، عیار دانش، رقعات ابوالفضل، رزم نامہ، مہابھارت کا فارسی ترجمہ۔ انشائے ابوالفضل تین دفتروں پرمشتمل ہے۔ ان کو عبد الصمد افضل محمد نے مرتب کیا۔ پہلے دفتر میں وہ مکاتیب و فرامین ہیں جو مختلف فرمان رواؤں کو لکھے گئے۔ دفتر دوم اور دفتر چہارم بادشاہ کے ذاتی خطوط پر مبنی ہے۔ تیسرا دفتر ابوالفضل کی ذاتی یاداشتوں اور تحریروں پر مشتمل ہے۔ جو اس نے زیر مطالعہ کتب یا مختلف حالات و واقعات سے اثر پزیر ہو کر اپنے استفادہ کی خاطر لکھے۔