ٹائر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ٹائر

ربڑ کا وہ حلقہ جس میں ہوا بھرنے کے لیے ایک ٹیوب ہوتی ہے۔ موٹرکاروں، سائیکلوں اور دوسری گاڑیوں کے پہیے میں استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلا ٹائر ایک انگریز موجد رابرٹ ولیم تھامسن نے 1845ء میں ایجاد کیا۔ یہ آج کل کے ٹائر جیسا نہ تھا۔ 1886ء میں بائسیکل ایجاد ہوئی تو بیلفاسٹ کے ایک شخص جان ڈنلپ نے بہترین قسم کا ٹائر تیار کیا جو بعد میں موٹر کاروں وغیرہ میں استعمال ہونے لگا۔