زنبورک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

زنبورک (Swivel Gun) کی اصطلاح ایک ایسے قدیم آلہ الحرب کے لیے مستعمل ہے جو ایک بڑے بندوق یا چھوٹے توپ کی مانند تھا - میدان جنگ میں عام طور پر جانور کی پیٹھ پر لاد کر لے جایا جاتا اور وہیں سے چلایا بھی جاتا- زنبورک فارسی لفظ زنبور (Wasp) سے نکلا ہے جسے اردو میں بھڑ کہتے ہیں- ان کی نالی (انبوب) کا قطر عموماً دو پور رکھا گیا جس کو استعمال کرتے ہوئے لگ بھگ آدھ سے پون سیری گولہ 1524 پیمات کے فاصلے تک داغا جا سکتا تھا- اسلحات کی اس قسم میں انبوبینِ زنبورکات یعنی خابیہ (barrel) کی طوالت 1.2 پیما اور ان کا مجموعی وزن 80 کیلوگرام تک بیان کیا جاتا ہے۔ زنبورک چلانے والے کو زنبورکچی کہتے تھے- زنبورک مغلیہ سلطنت کے اونٹ سوار فوج کے ایک مخصوص حصے کو چلانے کی ذمہ داری دی ہوتی تھی- اس کے علاوہ ایران اور سلطنت عثمانیہ میں بھی اس کا استعمال جاری تھا-