یاسمین حبیب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

یاسمین حبیب اردو اور انگریزی زبان کی معروف شاعرہ اور افسانہ نگار ہیں۔ ان کے اردو زبان میں تین شعری مجموعوں "آسیب سے پرچھائیں تک"، "تنکوں کا دوپٹہ" اور "کاجلوں کی لکیر"کو بہت مقبولیت حاصل ہوئی۔ اہل قلم کے نزدیک اس وقت اردو زبان کی چند خوبصورت ترین شاعرات میں سے ایک یاسمین حبیب ہیں۔ وہ ایک طویل عرصہ سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ان کی انگریزی زبان کی شاعری کو بھی انگریزی زبان کے ادب میں بڑی اہمیت حاصل ہے اس کی ایک نظم دوہزار پانچ میں اس سال کی سب سے بہترین نظم قرار دی گئی ہے۔