امونیم برومے ٹم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

دنیائے ہومیوپیتھی میں ڈاکٹر ولیم بورک کی کثیر المطالعہ تصنیف " بورک میٹریا میڈیکا " کلیدی حیثیت رکھتی ہے جس کے انگریزی میں نوایڈ یشن شائع ہو چکے ہیں اور یہ دوامیٹریامیڈ یکا میں (34) نمبر پر ہے،

alt text
alt text

علامات دوا[ترمیم]

نرخرے اور حلقوم کے پرانے نزلے، عصبی سردرد اور جسم میں چربی بڑھنے کی شکایت کے لیے مفید ہے، سر، چھاتی اور ٹانگوں میں اینٹھن کے ساتھ درد ہوتا ہے، ہاتھوں کی انگلیوں میں ناخنوں کے نیچے سوزش، ناخنوں کو دانتوں سے کاٹنے سے آرام ملتا ہے

سر :۔[ترمیم]

دماغ میں اجتماع خون کی شکایت، کانوں کے اوپر جیسے رسیّ بندی ہوئی ہے چھینکیں آئیں، ناک سے گاڑھی رطوبت نکلے۔

آنکھیں :۔[ترمیم]

پپوٹوں کے کنارے سُرخ متورم، غدودپھول جاتے ہیں، ایسا محسوس ہو جیسے آنکھ کا ڈھیلا پھول گیا ہے۔ آنکھ کے اردگرد درد ہو جو سر تک پہنچ جائے۔

گلا :۔[ترمیم]

حلق میں سر سراہٹ ہو، اس کے ساتھ تشنجی خشک کھانسی، بالخصوص رات کو، حلق میں جلن ہو، منہ میں سفید رنگ کی لیسدار کف ہو، مقررین کا پران نزلہ۔

آلات تنفّس :۔[ترمیم]

کھانسی تھوڑی تھوڑی، مگر یکایک آئے، گلا گھٹے، سانس کی نالیوں میں سرسراہٹ ہو، صبی 3 بجے کھانسی کے باعث جاگنا پرے، جیسے دم گُھٹ جائے، لیٹ جانے پر کھانسی برابر ہوتی رہے، پھپھڑوں میں تیز درد، کالی کھانسی، خشک تشنجی کھانسی جو لیٹ جانے پر دشدّت اختیار کرے۔

تعلقات :۔[ترمیم]

ہایو سیامس، کونیم، آرجنیٹم نائٹرک، کال بائی کروم۔

طاقت :۔ پہلی طاقت۔

حوالہ:

بورک میٹریا میڈیکا