بابا لال دیال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(بابا لال داس بیراگی سے رجوع مکرر)
بابا لال دیال
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1355ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قصور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 1655ء (299–300 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دھیان پور   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سلطنت دہلی
مغلیہ سلطنت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

بابا لال دیال پندرہویں صدی عیسوی کے ایک صوفی اور شہزادہ دارا شکوہ کے روحانی رہنما تھے۔ نیز لال دیال شاہ جہانی دور کے آخر میں وحدت ادیان کے پرچار اور کفر و اسلام کے فرق کو مٹانے کے لیے وجود میں آنے والی بھکتی تحریک کے علم بردار تھے۔ انھوں نے اپنی فکر کو پھیلانے کے لیے باقاعدہ حلقہ بنا رکھا تھا جو بابا لالی کہلاتا تھا۔

معاصر کتابوں میں بابا لال کا تذکرہ کئی طرح سے ملتا ہے جس سے التباس ہوتا ہے کہ یہ ایک نہیں متعدد شخصیتیں ہیں لیکن درحقیقت اس سے مراد ایک ہی شخصیت ہے جسے مختلف طریقے سے لکھ دیا گیا ہے:بابا لال مندیہ، باوا لال بیراگی، بابا لال دیال، بابا لال سوامی وغیرہ۔

بابا لال اور دارا شکوہ[ترمیم]

دارا شکوہ کا اس کے ساتھ بہت گہرا تعلق تھا۔ وہ چندر بھان برہمن کے ہمراہ لاہور میں لال بابا سے نومبر اور دسمبر 1653ء میں دو ماہ تک ملاقاتیں کرتا رہا۔ اس میں چندر بھان برہمن ترجمان کی حیثیت سے موجود تھا۔ اس عرصہ میں بابا لال سے جو گفتگو ہوئی وہ کتابی صورت میں ہندی زبان میں محفوظ کر لی گئی جس کا ہندی نام गोष्टी बाबा लाल दयाल ہے۔[2] بعد میں ان مکالمات کے ترجمان چندر بھان برہمن نے اس کا فارسی میں ترجمہ بھی کیا جو مکالمہ بابا لا ل و دارا شکوہ کے نام سے مشہور ہے۔ یہ مکالمہ کئی بار طبع ہو چکا ہے۔ لاہور سے اس کا اردو ترجمہ بھی چھپا تھا۔ ان مکالمات میں داراشکوہ نے جو سوالات کیے وہ واضح کرتے ہیں کہ دارا شکوہ کا ذہن کس طرح تیزی سے کفر حقیقی کے حقائق جاننے کی طرف مائل ہو رہا تھا اور اس کے بعد جب اس نے ہندوؤں کی مذہبی کتابوں کا گہرا مطالعہ اور پھر ان پر تحقیق و ترجمہ کا کام شروع کیا تو اس وقت تک وہ بابا لال سوامی کے رنگ میں پوری طرح اپنے آپ کو رنگ چکا تھا۔[3]

معلوم ہوتا ہے کہ دارا شکوہ ملاقات کے انہی ایام میں حسنات العارفین بھی مرتب کر رہا تھا اور ان ملاقاتوں کے بعد ہی یعنی جنوری 1655ء میں اسے مکمل کر لیا تھا۔ اس کتاب میں بابا لال کی وہ نصیحتیں، جو اس نے دارا شکوہ کو کی تھیں، محفوظ ہیں۔ دارا شکوہ اس کتاب میں بابا لال کو کمل عرفا اور تمام ہندوئوں میں سب سے زیادہ عارف و متین شخص کے القاب سے یاد کرتا ہے۔ بابا لال کی ایک نصیحت جو اس نے دارا شکوہ کو کی اس سے اس کا وحدت ادیان کا نظریہ واضح ہو جاتا ہے :

ہر قوم میں عارف و کامل ہوتے ہیں، خدا ان کی برکت سے اس قوم کو نجات دیتا ہی۔ تم کسی قوم کے منکر نہ ہونا۔[4]

اس سے اگلے ہی سال 1065ھ / 1655ء میں جب وہ اپنی مشہور کتاب مجمع البحرین لکھنے بیٹھا تو اس پر بابا لال کے افکار پوری طرح حاوی ہو چکے تھے۔[5]

دارا شکوہ نے مجمع البحرین میں نبوت و ولایت کے بیان کے ماتحت بابا لال کو اپنا مرشد لکھا ہے۔[6]

بابا لال نے سرہند کے قریب دہیان پور میں ایک مندر کے ساتھ اپنے چیلوں کی تربیت کے لیے ایک تربیت گاہ بنالی تھی جہاں بہت سے طالب اس کے گرد جمع رہتے تھے۔ اسے سمادھی بابا لال کہتے ہیں جو دارا شکوہ کے حکم سے تعمیر کی گئی تھی۔ دارا شکوہ متعدد بار یہاں آکر بابا لال سے مستفید ہوتا رہا۔ سمادھی بابا لال کے سجادہ نشینوں کا سلسلہ آج بھی جاری و ساری ہے۔[7]

قیاس ہے کہ دارا شکوہ نے بابا لال کے لیے قصداً اس لیے سمادھی بنائی تاکہ مجددی تحریک جس کی بنیاد فکر احیائے اسلام ہے اور جس کا مرکز سرہند شریف ہے، کی نقل و حرکت سے ہر وقت باخبر رہ سکے۔[8]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب Bawa Lal Ji :: Biography
  2. دیوان چندر بھان برہمن، مرتبہ محمد عبد الحمید فاروقی۔ گجرات، احمد آباد، 1967ء، مقدمہ ص1
  3. حسنات الحرمین، اردو ترجمہ محمد اقبال مجددی ص87
  4. حسنات العارفین، دارا شکوہ، طبع تہران 1352خ ص9
  5. Movements, Rizvi, p 355
  6. مجمع البحرین، دارا شکوہ، طبع محفوظ الحق، ص2
  7. چار باغ پنجاب، گینش داس وڈیرہ، ص96
  8. حسنات الحرمین، اردو ترجمہ محمد اقبال مجددی ص89

بیرونی روابط[ترمیم]