الٹونا، مینی ٹوبا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

الٹونا نامی آبادی کینیڈا کے صوبے مینی ٹوبہ کے جنوبی حصے میں ونی پگ سے 100 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔ یہاں سے نارتھ ڈکوٹا کے شہر گرانڈ فورکس کا فاصلہ 133 کلومیٹر ہے جو جنوب میں واقع ہے۔ اس کا زیادہ تر علاقہ زراعت اور اس سے وابستہ کاروباروں کے لیے بسایا گیا تھا۔ اس کا جڑواں شہر آسٹریلیا میں ایمرالڈ ہے۔ اسے کینیڈا کا سورج مکھی کا صدر مقام بھی کہتے ہیں۔ یہاں سالانہ بنیادوں پر سورج مکھی کا میلہ بھی لگتا ہے۔

معیشت[ترمیم]

الٹونا رائن لینڈ کنزیومر کو آپریٹو کا صدر مقام تھا اور الٹونا سروس کو اوپ اور الٹونا کریڈٹ یونین بھی یہاں بنائی گئی۔ مقامی کاشتکاروں کی آمدنی پر عظیم معاشی بحران سے پڑنے والے اثر سے نمٹنے کے لیے یہ تین ادارے بہت عمدہ مقامی کاوش تھے۔ فریسنز کارپوریشن بھی یہاں وجود میں آئی جو پہلے ایک چھوٹا سا کنفیکشنری سٹور تھا تاہم اب یہ اتنا پھیل چکا ہے یہاں سینکڑوں افراد کام کرتے ہیں۔ شمالی امریکا کی سالانہ کتب اور دیگر کاروباری پیمانے پر چھپنے والی کتب وغیرہ کے لیے اور فل کلر آرٹ اور تعلیمی کتب کی چھپائی کے لیے یہ سب سے بڑا مرکز ہے۔