کملوپس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


کملوپس، برٹش کولمبیا

کملوپس نامی شہر کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے جنوب وسطی علاقے میں واقع ہے۔ یہ شہر تھامپسن دریا کی دو شاخوں کے سنگم پر جھیل کملوپس کے پاس واقع ہے۔ اس کے آس پاس کا علاقہ عام طور پر تھامپسن کنٹری کہلاتا ہے۔ کینیڈا کے 100 بڑے شہروں میں یہ 37واں بڑا شہر ہے۔ 2006 میں یہاں کی کل آبادی 92882 افراد تھی۔

ذرائع نقل و حمل[ترمیم]

کملوپس علاقے میں ذرائع نقل و حمل کے مرکز کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ یہاں سے ہائی وے نمبر 5 اور 97 سی، ٹرانس کینیڈا ہائی وے اور ییلو ہیڈ ہائی وے گذرتی ہیں۔ کملوپس کے ریلوے اسٹیشن پر ہفتے میں تین دن ٹرینیں چلتی ہیں۔ کملوپس کا اپنا ہوائی اڈا بھی ہے جہاں ائیر کینیڈا، ویسٹ جیٹ، سینٹریل ماؤنٹین ائیر اور پیسیفک کوسٹل ائیرلائنز فضائی سفر کی سہولیات مہیا کرتی ہیں۔

جغرافیہ اور محل وقوع[ترمیم]

کملوپس وادئ تھامپسن میں واقع ہے جو دریائے تھامپسن کے شمالی اور جنوبی شاخوں کے سنگم کے مقام پر ہے۔ شہر کے مضافات دریا کی شاخوں کے کنارے بارہ کلومیٹر سے زیادہ پھیلے ہوئے ہیں۔

موسم[ترمیم]

کملوپس کا موسم نیم بنجر قسم کا ہے کیونکہ یہ رین شیڈو کے علاقے میں واقع ہے۔ سردیوں کا موسم نسبتاً معتدل اور مختصر ہوتا ہے۔ تاہم درجہ حرارت منفی 30 ڈگری تک بھی جا سکتا ہے۔ گرمیوں کا موسم طویل، خشک اور گرم تر ہوتا ہے۔ جولائی کا اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری رہتا ہے۔ بہار کا موسم بہت جلدی آتا ہے اور کبھی کبھار تو فروری میں ہی بہار شروع ہو جاتی ہے۔ خزاں کا موسم خوشگوار اور عموماً خشک رہتا ہے۔

جڑواں شہر[ترمیم]

  • بیکولڈ، فلپائن
  • اوجی، جاپان
  • سان کرسٹوبل، وینزویلا