فیصل آباد ریلوے اسٹیشن

متناسقات: 31°25′04.64″N 73°05′49.63″E / 31.4179556°N 73.0971194°E / 31.4179556; 73.0971194
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فیصل آباد ریلوے اسٹیشن
Faisalabad Railway Station
محل وقوعفیصل آباد
مالکوزارت ريلوے
لائن(لائنیں)خانیوال-وزیر آباد برانچ لائن
تعمیرات
پارکنگموجود ہے
معذور رسائیHandicapped/disabled access
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈFSLD
خدمات
پچھلا اسٹیشن پاکستان ریلوے اگلا اسٹیشن
سمن آباد خانیوال-وزیرآباد برانچ لائن نشاط آباد
Map
پاکستان ریلوے نیٹ ورک

فیصل آباد ریلوے اسٹیشن انیسویں صدی میں برطانوی راج میں بننے والا ایک اہم ریلوے اسٹیشن ہے۔ یہاں سے کراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور اور ملک کے دوسرے اہم شہروں میں جانے کے لیے ٹرینں چلتی ہیں۔

سہولیات[ترمیم]

فیصل آباد ریلوے اسٹیشن میں پارکنگ سمیت تمام بنیادی سہولیات موجود ہیں۔ ٹکٹ کی خریداری کے لیے موجودہ اور پیشگی ریزرویشن دفاتر؛ پلیٹ فارم پر کھانے، پینے اور کتابوں کے اسٹالز؛ اور کارگو اور پارسل کی کی سہولیات موجود ہیں ۔

بکنگ اور ٹکٹنگ ایریا[ترمیم]

بکنگ اور ٹکٹنگ ایریا ریلوے اسٹیشن کی شمالی عمارت میں واقع ہے۔ پریمیم کلاسز اور سیکنڈ کلاس کے لیے الگ الگ کاؤنٹر ہیں۔ یہ تمام کاؤنٹر کمپیوٹرائزڈ ٹکٹنگ فراہم کرتے ہیں۔

ویٹنگ ہالز[ترمیم]

ریلوے اسٹیشن کمپلیکس کی شمالی عمارت میں ویٹنگ ہال بھی واقع ہیں۔ ایک مشترکہ ویٹنگ ایریا تمام سیکنڈ کلاس مسافروں کی خدمت کرتا ہے اور پریمیم کلاس کے مسافروں کے لیے ایک الگ ایئر کنڈیشنڈ ویٹنگ ہال موجود ہے۔

کارگو ایریا[ترمیم]

فیصل آباد ریلوے اسٹیشن لوگوں کو اسٹیشن پر غیر صنعتی کارگو بک کرنے کی سہولیات بھی فراہم کرتا ہے۔ اس سہولت میں کارگو بکنگ اور ڈیلیوری شامل ہے اور یہ ریلوے اسٹیشن کمپلیکس کی شمال مغربی عمارت میں واقع ہے۔

ایڈمن آفسز[ترمیم]

انتظامیہ کے دفاتر جن میں فیصل آباد ریلوے اسٹیشن اور فیصل آباد ریلوے ریجن کے انتظامی دفاتر، ریلوے پولیس اور سیکیورٹی، اسٹیشن ماسٹر اور دیگر انتظامی خدمات ریلوے اسٹیشن کی جنوبی عمارت میں واقع ہیں۔

پلیٹ فارمز[ترمیم]

فیصل آباد ریلوے اسٹیشن پانچ پلیٹ فارمز کے ذریعے مسافر ٹرینوں کی خدمت کرتا ہے۔ دو اضافی پلیٹ فارمز خاص طور پر انجنوں اور بوگیوں کی دیکھ بھال اور خدمات کے لیے ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

31°25′04.64″N 73°05′49.63″E / 31.4179556°N 73.0971194°E / 31.4179556; 73.0971194

بیرونی روابط[ترمیم]