تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:دیوان عام/وثائق/2010/دوم

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Archive یہ صفحہ وکیپیڈیا کی تاریخ کا حصہ ہے۔ براہ مہربانی اس صفحہ میں ترمیم نہ کیجیۓ؛ موجود صفحہ براۓ تبادلۂ خیال پر رجوع کیجیۓ۔

گوگل کے نئے اردو ترجمہ میں انگریزی وکیپڈیا کے مضامین ترجمہ کرنے سے معلوم ہو رہا ہے کہ گوگل اردو وکیپیڈیا سے انگریزی/اردو تکنیکی اصطلاحات استعمال کر رہا ہے خاص طور پر جن اصطلاحات کے ربط ہیں۔ معلوم نہیں کہ غیر وکیپیڈیا مواد میں بھی یہ استعمال کرتا ہے یا نہیں۔ اردو وکیپیڈیا کے صارفین، خاص طور پر سمرقندی صاحب، مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے اصطلاح سازی میں انتہائی احتیاط سے اردو کو مالا مال کیا۔ --Urdutext 00:32, 23 مئی 2010 (UTC)

  • نہایت قابل اطمینان خبر ہے، اور اطمینان کی وجہ یہ ہے کہ سائنسی اردو میں ایک یکسانیت پیدا ہونے کی امید نظر آتی ہے۔ اردو ویکیپیڈیا پر عرصے سے محنت اور وقت صرف کرنے والے ساتھی تو اس بات سے آگاہ ہیں کہ دائرۃ المعارف پر اول ترجیح عام اور معمول کی اردو میں معلومات کو دھڑا دھڑ بھرنے کے بجائے جن متعدد پہلوؤں کو مدنظر رکھا گیا ان میں سے چند؛ جامعاتی معیار، مستقبلیاتی تحقیقی گنجائش ، اردو زبان سے وسیع زبانوں (بطور خاص عربی) کے ساتھ سائنسی اصطلاحات کی ہم آہنگی تاکہ مستقبل میں کسی ممکنہ علاقائی سائنسی تعاون میں دشواری کم از کم ہو سکے اور وہ پہلو جس کا اردو ٹیکسٹ بھائی نے حوالہ دیا کہ -- آلاتی تراجم کی راہ کھلی رکھنا -- اس قسم کے متعدد پہلوؤں کا تذکرہ -- قرارِ سجل -- کی خاطر اردو غیر اردو میں درج کر دیا گیا ہے۔ دنیا کی جدید زبانوں میں آلاتی تراجم میں پیش آنے والی ایک اھم رکاوٹ نعم البدل (ایک اصطلاح کے لیئے ایک سے زیادہ ، یعنی جو پسند اور موقع پر اچھا لگا وہ رکھ لیا جیسے) الفاظ کی ہوتی ہے۔ چند سوالات جو سامنے آرہے ہیں وہ ساتھیوں (بطور خاص اردو ٹیکسٹ بھائی) کے مشورے کے لیئے درج کر رہا ہوں؛ دیگر تمام دلچسپی یا اس سلسلے میں معلومات رکھنے والے ساتھیوں سے بھی گذارش ہے کہ اپنی رائے سے آگاہ فرمائیں۔
  1. گوگل تراجم کرنے والی انجمن کے کام میں سہولت اور معیار پیدا کرنے کے لیئے اردو ویکیپیڈیا کیا کرسکتا ہے؟ یا کرنا چاہیۓ؟
  2. کیا اس کام میں بین الویکی روابط لازم ہیں؟ اگر جواب ہاں میں ہو تو پھر کاشف بھائی کا روبہ ہی یہ کام کر سکتا ہے
  3. کیا کہیں سے ایسے سائنسی الفاظ کی فہرست مل سکتی ہے جو ابھی تک گوگل والوں نے ترجمہ نہیں کیئے؟
  4. کیا زیادہ سے زیادہ (خالی ہی سہی) اصطلاحات کے عنوانات سے صفحات بنا کر ان کے بین الویکی دینا چاہیئں؟
  5. یا پھر یہ کہ آیا اس آلاتی تراجم کی راہ مزید روشن یا ہموار کرنے کے لیئے اردو ویکیپیڈیا کو براہ راست کچھ کرنے کی ضرورت نہیں؟

--سمرقندی 09:05, 24 مئی 2010 (UTC)

  • سمرقندی صاحب، آپ نے بہت اہم نکات اٹھائے ہیں۔ گوگل کے دستور العمل بارے تو مجھے کچھ معلومات نہیں۔ ہاں ایک طریقہ یہ ہے کہ گوگل کے صفحہ پر انگریزی لفظ کا معنی پوچھ کر جب وہ کہے "contribute a better translation" تو بہتر متبادل بتا دیا جائے۔ مگر میرے خیال میں زیادہ توجہ وکیپیڈیا پر ہی دینا چاہیے۔ بین الوکی ربط ظاہر ہے کہ بہت اہم ہیں۔ جہاں تک صرف اصطلاحات کے خالی صفحے روابط کے ساتھ بنانے کا تعلق ہے تو میری ذاتی رائے اس کے خلاف ہے، کیونکہ ایک تو گوگل صفحے کی گہرائی بھی دیکھتی ہو گی، دوسرا ہمیں خود بھی کسی اصطلاح کی موزونیت کا صحیح اندازہ اس وقت تک نہیں ہو گا جب تک یہ مضامیں میں استعمال کر کے نہ دیکھی جائے۔ --Urdutext 18:10, 24 مئی 2010 (UTC)
  • آپ نے بالکل بجا فرمایا۔ نئی اصطلاحات پر ویسے ہی بہت اعتراضات ہوتے ہیں اور گہرائی یا مفصل وضاحت کی غیرموجودگی میں تو کوئی نئی اصطلاح مزید متنازع بن جائے گی اور اسی لیئے میں نے کبھی لغت (مثال کے طور پر وکشنری) کی جانب توجہ نہیں دی۔ --سمرقندی 01:24, 25 مئی 2010 (UTC)

کھاتہ بنائیں یا اندراج کریں

وکیپیڈیا کے اس صفحہ پر زبانوں کے نام "اسپینی" اور 'ہالیندی" کس طرح ہو گئے ہیں؟ وکیپیڈیا سطح البین پر ترجمہ پر توجہ کی ضرورت ہے۔ --Urdutext 01:09, 23 مئی 2010 (UTC)

  • فی الحال متعدد سطح البین نظامی پیغامات نئے شامل ہونے کی وجہ سے ابھی تک انگریزی میں ہی نظر آجاتے ہیں ، وقت ساتھ نہیں دے رہا کہ خود تمام جگہوں یا صفحات پر توجہ دے سکوں اس لیئے ساتھیوں سے گذارش ہے کہ اس قسم کے صفحات دوران استعمال سامنے آئیں تو ان کی جانب دیوان عام میں اشارہ ضرور کر دیا کریں جیسا کہ یہاں اردوٹیکسٹ بھائی نے فرمایا ہے۔ اشارہ کردہ اصطلاحات کو درست کرنے کی کوشش کروں گا۔ --سمرقندی 01:24, 25 مئی 2010 (UTC)

اردو شارہ

اردو شارہ (logo) کے بارے میں اردو ویکیپیڈیا کا موقف کاشف بھائی نے اور میں نے اس مقام پر درج کرا ہے؛ دیگر اردو ویکیپیڈیا کے ساتھیوں سے گذارش ہے کہ وہاں پیش کردہ اردو موقف کی تائید میں اپنا نام درج فرما دیں۔ وہاں موجود اشخاص سے درخواست کی گئی ہے کہ جب تک اردو ویکیپیڈیا اپنا متفقہ شارہ پیش نا کردے اس وقت تک اس کے شارے کو مندرج (registered) نا کریں۔ دیگر ساتھیوں کی جانب سے اس موقف کی تصدیق ہوجائے تو اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ --سمرقندی 15:03, 25 مئی 2010 (UTC)

  • متعلقہ صفحہ کو سرسری سے پڑھنے سے یہ سمجھا ہوں کہ موصوف نے اس بات سے اتفاق کیا کہ اردو وکیپیڈیا بعد میں لکھائی کو اپنی مرضی کے نویسہ سے بدل سکے گا۔ دوسرا تذبذب یہ ہے کہ اگر شارہ کو svg میں ہی رہنا ہے (png میں نہیں بدلنا) تو پھر نستعلیق نویسہ تمام تعمیلی نظامات میں یکساں نظر نہیں آتے، غالباً "علوی نستعلیق" os/x پر کام نہیں کرتا۔ اگر ان نکات کی وضاحت ہو جائے تو پھر کچھ رائے دینے کے قابل ہوں۔ ویسے کاشف صاحب بخوبی اردو وکیپیڈیا کا مدعا پیش کر رہے ہیں، اس لیے پریشانی کی ضرورت معلوم نہیں ہوتی۔ --Urdutext 23:08, 25 مئی 2010 (UTC)
  1. مسئلہ یہ ہے کہ وہ بعد میں اردو ویکیپیڈیا جو شارہ بدلے گا وہ مندرج نہیں ہوگا
  2. میں نے font کے بارے میں svg املاف پر کافی تحقیق کر لی ہے اور اردو ٹیکسٹ بھائی کے محفوظات کو مدنظر رکھ کر ایک ایسا svg شارہ بنانے میں قریب قریب کامیاب ہو چکا ہو کہ جو کسی بھی browser پر اور دنیا کے کسی بھی شمارندے پر درست نظر آئے گا ؛ اور اہم ترین بات یہ کہ اس کے لیئے وہ شارہ اردو font کی installation کا بھی محتاج نہیں ہوگا یعنی اگر دنیا کے کسی شمارندے پر کوئی اردو اور عربی font ہی سرے سے install نا ہو تب بھی وہ شارہ درست نظر آئے گا
  3. اس مقصد کے لیئے image کو svg نہیں کیا بلکہ شارے کی عبارت کے ایک ایک ابجد کو الگ الگ vectorize کر دیا گیا ہے اور یہ کام کم و پیش مکمل ہو چکا ہے وقت کی کمی کی وجہ سے بس چند روز اور درکار ہیں پھر میں اسے یہاں زبراثقال کر دوں گا
  4. ڈر یہ ہے کہ اس سے قبل ہی وہ موصوف اپنی من مانی کرتے ہوئے کوئی بھدا سا شارہ مندرج نا کر وا دیں مجھے اپنے انداز سے وہ کوئی بہت ہی مغرور اور دوسروں کی بات پر توجہ نا دینے والے شخص معلوم ہوتے ہیں اس لیئے عرض ہے کہ اگر ہو سکے تو وہاں پر اردو شارے پر کام اور چند روز کی مہلت کی درخواست کر دی جائے تو مناسب ہوگا ؛ میرے پیغام کا ان صاحب نے کوئی جواب دینے کے بجائے مزید چند بھدے بھدے سے شارات زبراثقال کر دیئے ہیں۔ میں اردو کے لیئے ذاتی طور پر کم از کم کسی بھی بھدے شارے کو زبر دستی قبول نہیں کروں گا۔ کیونکہ ہر صفحے پر ایک بھدا سا شارہ دیکھ کر کچھ لکھنا تو دور کی بات صفحہ browser پر کھولنے کا دل بھی نہیں چاہے گا۔ --سمرقندی 14:23, 1 جون 2010 (UTC)
  • بہت خوب سمرقندی صاحب! آپ کے شاہکار شارہ کا انتظار رہے گا۔ ایک پیغام متعلقہ صفحہ پر چھوڑ دیا ہے۔ امید ہے کہ فیصلہ وہاں ایک سے زیادہ افراد ہی کریں گے۔ --Urdutext 23:01, 1 جون 2010 (UTC)

دو شارے

دو نستعلیق شارے زبر اثقال کیئے ہیں ان کی جسامت وہی رکھی ہے جو کہ اس جگہ تصویر میں مختص ہے۔

    • اخراجہ اول درج ذیل ہے جس میں اردو نستعلیق کے تناسب کو ممکنہ حد تک خطاطی کے اصولوں سے نزدیک رکھنے کی کوشش کی گئی ہے

    • اخراجہ دوم درج ذیل ہے جس میں اردو نستعلیق کے تناسب میں خطاطی کے اصولوں کو ویکیمیڈیا والوں کے راہنما تناسب یعنی gridline یا guideline (جو اس صفحے پر مختص ہے) میں رکھا گیا ہے

  1. دونوں شارے مکمل vectorization میں اور www کے svg اصولوں کے عین مطابق ہیں اور ان کو کسی بھی svg مصنع لطیف پر edit کیا جاسکتا ہے۔
  2. دونوں شاروں میں موجود grid line کو کسی svg مصنع لطیف (inkscape وغیرہ) پر کھول کر دیکھا جاسکتا ہے۔
  3. دونوں شاروں کی عبارت مکمل طور پر نستعلیق font کی خطاطی سے عین مطابق ہے اور شمارندی نویسات سے کوئی فرق نہیں۔
  4. دونوں شاروں کی عبارت مکمل طور پر font کی طرازی قیود سے آزاد ہے اور شمارندے پر عربی یا اردو font نہیں ہونے پر بھی درست نظر آتی ہے۔

اگر ساتھیوں کا اتفاق کسی بات پر ہو جائے تو میں ان شاروں کو دیگر زبانوں میں بھی بنانے کی کوشش کر سکتا ہوں۔ اگر یہ شارے قابل قبول نا ہوں تو نستعلیق کے بجائے نسخ میں بھی لکھا جاسکتا ہے یا کسی اور font میں بھی لیکن نظری و بصری نزاکت قائم رکھنا اہم ہے؛ جو شارے مذکورہ بالا انگریزی صفحے پر زبراثقال کیئے گئے ہیں وہ نظری اعتبار سے بھدے اور بھونڈے ہیں۔ اگر وہ موصوف ان نستعلیق شاروں پر راضی نا ہوں تو میں ان ہی کے بنائے ہوئے شاروں کو بھی نظری نفاست سے قریب لانے کی کوشش کر سکتا ہوں لیکن ان صاحب کے شارے موجودہ حالت میں اچھے نہیں نظر آتے۔ ان کو اسی font میں رکھتے ہوئے مزید خوبصورت بنایا جاسکتا ہے۔ ساتھی جو فیصلہ ہو آگاہ فرمائیں تو بات آگے بڑھے۔ --سمرقندی 04:16, 4 جون 2010 (UTC)
میں تو اس بات کی تائید کروں گا کہ شارہ نستعلیق میں ہی ہونا چاہیے۔ اور دوسرا یہ کہ اخراجہ دوم گو ویکیپیڈیا کے اصولوں کے عین مطابق ہے مگر بے ڈول سا لگتا ہے۔ اخراجہ اول یا جو ابھی نافذ ہے کافی مستحکم ہے۔ شکریہ --O.bangash 11:10, 4 جون 2010 (UTC)

اب جس کا جی چاہے روشنی حاصل کرے
ہم نے تو جلا کے دل سرِ عام رکھ دیا

--سمرقندی 14:19, 4 جون 2010 (UTC)

جی بالکل، دراصل میرا اپنا انک سکیپ یا ایسے دوسرے سافٹ وئیرز کا تجربہ ہے نہیں تو اس کے تکنیکی پہلوؤں پر کچھ کہہ نہیں پاؤں گا۔ ویسے فہد احمد صاحب سے ٹوئٹر پر رابطہ کیا ہے، وہ چکر لگائیں تو اس بارے رائے کا اظہار کر سکیں، ان کا انک سکیپ کا تجربہ بھی ہے تو امید ہے بہتر حل بھی مل جائے گا۔ --O.bangash 14:50, 4 جون 2010 (UTC)

  • بہت خوب۔ ان معاملات میں میرا ذوق کچھ کم ہی ہے اس لیے کونسا زیادہ بہتر ہے بتانا میرے لیے مشکل ہے۔ چونکہ عمودی فضاء کی قلت ہے، اس لیے ایک طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ لفظ "وکیپیڈیا" کسی نسخ نویسہ میں لکھ دیا جائے اور "آزاد دائرۃ المعارف" اسی طرح نستعلیق میں۔ ویسے ہی خیال ہے، جیسا کہ پہلے کہا یہ میری جولان گاہ نہیں۔ --Urdutext 00:17, 5 جون 2010 (UTC)
  • تائید - اردو ٹیکسٹ صاحب کی رائے سے اتفاق۔ میرے خیال میں بھی متعین کردہ اصولوں کے باعث نسخ غالباً زیادہ بہتر رہے۔ میں اس میں یہ اضافہ کروں گا کہ دو نویسات استعمال نہ کیے جائیں بلکہ پورا شارہ ایک ہی نویسہ میں رکھا جائے۔ --کاشف عقیل 02:51, 5 جون 2010 (UTC)
  • آپ برادران کے مشورے اور توجہ کا از حد شکریہ۔ فہد بھائی کا بھی انتظار ہے اور دوسرے بھائیوں کا بھی اردو ٹیکسٹ صاحب کی رائے بہت اہم معلوم ہوئی ہے اور کوشش کرتا ہوں کہ جلد ویکیپیڈیا کا لفظ نستعلیق کے بجائے نسخ یا ثلث میں لکھ کر نچلی عبارت کو نستعلیق میں ہی رہنے دیا جائے۔ --سمرقندی 01:25, 5 جون 2010 (UTC)

امن، ظلم اور جنگ

لیجیئے صاحب! اول تو یہ شرط ہی ایک ظلم ہے کہ اردو کا شارہ ان ہی خطاطی اصولوں کی پابندی کرے جو کہ انگریزی کے لیئے موزوں ہیں!! یہ ظلم ہے کہ نہیں؟؟ اردو کیوں انگریزی خطاطی کے اصولوں کی پیروی کرے؟؟ میں تو اس بات کو بہت آگے لے جانے پر تیار تھا لیکن ہمارے بھائیوں نے ہی سمجھوتہ کرنے والے بیانات دینے شروع کر دیئے تو سر جھکانا ہی پڑا۔ مقابلہ انگریزی ہی سے ہے اور اسی کے قواعد پر ہے تو صاحب مقابلہ اردو بھی برابر کا کرے گی!! جو انداز (پہلا W اور آخری A) انگریزی شارہ لکھنے میں لیا گیا ہے اسی پر اردو میں بھی شارہ بنایا ہے۔

ہم امن چاہتے ہیں مگر ظلم کے خلاف
گر جنگ لازم ہے تو جنگ ہی سہی

یہاں میں کاشف بھائی سے معذرت چاہوں گا کہ نچلی عبارت کو نسخ یا یکساں خط میں نہیں کر سکا کیونکہ اس کو vectorize کرنے کا وقت نہیں مل سکا، اس شارے پر اپنی رائے سے آگاہ فرمایئے اور اگر کچھ وقت دیا جائے تو اس نچلی عبارت کو بھی یکساں نویسے میں کرنے کی کوشش کروں۔ اگر نسخ درکار ہو تو بھی آگاہ فرمایئے نسخ میں بھی لکھا جاسکتا ہے، فی الحال یہ قریب قریب آزاد نویسہ ہے یا کسی حد تک اندلسی سے ملتا جلتا کہہ لیں۔ --سمرقندی 11:14, 7 جون 2010 (UTC)

  • دوسرے والا شارہ خوب مناسب لگ رہا ہے۔ لکھائی "وکیپیڈیا" میں کچھ تجریدیت کا عنصر بھی آ گیا ہے جس سے حُسن دوبالا ہو گیا ہے۔ احباب کی رائے کے بعد میرے خیال میں اسے اپنا لینا چاہیے۔--Urdutext 22:11, 7 جون 2010 (UTC)

صفحۂ اول کا شعر

میرے خیال سے یہ جو میرکارواں والا شعر لکھا ہوا ہے، یہ اقبال کا ہے۔

  • خیال سے کچھ نہیں ہوتا --سمرقندی 04:08, 4 جون 2010 (UTC)
  • شعر اقبال کا نہیں ہے Wahab 16:58, 5 جون 2010 (UTC)

صفحۂ اول کا مقالہ

بہت عرصے سے صفحۂ اول کا مقالہ تبدیل نہیں ہوا تھا، کر تو دیا ہے لیکن اگر دیگر ساتھیوں کو اتفاق نا ہو تو بلاشک فوری تبدیل کر دیجیئے۔ مضمون کو منتخب مضمون کا درجہ دینے کی خاکسار میں نا تو سکت ہے نا ہمت ہے --سمرقندی 14:08, 12 جون 2010 (UTC)

سلمان وھابی صاحب سے گزارش ہے کہ تصوف کے مضمون کو مقفل نہ کریں اس میں بہت کام کی ضرورت ہے

سلمان وھابی صاحب توجہ فرمائیں

  • تصوف (تغیر) کے صفحے پر موجودہ تصوف کی عین نقل درج کردی گئی ہے؛ تغیر و ترامیم سے شغل فرمایئے۔ کوئی باحوالہ بات حذف نہیں کیجیئے گا اور کوئی بےحوالہ بات درج نہیں کیجیئے گا، بصورت دیگر آپ کی محنت اور وقت دونوں کا ضیاع ہوگا۔ --سمرقندی 01:20, 14 جون 2010 (UTC)

بلاوجہ کی فکر؟ سارے جہاں کا درد؟

  • microsoft کے خطوط پر شمارندی مسرد D میں کسی گمنام مہربان نے ، طے شدہ ، درج کیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر microsoft کی اصطلاح معتبر کیوں؟ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ microsoft کی اردو اصطلاحات کون بنا رہا ہے؟ کیا درست اور مستقبل پر نظر رکھنے والے وہاں موجود ہیں؟ یا محض microsoft urdu windows version کو بازار میں لاکر اپنے پیسے بنانے والے یہ کام کرنے میں مصروف ہیں؟ وہاں زیادہ تر کام کرنے والے ہندوستانی ہیں اور وہ اردو نہیں ہندی انداز میں تراجم و اصطلاحات ڈال کر اردو کا ٹھپا لگا رہے ہیں۔ کیا ہمارے پاس ایسا کوئی شخص موجود ہے جو microsoft کے اس موقع کا نام یا پتا ہی بتا دے جہاں یہ اصطلاحات بنائی جارہی ہیں؟ کیا ہندو بنیوں کی بنائی ہوئی اردو کو windows کے مستقبل میں بازار میں آنے والے urdu version کے لیئے آنکھ بند کرکے قبول کرلینا مناسب ہوگا؟ microsoft اردو کا کوئی ایسا ادارہ نہیں ، لیکن یہ بات عیاں ہے کہ اس کی (یعنی windows کی) عام انسانوں تک رسائی کی وسعت ایسی ہوگی کہ جو ----- ہندیزدہ اردو ----- میں ہونے کی وجہ سے اردو کے مستقبل کو سائنسی لحاظ سے لنگڑا کر دے گی۔ --سمرقندی 04:58, 19 جون 2010 (UTC)
  • م‌س آفس کے مقامیانے میں مقتدرہ قومی زبان کا ادارہ شریک رہا ہے، باقی ونڈوز کے بارے معلوم نہیں۔ ونڈوز پر کیا اردو استعمال ہوتی ہے اس سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔ اگر اس سلسلہ میں کوشش کرنا ہے تو گوگل (android) اور ایپل (iphone OS) پر توجہ دینے کا فائدہ ہو سکتا ہے۔ --Urdutext 21:22, 20 جون 2010 (UTC)

السلام علیکم،

میری استدعا یہ ہے کہ مضامین میں تصاویر کیسے لگائی جا سکتی ہیں۔ طریقہ کار میں نے پڑھ لیا ہے لیکن اپ لوڈ فائل کا آپشن نظر نہیں آ رہا۔ والسلام --محمد وارث 09:32, 26 جون 2010 (UTC)

  • وارث صاحب، چونکہ آپ کا کھاتہ نیا ہے اس لیے "زَبر اثقال" کا اختیار آپ کو چار روز گذر جانے کے بعد حاصل ہو گا۔ یہ وکیپیڈیا کا قاعدہ ہے۔ --Urdutext 23:10, 26 جون 2010 (UTC)


غیر حاضری

میں انشاء اللہ مؤرخہ 29 جون 2010 سے عیدالفطر تک اپنے پیارے پاکستان جا رہا ہوں، اور میرا تعلق چونکہ ایک چھوٹے سے قصبہ منڈی روڑالہ سے ہے جہاں انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں ہے لہذا میں اس عرصہ میں اپنی غیر حاضری پر پیشگی معذرت چاہوں گا۔ بہرحال میری کوشش ہو گی کہ میں اپنے پیارے ویکپیڈیا اور اپنے پیارے احباب سے رابطہ میں رہ سکوں۔ دعاؤں کا طلبگار رہوں گا۔--ساجد امجد ساجد 10:35, 28 جون 2010 (UTC)


یوں جو تکتا ہے آسمان کو تو، کوئی رہتا ہے آسمان میں کیا
یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا، ایک ہی شخص تھا جہاں میں کیا

--سمرقندی 11:45, 28 جون 2010 (UTC)

جزاک اللہ سمرقندی بھائی، آپ نے تو اتنی بڑی بات کہہ کر ہمیں خرید ہی لیا۔ اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔ اور آپ کو دونوں جہانوں میں سرخرو فرمائے، آمین، ثم آمین۔--ساجد امجد ساجد 12:03, 28 جون 2010 (UTC)
چلیے، خوشی ہوئی کہ آپ اپنے پیاروں سے ملنے جا رہے ہیں۔ آپ کی کمی بہرحال محسوس ہو گی ہمیں۔ خوش رہیے۔--O.bangash 14:57, 28 جون 2010 (UTC)

نظرانداز نا کیجیئے

ساتھیوں (بطور خاص اردوٹیکسٹ بھائی ، کاشف بھائی اور سلمان بھائی) آپ حضرات کی توجہ اس پیغام کی جانب دلانا چاہتا ہوں۔ برائے مہربانی، آپ تین ساتھیوں سے کوئی اس پیغام میں دیئے گئے کام کی ذمہ داری لے لے تو خاکسار نہایت مشکور ہوگا۔ ہمیں اس کام میں دیر ہرگز نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ اس سے اعلی سطح پر ہماری بدنظمی کا تاثر پیدا ہوگا جو کہ اردو ویکیپیڈیا کے لیئے ہی نہیں خود اردو کے لیئے بہتر نہیں ہوگا؛ جو بھائی بھی اس ذمہ داری کو اٹھانے کے لیئے راضی ہوں برائے مہربانی جلد اگاہ کیجیئے تاکہ جمی صاحب کو تجاوب برقی خط کیا جاسکے۔ میں خود اپنی جانب سے نہایت ہی معذرت چاہتا ہوں کہ اس سلسلے میں کچھ نہیں کرسکتا۔ --سمرقندی 08:29, 1 جولا‎ئی 2010 (UTC)

  • سمرقندی بھائی، جمی ویلز صاحب سب سے متحرک ساتھی سے بات کرنا چاہتے ہیں اور وہ آپ کے علاوہ کوئی نہیں ۔ میری رائے میں تو آپ کو ہی ان سے بات کرنا چاہیے، اس سلسلے میں ہم تجاویز ضرور دے سکتے ہیں۔ میرے ذہن میں درج ذیل باتیں ہیں۔
    • سب سے بڑا مسئلہ صارفین کی اکثریت کے پاس اردو کلیدی تختے کی غیر موجودگی ہے۔ اس کے باٰعث لوگ تلاش ہی انگریزی میں کرتے ہیں اور انہیں اردو وکیپیڈیا کا پتہ ہی نہیں چلتا۔ جو لوگ کسی طرح اس طرف نکل بھی آئیں وہ کلیدی تختہ نہ ہونے کے باعث چاہتے ہوئے بھی کام نہیں کر پاتے ہوں گے۔
    • دوسرا مسئلہ لوگوں کی لاعلمی ہے۔ تلاش کا ذکر تو اوپر ہوا لیکن اس منصوبے کی موجودگی بڑے پیمانے پر لوگوں کے علم میں لانے کے دوسرے ذرائع بروئے کار لانا بھی ضروری ہے۔

--کاشف عقیل 15:10, 1 جولا‎ئی 2010 (UTC)

  • میری طرف سے معذرت۔ البتہ فہد صاحب کو پیغام دیا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں کاشف صاحب اور سلمان صاحب کے ہمراہ اردو وکیپیڈیا کی نمائندگی کریں۔ --Urdutext 16:13, 1 جولا‎ئی 2010 (UTC)
  • بالترتیبِ تقدمِ زمانی و نزولِ پیغامات ، کاشف بھائی اور اردوٹیکسٹ بھائی کا از حد شکریہ۔ مجھے فہد بھائی اور سلمان بھائی کی جانب سے جلد جواب کی امید نہیں محسوس ہوتی اس لیئے اپنے طور پر معذرت کرتے ہوئے اور ویکیپیڈیا پر دیوان عام میں اس گفتگو کا بیان کرتے ہوئے جمی صاحب کو برقی خط آج یا کل میں ڈالنے کا قصد ہے۔ کوئی اعتراض یا سرعتِ تجاوب سے احتراز مطلوب ہو تو خاکسار کو آگاہ فرمایئے۔ --سمرقندی 10:12, 2 جولا‎ئی 2010 (UTC)

غیر حاضری

ساجد امجد ساجد کی طرح میں بھی انشاء اللہ مؤرخہ 10 اگست 2010 سے عیدالفطر تک اپنے شہر چترال جا رہا ہوں، جہاں میرا گاوں واقع ہے وہاں فوں، بجلی، انٹرنیٹ، ریڈیو، ٹی وی اور دیگر سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔ ہم چترالی سال میں چھ مہینوں کے لیے چترال نامی اس جعرافیاءی کیپسول میں بند رہتے ہیں۔ ہم اپنی ریاست کی قربانی دیکر پاکستان کے ساتھ الحاق کیا تھا لیکن قیام پاکستان سے لیکر آج تک چترالی اقوام کے ساتھ جو امتیازی سلوک روا رکھا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ اللہ تعالی ھمارے حکمرانوں کو توفیق دے کہ وہ پاکستان کے لیے ھماری قربانیوں کا پاس رکھتے ہوءے ہمیں بنیادی حقوق دے۔ جو کہ ہمارا حق ہے۔ میرا کہنے کا مقصد یہ ہے مذکورہ بالا تاریخوں میں میں ہندوکش کے پہاڑوں کے دامن میں محبوس ضلع چترال میں موجود ہوں گا اور میرا رابطہ ویکیپیڈیا اور پوری دنیا سے کٹ جاءے گا لہذا میں اس عرصہ میں اپنی غیر حاضری پر ویکیپیڈیا کے اپنے ساتھیوں خصوصا سمرقندی صاحب، کاشف عقیل صاحب، ساجد صاحب اور دیگر ساتھیوں سے پیشگی معذرت چاہوں گا۔ اپنی دعاؤں مجھے بھی یاد رکھییے گا--رحمت عزیز چترالی 02:10, 03 جولایی 2010 (UTC)
  • رحمت صاحب، جیسے عوام ہوتے ہیں ویسے ہی ان پر حکمران آتے ہیں۔ دنیا کے جن ممالک یا اقوام کی حکومتوں میں بہتری نظر آتی ہے وہ اصل میں حکمرانوں کی وجہ سے نہیں بلکہ وہاں کے عوام کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے کہ کسی حکومت یا کسی حکمران کی خواہ وہ کتنا ہی طاقتور یا ظالم کیوں نا ہو ایسی ہمت نہیں ہوسکتی جو عوام سے ناانصافی کرسکے؛ فی الحقیقت یہ ناانصافی خود عوام کے مختلف طبقات میں ہی پائی جاتی ہے جو کہ حکومتی سطح پر نمودار ہو کر وہ صورتحال پیدا کرتی ہے جو آپ نے بیان کی۔ ویکیپیڈیا کوئی فلاحی موقع نہیں نہیں لیکن جو کام یہ کر رہا ہے وہ مستقبل میں اسی ناانصافی اور غیرمساواتی نظام کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوگا؛ اصل کام انفرادی سطح پر ہر شخص کو مساوی عزت دینا ہے اور اس احساس کو عوام کے ہر فرد میں بیدار کرنے کے لیئے تعلیم کی شرح کو سو فیصد کرنا لازم ہے۔ اگر ایک بوسیدہ کپڑوں میں ملبوس شخص کسی سرکاری ادارے میں داخل ہوتے ہوئے کانپ رہا ہو ، اگر سخت گرمی کے دوران برقعے میں لپٹی ایک ماں اپنے بیمار بچے کو دوا کے لیئے ڈاکٹر کے پاس لیجاتی ہوئی سہم رہی ہو تو کہاں کا انصاف اور کہاں کا انسانی معاشرہ؟؟ ایسے معاشرے کو جنگلی بھیڑیوں اور کتوں کا معاشرہ کہنے کے سوا نہیں بنتی۔ ظاہر میں یہ سب پیسے کا چکر نظر آتا ہے لیکن ہے یہ سب تعلیم کا چکر! آج کی دنیا میں جس قوم کے پاس تعلیم نہیں وہ پیسے میں بھی خوشحال نہیں ہوسکتی اور آپ نے سنا ہوگا کہ غربت انسان کو کفر کی طرف لے جاتی ہے۔ آپ کی واپسی کا انتظار رہے گا۔ --سمرقندی 13:14, 3 جولا‎ئی 2010 (UTC)

اطلاع و اجازت

پہلے کسی جگہ دیئے گئے بیان کے مطابق اس بات کو اطلاعاً عرض کیا جارہا ہے کہ فہرست عناصر (اردو متبادلات) میں پیش رفت ہو رہی ہے اور قصد ہے متبادلات دستیاب ہو جانے والے عناصر پر صفحات بنانے کا تاکہ ان پر ابتدائیہ اور وجۂ تسمیہ کی چند سطور درج کر دی جاویں۔ اجازت درکار ہے یا فی الحال نا بڑھنے کا عندیہ درکار ہے۔ --سمرقندی 07:09, 7 جولا‎ئی 2010 (UTC)

  • بصد احترام اور اس ادراک کے ساتھ کہ میرا علم محدود ہے اور ان متبادلات کی تلاش میں آپکو بہت تحقیق اور عرق ریزی کرنی پڑی ہوگی ، میری رائے ان متبادلات کے حق میں نہیں ہے۔ ان اصطلاحات کو زیادہ وسیع پیمانے پر استعمال کرنے سے قبل کم از کم چند پرانے اور تجربہ کار ساتھیوں کی واضع رائے کا انتظار کر لیں۔ مجھے ذاتی طور پر ان اصطلاحات میں بہت اجنبیت محسوس ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ اتنی بنیادی چیزوں میں قطعی نئے نام رکھنے میں ایک قباحت یہ ہے کہ اس سے terminology divergence پیدا ہوگی اور معلومات کے تبادلے/سمجھنے میں آسانی کی بجائے مشکل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ زبانوں کے اختلاط اور میل ملاپ سے نئی زبانوں کا بننا یا ان کا تبدیل ہونا ایک فطری عمل ہے اور اس عمل میں طاقتور قوموں کی زبانوں کا پلہ عموماً بھاری بھی رہتا ہے۔ ہمیں بہت احتیاط سے یہ فیصلے کرنا ہونگے کہ کہاں پر انگریزی غیر ضروری طور پر اردو میں گھُس رہی ہے اور اردو/عربی/فارسی کی اصطلاح زیادہ مناسب اور خوبصورت ہے اور کہاں پر انگریزی اصطلاح کو اپنانے میں ہمارا فائدہ ہے۔ میری ذاتی رائے میں کم از کم کچھ عناصر کے نام انگریزی سے اپنا لینے میں ہی فائدہ ہے، خصوصاً وہ عناصر جن کے لیے اردو، عربی اور فارسی تینوں زبانوں میں اپنا کوئی لفظ عمومی طور پر رائج نہیں۔ بڑی تعداد میں نئے نام اپنانے سے ہزاروں کی تعداد میں مرکبات کے نام بھی بنانا پڑسکتے ہیں۔ ایک بار پھر دہرا دوں کہ یہ میری ذاتی رائے ہے اور اصطلاح سازی کے میدان میں مجھے آپ کی علمیت اور تحقیق کا بھرپور اندازہ ہے اس لیے فیصلہ دیگر ساتھیوں کی رائے کے ساتھ آپ پر چھوڑتا ہوں۔ --کاشف عقیل 07:42, 7 جولا‎ئی 2010 (UTC)
    • کاشف بھائی آپ کو بھائی صرف دکھاوے کو نہیں کہتے ، دل سے بھائی مانتے ہیں؛ آپ نے حکم فرما دیا خاکسار نے سرجھکا دیا ، بات ختم ہوئی۔ اگر آپ نا ہوتے تو ناچیز ہر نکتے پر دلائل دینے کو تیار ہوتا کیوں کہ ان پر غور کرنے کے بعد ہی اس جانب قدم اٹھایا تھا۔ بہرحال خوش رہیں اور خاکسار کو ہمیشہ مناسب مشوروں سے آگاہ فرماتے رہیں۔ دعاگو؛ --سمرقندی 09:32, 7 جولا‎ئی 2010 (UTC)
  • السلام علیکم برادران، دخل در معقولات کیلیے پیشگی معذرت لیکن یہ کہے بغیر نہ رہ سکا کہ مجھے بھی کاشف عقیل صاحب کی باتوں سے مکمل اتفاق ہے۔ برسبیلِ تذکرہ، ایک عرصے تک اسی غیرمانوس زبان نے مجھے وکیپیڈیا سے دور رکھا حالانکہ فہد صاحب سے کافی عرصے سے اردو محفل کی وساطت اور بلاگنگ کے حوالے سے شناسائی ہے اور محب علوی صاحب بھی مجھے یہاں لکھنے کیلیے کہتے رہے لیکن اب مجھ پر اتفاق سے ہی کھلا کہ میں ایسی زبان سے دور رہتے ہوئے اور اپنا دامن بچاتے ہوئے بھی لکھ سکتا ہوں۔ مقصد آپ احباب کی دل آزادی نہیں ہے بلکہ بیانِ احوالِ واقعی ہے۔ باقی یہ کہ اردو اور اردو کی ترویچ کیلیے وکی پیڈیا کے احباب اور دیگر فورمز کے ساتھیوں، سب کا کام قابلِ قدر ہے، اللہ تعالیٰ سب کو جزائے خیر عطا فرمائیں۔ والسلام۔ --محمد وارث 10:55, 7 جولا‎ئی 2010 (UTC)
    • ویکیپیڈیا تو اپنی راہ خود بنانے والوں کے لیئے شراب رہا ہے، دنیا چھوٹ جاوے پر منہ کو لگی نا چھوٹے! خیال تھا کہ ابتدائی مباحثوں کے بعد اب زمین ہموار اور نیا سبزہ اگانے کے لیئے تیار ہوگئی ہے مگر غلط نکلا۔ میں بھی آپ حضرات سے اتفاق کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ ویکیپیڈیا کو آپ جیسے متحرک اور سنجیدہ افراد ملتے رہیں اور یہ اپنی اب تک کی سست اور ناکارہ رفتار سے بجائے تیز تر اور کارآمد رفتار سے سفر کرنے لگے۔ آج سے ہم بھی اسی راہ پر چلیں گے جو عام ہے۔

      ترکِ مئے ہی سمجھ اسے اے ناصح
      اتنی پی ہے کہ اور پی نہیں جاتی

      --سمرقندی 13:37, 7 جولا‎ئی 2010 (UTC)

  • جیسا کہ کئی مرتبہ بیان ہو چکا کہ ایسی اصطلاحات چننے کی کوشش کی جاتی ہے جن سے متعلقہ الفاظ اردو/عربی/فارسی کے قواعد استعمال کر کے اخذ کیے جا سکیں۔ مثال Connect۔ ورنہ الفاظ تو انگریزی کے بھی چل سکتے تھے جسطرح اردو اخبارات پڑھنے والے گزارہ کرتے ہیں۔ ساٹھ سال سے یہ اخبارات شائع ہو رہی ہیں، مگر یہ لوگ کوئی زبان قائم نہیں کر سکے۔ وقت گزرنے کے ساتھ بہتری کی بجائے مزید انگریزی اردو رسم الخط میں لکھی جا رہی ہے۔ مدرسوں میں اگر معیار تعلیم پست نہ ہوتا اور سو فیصدی تعلیم ہوتی تو اب تک اردو ختم ہو کر انگریزی زبان اپنائی جا چکی ہوتی۔ پھر یہ وکیپیڈیا لکھنے کی ضرورت بھی ختم ہو جاتی۔
--Urdutext 23:31, 7 جولا‎ئی 2010 (UTC)

توجہ درکار

کاشف بھائی اور اردو ٹیکسٹ بھائی کی توجہ beta version کی جانب درکار ہے۔ فی الحال دو اھم ترامیم کی ضرورت فوری محسوس ہوتی ہے

  1. صفحہ اول سے صفحہ اول کی سرخی کا خاتمہ (جیسے موجودہ version میں کیا گیا ہے)
  2. صفحہ اول کی سرخی کی نچلی لکیر کے نیچے سے ' وکیپیڈیا سے ' کے الفاظ کا اختتام

باقی ترامیم آہستہ آہستہ سوچ سمجھ کر اور باہم مشورے کے ساتھ کی جاسکتی ہیں۔ --سمرقندی 13:04, 13 جولا‎ئی 2010 (UTC)

سودا کا شعر

کاتب نے سودا کے شعر کے لفظ میں" کو مسیں ، تخم کو تحنم، لفظ یہ کو مد کے نیچے دو نقطے لگاکر یہ کی شکل بگاڑ دی اور دم عیسی کو دم عیسے بنا دیا اور لفظ سموم کو بھی چھوٹے سین سے لکھا گیا ہے۔ سمرقندی صاحب اور کاشف عقیل صاحب کی توجہ درکار ہے۔ رحمت عزیز چترالی

  • رحمت صاحب اصل میں یہ خط ، نستعلیق اتساعیہ میں ہے جس میں الفاظ کو باقاعدہ پیمائش کے تحت کھینچا جاتا ہے۔ بہرحال میں نے 1- میں 2- تخم کا نقطہ اور 3- یہ کی طول آپ کے کہنے کے مطابق کر دیا ہے؛ صفحہ تازہ کر کہ ایک نظر دیکھ لیجیے گا اور کوئی عیب ہو تو نشاندہی کیجیے گا۔ سموم کا لفظ اصل میں سم سے بنا جس کا مفہوم یہاں تنگیِ نفس کا یا دم گھونٹ دینے والی فضاء کا ہے۔ --سمرقندی 09:44, 20 جولا‎ئی 2010 (UTC)