ہيڈا ايوارڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ہيڈا ايوارڈ ناروے کی تھيٹر کی دنيا کا سب سے اعزاز ہے۔ اس ايوارڈ کا نام ناروے کے شہرہ آفاق تمثيل نگار ہينرک ابسن ( Nenrik Ibsen ) کے مشہور ڈراما " ہيڈا گابلر " ( Hedda Gabler ) کے مرکزی کردار کے نام پر رکھا گياہے۔ اس ايوارڈ کا اجرا 1998 میں عمل میں آيا۔ اور يہ ايوارڈ بہترين کارکردگی کی بنيادپر 11 درج ذيل شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں ميں تقسيم کياجاتا ہے

  • بہترین اداکارہ
  • بہترین اداکار
  • بہترین معاون اداکارہ
  • بہترین معاون اداکار
  • بہترین ہدايتکار
  • سال کی بہترين تمثيل
  • ملبوسات ڈیزائن / روشنی کا انتظام / سیٹ کی تزئین
  • بچوں يا نوجوانوں کے پروگرام
  • خاص فنی پيشکش
  • سال کا بہترين نووارد
  • اعزازی ايوارڈ

ہيڈا ايوارڈ کے ہر زمرے میں تین امیدواروں کو نامزد کيا جاتا ہے۔ فاتح کا نام ایوارڈ کی تقریب کے دوران کيا جاتا ہے۔ " سال کا بہترين نووارد" اور " اعزازی ايوارڈ " کے شعبوں ميں ايسے تين لوگوں کی نامزدگياں نہيں ہوتيں بلکہ جو لوگ اس کے حقدار قرار پاتے ہيں ان کے نام کا اعلان پہلے سے ہی کر ديا جاتا ہے۔