عضد الدولہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بنی بویہ کا سب سے مشہور عضد الدولہ ہے جس نے ٣٦٦ھ تا ٣٧٢ھ حکومت کی۔ عضد الدولہ بادشاہ بننے سے پہلے٢٨ سال تک صوبہ فارس اور کرمان کا والی رہا۔

کارنامے[ترمیم]

عضد الدولہ نے بطور والی اور بعد ازاں بادشاہ بڑے ترقیاتی کام کروائے اور سلطنت میں مثالی امن قائم کیا۔ اس نے شیراز میں آبپاشی کے لیے ایک بڑا بند تعمیر کیا جو بند امیر کے نام سے اب بھی موجود ہے۔ اس کا ایک اور بڑا کارنامہ بغداد میں ایک عظیم الشان شفا خانے کا قیام ہے۔ یہ شفا خانہ دریائے دجلہ کے کنارے ایک عالیشان عمارت میں تھا۔ یہ اتنا بڑا تھا کہ ساری دنیا میں کوئی شفاخانہ اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا تھا۔ اس میں ٢٤ اطباءمقرر تھے۔ جراح یعنی آپریشن کرنے والے، کحال یعنی آنکھوں کا علاج کرنے والے اور مرہم پٹی کرنے والے اس کے علاوہ تھے۔ یہ شفا خانہ ڈھائی سو سال تک قائم رہا۔

سکه
دروازه قرآن در شہر شیراز

عضد الدولہ کے بعد بنی بویہ کی حکومت میں انتشار پیدا ہو گیا۔ عراق، رے اور فارس میں بویہی شہزادوں نے علاحدہ علاحدہ حکومتیں قائم کر لیں۔

حوالہ جات[ترمیم]