بیٹلز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
دی بیٹلز
1964 میں بیٹلز
گھڑی وار (اوپر بائیں سے): جان لینن، پال مکارٹنی، رنگو سٹار، جارج ہیرسن
ذاتی معلومات
تعلقلِورپُول، انگلستان
اصنافراک، پاپ، سائکڈیلک راک، فوک راک
سالہائے فعالیت1960 - 1970
ریکارڈ لیبلای ایم آئی, پارلوفون, کیپٹل, ایپل, پالِیڈور
ویب سائٹwww.TheBeatles.com
ارکان
جان لَینن
پال مکارٹنی
جارج ہَیرِسن
رِنگو سٹار
ماضی کے ارکان
سٹُوئرٹ سٹکلِف
پِیٹ بَیسٹ

بیٹلز(انگریزی: The Beatles) برطانوی موسیقاروں کا راک بینڈ تھا، جو 1960ء میںانگلستان کے شہر لِورپُول میں تشکیل دیا گیا تھا۔ وہ جدید موسیقی کی تاریخ میں ایک سب سے کامیاب اور اثر انداز بینڈتھے اور ابھی تک بھی ہیں ۔ بیٹلز نے اپنے گانوں میں موسیقی کے کئی مختلف قسموں کا اثر ملایا تھا، جن میں مغربیکلاسیکی موسیقی، سائکڈیلک راک اور پاپ موسیقی شامل ہیں۔

بینڈ کے اراکین جان لینَن (رِدم گٹار، کیبورڈپال مکارٹنی (بیس گٹار، کیبورڈ)، جارج ہَیرسن (لیڈ گٹار، ستار) اور رِنگو سٹار (ڈرم، پرکشن)۔

براین ایپسٹین ان کا مینیجر تھا۔ جارج مارٹن نے ان کے سارے البم اور سنگل پروڈیُوس کیے، سوائے "لیٹ اِٹ بی" نامی البم، جو 1960ء کی دہائی کا مشہور پروڈیوسر فِل سپیکٹر نے پروڈیوس کیا۔ تقریباً ان کا سارا موسیقی لندن کے اَیبی روڈ سٹُوڈیوز میں ریکورڈ کیا گیا۔

بیٹلز کی تاریخ[ترمیم]

جان لینن اور ان کے چند دوستوں نے 1957ء میں مل کر کُواری مَین نامی ایک برطانوی بینڈ تشکیل دیا۔ آئندہ چند سالوں کے دوران، بینڈ کے اراکین بدلے اور 1960ء تک بینڈ کا نام دی بیٹلز بن گیا۔ ان کا پہلا کامیاب گانا 1962ء تک نہیں نکلا۔ نومبر 1962 میں ان کا گانا "پلیز پلیز می" برطانوی چارٹ کی فسٹ پوزیشن تک پہنچ گیا۔ برطانیہ کی چارٹ کی فسٹ پوزیشن تک پہنچنے والے پندرہ گانوں کے سلسلے میں یہ سب سے پہلا سنگل تھا۔ ان کے شوقینوں کے گہرے انس کو "بیٹل مینیا" کہا جاتا تھا۔ امریکی ٹی وی پر ان کا سب سے پہلا براہ راست نمائش 9 فروری 1964ء کے دن ایڈ سلیوَن شو پر ہوا۔ تقریباً 7 کروڑ 40 لاکھ ناظرین نے - تقریباً امریکا کی آدھی آبادی - شو پر بینڈ کا تماشا دیکھا۔ جلد بیٹلز کے گانے امریکی ٹاپ 40 چارٹ کے سب سے بلند 5 جگہوں میں داخل ہو گئے - ایک ریکورڈ جو ابھی تک نہیں توڑا گیا۔