یعقوبی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یعقوبی
(عربی میں: أحمد بن إسحٰق بن جعفر بن وهب بن واضح اليعقوبي ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
پیدائش 9ویں صدی[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بغداد  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 897ء (95–96 سال)[1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مصر  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ جغرافیہ دان،  ریاضی دان،  مؤرخ ریاضی،  مورخ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی[1]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل جغرافیہ[4]،  تاریخ[4]  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں تاریخ یعقوبی  ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

احمد ابن ابو یعقوب ابن جعفر ابن وہب ابن وداضع الیعقوبی جنہیں یعقوبی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ایک مسلمان جغرافیہ دان اور غالباً مسلم دنیا کے قرون وسطی کے پہلے مورخ تھے۔[5]

سوانح حیات[ترمیم]

یعقوبی ،واضح کا پڑپوتا تھا جو خلیفہ منصور کا آزاد کردہ غلام تھا۔ 873ء تک وہ آرمینیا اور خراسان میں رہتا تھا۔ اور ایرانی خاندان آل طاہر کی سرپرستی میں کام کرتا تھا۔ اس کے بعد اس نے بھارت، مصر اور المغرب کا سفر کیا اور مصر میں 284ھ میں وفات پائی۔

کام[ترمیم]

  • کتاب التاریخ معروف تاريخ يعقوبي (عربی: تاريخ اليعقوبي‎) اسے تاریخ ابن واضح بھی کہا جاتا ہے۔
  • كتاب البلدان (عربی: كتاب البلدان)
  • اخبار الامم

کتاب البلدان[ترمیم]

کتاب البلدان یعقوبی کے آخری زمانے کی تصنیف ہے اور اس کی شہرت مفصل جغرافیہ کی رہی ہے۔ کتاب البلدان میں مختلف ممالک کا ذکر کرتے ہوئے ان کے طبعی حالات بڑی شرح و تفصیل سے بیان کیے ہیں۔

کتاب التاریخ[ترمیم]

اس کتاب کو تاریخ یعقوبی بھی کہا جاتا ہے۔ پہلی جلد میں اسلام سے پہلے کے حالات درج ہیں ، حضرت آدم سے عیسی تک پیغمبروں اور دینی راہنماؤں کا ذکر ہے۔ اس کے بعد بابلی اور ہندی بادشاہوں کی تفصیل، بازنطینی اور فارس کی سلطنتوں کا تذکرہ، یونان کے فلسفیوں ، مصری حکمرانوں اور سکندر اعظم کے عہد کا ذکر ہے۔ سوڈان، حبشہ، شام، یمن اور عرب ممالک کے حالات اور عرب کی مشہور منڈیوں کا ذکر ہے۔ دوسری جلد میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت، خلفائے راشدین، بنو امیہ اور بنی عباس کے حالات درج ہیں۔

چین کا راستہ[ترمیم]

نویں صدی عیسوی کا یہ مصنف یعقوبی لکھتا ہے کہ:

"جو بھی چین کو جانا چاہتا ہے اسے سات سمندروں کا سفر کرنا پڑتا ہے۔ سب سے پہلا بحیرہ فارس ہے جو سیراف سے نکلنے بعد ملتا ہے اور یہ راس ال جمعہ تک جاتا ہے۔ یہ ایک آبنائے ہے جہاں موتی ملتے ہیں۔ دوسرا سمندر راس ال جمعہ سے شروع ہوتا ہے اور اس کا نام لاروی ہے۔ یہ ایک بڑا سمندر ہے۔ اس میں جزیرہ وقواق اور دیگر جزائر ہیں جو زنج کی ملکیت ہیں۔ ان جزائر کے بادشاہ ہیں۔ اس سمندر میں سفر صرف ستاروں کی مدد سے کیا جا سکتا ہے۔ اس میں بڑی بڑی مچھلیاں اور بہت سے عجائبات ہیں جو وضاحت سے بالا ہیں۔ تیسرا سمندر ہرکند ہے۔ اس میں جزیرہ سراندیپ ہے جس میں قیمتی پتھر اور یاقوت ہیں۔ یہاں کے جزائر کے بادشاہ ہیں، مگر ان کے اوپر بھی ایک بادشاہ ہے۔ اس سمندر کے جزائر میں بانس اور رتن کی پیداوار ہوتی ہے۔ چوتھے سمندر کو کلاح کہا جاتا ہے یہ کم گہرا اور بہت بڑے سانپوں سے بھرا ہوا ہے کبھی کبھی تو یہ ہوا میں تیرتے ہوئے بحری جہاز سے بھی ٹکراتے ہیں۔ ان جزائر پر کافور کے درخت اگتے ہیں۔ پانچویں سمندر کو سلاہط کہا جاتا ہے یہ بہت بڑا اور عجائبات سے بھرا پڑا ہے۔ چھٹے سمندر کو کردنج کہا جاتا ہے جہاں اکثر بارش ہوتی ہے۔ ساتویں سمندر کا نام بحیرہ صنجی ہے جسے کنجلی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ چین کا سمندر ہے۔ جنوبی ہواوں کے زور پر میٹھے پانی کی خلیج تک پہنچا جاتا ہے، جس کے ساتھ ساتھ قلعہ بند مقامات اور شہر ہیں، یہاں تک کہ خانفو آ جائے۔"

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb146161956 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. Vatican Library VcBA ID: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=8034&url_prefix=https://opac.vatlib.it/auth/detail/&id=495/39938 — بنام: Aḥmad ibn Abī Yaʻqūb Yāʻqūbī
  3. Museo Galileo authority ID: https://opac.museogalileo.it/imss/authResource?uri=190780 — بنام: Ahmad ibn Abi Ya'qub Ya'qubi
  4. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=hka20191025968 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
  5. Okasha El Daly (2005)۔ Egyptology : the missing millennium : ancient Egypt in medieval Arabic writings۔ London: UCL۔ صفحہ: 166۔ ISBN 1-84472-063-2