مثلث

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مثلث۔

وہ شکل جو تین خطوط مستقیم سے گھری ہوئی ہو مثلث کہلاتی ہے۔ مثلث کے ہر خط کو ضلع کہتے ہیں۔

مثلث کے اجزا[ترمیم]

مثلث کے اضلاع اور زاویوں کو اجزائے مثلث کہتے ہیں۔ ان کی تعداد 6 ہے یعنی

  • 3 زاویے

اور

  • 3 اضلاع

قاعدہ[ترمیم]

وہ ضلع جس پر مثلث کو بنایا جاتا ہے مثلث کا قاعدہ یا Base کہلاتا ہے۔

ارتفاع[ترمیم]

قائمہ زاویہ مثلث کا وہ ضلع جو قاعدے سے 90 ڈگری کے زاوہے پر موجود ہوتا ہے مثلث کا ارتفاع یا altitude کہلاتا ہے۔

وتر[ترمیم]

ارتفاع اور قاعدے کو ملانے والا خط وتر کہلاتا ہے۔ اس کو hypotenuse بھی کہتے ہیں۔

مثلث کی اقسام بلحاط زاویہ[ترمیم]

حادہ زاویہ مثلث Acute angle Triangle[ترمیم]

ایسی مثلث جس کاہر ایک زاویہ 90 ڈگری سے کم کا ہو حادہ زاویہ مثلث کہلاتی ہے۔

قائمہ زاویہ مثلث Right Angle Triangle[ترمیم]

ایسی مثلث جس کا ایک زاویہ عین 90 ڈگری کا ہو، قائمہ زاویہ مثلث کہلاتی ہے۔

منفرجہ زاویہ مثلث Obtuse Angle Triangle[ترمیم]

ایسی مثلث جس کا ایک زاویہ 90 ڈگری سے زیادہ کا ہو، منفرجہ زاویہ مثلث کہلاتی ہے۔

مندرجہ بالا مثلثلوں کے ناموں کو یاد کرنے کا اسان طریقہ حقم ہے۔ یعنی ح سے حادہ زاویہ مثلث ق سے قائمہ زاویہ مثلث م سے منفرجہ زاویہ مثلث
قائمہ زاویہ مثلث منفرجہ زاویہ مثلث منفرجہ زاویہ مثلث
RightObtuseAcute

مثلث کی اقسام بلحاظ اضلاع[ترمیم]

مساوی اضلاع مثلث Equllaterral Triangle[ترمیم]

وہ مثلث جس کے تینوں اضلاع باہم لمبائی میں برابر ہوں، مساوی اضلاع مثلث کہلاتی ہے۔

مساوی الساقین مثلث Isosceles Triangle[ترمیم]

ایسی مثلث جس کے دو اضلاع باہم لمبائی میں برابر ہوں، مساوی الساقین مثلث کہلاتی ہے۔

مختلف الاضلاع مثلث Scalene Triangle[ترمیم]

ایسی مثلث جس کا کوئی ضلع بھی آپس میں برابر نہ ہو، مختلف الاضلاع مثلث کہلاتے ہے۔

مساوی الاضلاع مثلث مساوی الثاقین مثلث مختلف الاضلاع مثلث
EquilateralIsoscelesScalene

مزید دیکھیے[ترمیم]