کھوار اردو لغت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کھوار اردو لغت
فائل:کھوار اردو لغت.jpg
مصنفمحمد ناجی خان ناجی
ملکپاکستان
زباناردو، کھوار
سلسلہاول
صنفلغت
ناشرناجی سنز شوتخار تورکھو ضلع چترال سرحد پاکستان
تاریخ اشاعت
اگست 2008
طرز طباعتلطیف اور کثیف جلد
صفحات500

کھوار اور اردو زبان میں یہ دوسری لغت ہے جسے ممتاز کھوار شاعر محمد ناجی خان ناجی نے مرتب کیا ہے۔ اس سے پہلے امریکی نومسلم محمد اسماعیل سیلون کی کھوار انگریزی لغت اور رحمت عزیز چترالی کی کھوار اردو لغت شایع ہو چکی ہیں۔ اس لغت میں کھوار الفاظ کے اردو مطالب اور ان کا کھوار تلفظ بھی دیا گیا ہے۔ محمد ناجی خان ناجی کھوار زبان کے مزاحیہ شاعر ہیں ان کا کھوار مجموعہ کلام تروق زوالو کے نام سے منظر عام پہ آچکا ہے۔ اور کھوار زبان میں دوسرا شعری مجموعہ آشروان پراژغار کے نام سے عنقریب منظر عام پہ آنے والا ہے۔-