تبادلۂ خیال صارف:ساجد امجد ساجد/وثائق/2010

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

وثائق

{{{2}}}




اسلام علیکم،

آپ پاکستانی شہروں اور قصبات پر مضامین لکھ رہے ہیں۔ ان مضامین میں شہروں کے انگریزی نام نہ دیں؛ انگریزی نام صرف یورپی یا اہل اردو کے لیے اجنبی شہروں کے دینے چاہییں۔ --کاشف عقیل 15:35, 7 مارچ 2010 (UTC)

مساجد پر مقالے[ترمیم]

اسلام علیکم،

آپ بڑے جوش و خروش سے نئے مقالے بنا رہے ہیں اور آپ کو کام کرتا دیکھ کر بڑی خوشی ہو رہی ہے۔ آپ نے حال ہی میں مساجد پر کچھ مقالے بنائے ہیں جو خالی ہیں۔ کوشش کیجیے گا کہ یہ زیادہ دیر تک خالی نہ رہیں اور وقت ملنے پر مزید نئے مقالے بنانے سے پہلے ان میں کم از کم 2 کلو بائٹ کا ابتدائیہ ضرور ڈال دیں۔ ویسے بہتر تو یہ ہے کہ پہلی بار محفوظ کرتے وقت ہی یہ ابتدائیہ ڈال دیا جائے۔

--کاشف عقیل 19:27, 11 مارچ 2010 (UTC)

مدد بسلسلہ سانچہ سازی[ترمیم]

آپ کو اس سلسلے میں جو بھی مدد درکار ہو ، اس کی تفصیل سے آگاہ کیجیے۔ میں مدد کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔ اس سلسے میں آغاز کے طور پر مندرجہ ذیل انگریزی مضامین کا مطالعہ مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

  • Magic Words سانچہ جات میں استعمال ہونے والے فنکشن اور متغیرات - مختصر
  • Template سانچہ جات کا تفصیلی تعارف - طویل

--کاشف عقیل 14:50, 13 مارچ 2010 (UTC)

  • آپ کا مطلب واضع نہیں ہے اور میں سمجھ نہیں پایا کہ آپ سانچے سے کیا کام لینا چاہ رہے ہیں۔ برائے مہربانی ذرا تفصیل سے بتائیں۔ --کاشف عقیل 23:47, 13 مارچ 2010 (UTC)
  • آپ کا کام کردیا ہے۔ دیکھ کر بتائیے کہ آپ یہی چاہ رہے تھے یا مجھے سمجھنے میں کوئی غلطی لگی۔
  • ملی ہوئی ہمزہ کے لیے CRULP کے کلیدی تختہ پر Shift+U استعمال ہوتا ہے۔ آپ کی تحریروں سے بظاہر لگتا ہے کہ آپ عربی کلیدی تختہ استعمال کر رہے ہیں۔ اگر ایسا ہی ہے، تو یہ کلیدی تختہ اردو کے لیے موزوں نہیں ہے۔ آپ CRULP کا کلیدی تختہ یہاں سے اتار سکتے ہیں۔ اگر اس سلسلے میں مزید مدد درکار ہو تو دیکھیں: معاونت:پڑھنا لکھنا دشوار؟

--کاشف عقیل 06:12, 14 مارچ 2010 (UTC)

سانچوں اور زمرہ جات کے نام[ترمیم]

اسلام علیکم،

ماشا اللہ آپ خوب جوش و خروش کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور پرانے ساتھیوں کی بھی ترغیب کا باعث بن رہے ہیں۔ ایک گزارش کرنا تھی آپ سے۔ سانچوں اور زمرہ جات کے ناموں میں () کا استعمال اب ہم لوگ متروک کر چکے ہیں۔ سعودی شہروں کے زمرہ اور سانچہ کا نام بالترتیب "زمرہ:سعودی عرب کے شہر" اور "سانچہ:سعودی عرب کے شہر" زیادہ مناسب ہونگے

--کاشف عقیل 14:58, 14 مارچ 2010 (UTC)

  • آپ صرف اردو مضمون میں انگریزی مقالے کا ربط دے دیں۔ باقی کام روبہ جات (Bots) دو تین دن میں خود کر لیں گے۔ اگر دو تین دن بعد بھی باقی زبانوں میں روابط نہ آئیں تو اگلے قدم کے طور پر انگریزی مقالے پر اردو مضمون کا ربط ڈال دیں۔ اس سے زیادہ آپ کو کچھ کرنے کہ ضرورت نہیں۔ --کاشف عقیل 16:36, 14 مارچ 2010 (UTC)
  • مضمون کا حجم دیکھنے کے لیے تاریخچہ دیکھیں، وہاں لکھا ہوتا ہے کہ مضمون میں کتنا مواد ہے۔ 2 کلوبائٹ سے کم مواد کو نامکمل مضمون گردانا جاتا ہے۔ تاہم 2 کلوبائٹ والے مضامین بھی کچھ زیادہ مکمل محسوس نہیں ہوتے اور میری ذاتی رائے میں مضمون میں کم از کم 10 کلوبائٹ مواد ہونا چاہیے۔

--کاشف عقیل 15:28, 16 مارچ 2010 (UTC)

  • برائے مہربانی خالی صفحات بنانے سے گریز کریں۔ نئے صفحات میں کم از کم 2 کلوبائٹ مواد ضرور ہونا چاہیے۔ --کاشف عقیل 15:37, 18 مارچ 2010 (UTC)
  • السلام علیکم ! آپ نے رجم میں نہایت اھم اضافہ فرمایا ہے لیکن عبارت میں ایک ابہام موجود ہے اور وہ بیانات بھی قرآن سے منسلک محسوس ہوتے ہیں کہ جو قرآن میں نہیں ہیں۔ ہمارا مقصد جو ہے اسے ویسا ہی بیان کرنا ہونا چاہیئے نا یہ کہ مختلف مسالک کے عقائد کو ایک مسلمہ حقیقت کا رنگ دے کر لکھا جائے؛ مختلف مسالک کے عقائد بیان کیئے جانے چاہیں لیکن بات میں ابہام نا ہو۔ --سمرقندی 00:49, 24 مارچ 2010 (UTC)
  • اردو تراجم اور اصطلاحات کے سلسلے میں آپ کی درست رہنمائی اور مدد سمرقندی بھائی کر سکیں گے، ISBN کے سلسلہ میں ان سے ہی رابطہ مناسب ہوگا۔ میری مہارت سانچہ سازی ، تکنیکی معاملات اور وکیپیڈیا قواعد و ضوابط میں ہے ، اردو اصطلاحات کے لیے میں بھی سمرقندی صاحب سے ہی رجوع کرتا ہوں۔ --کاشف عقیل 15:37, 24 مارچ 2010 (UTC)

اصطلاح سازی منصوبہ بندی[ترمیم]

  • السلام علیکم ؛ ویکیپیڈیا پر کوشش کی گئی ہے کہ ایک غیراردو اصطلاح کے لیئے ایک ہی اردو متبادل اصطلاح رکھی جائے تاکہ ہر کسی کے لیئے ایک معیاری ترجمہ کرنے کی راہ آسان ہوجائے اور من پسند الفاظ کی بھرمار سے بچا جاسکے۔ ISBN کے اوائل الکلمات میں شامل الفاظ کے لیئے مندرجہ ذیل الفاظ استعمال ہو رہے ہیں؛
    • international = بین الاقوامی
    • standard = معیاری
    • book = کتاب
    • number = عدد

یوں میرے خیال میں ' بین الاقوامی معیاری کتابی عدد ' کا متبادل ISBN کے لیئے مناسب معلوم ہوتا ہے۔ --سمرقندی 00:52, 25 مارچ 2010 (UTC)

  • آپ بھی سوچیں گے یہ دونوں کیا کھیل کھیل رہے ہیں اصطلاح کے لیئے کاشف بھائی نے آپ کو اس صفحے کی جانب متوجہ کیا تھا اور خاکسار وظیفہ کے لیئے آپ کی توجہ کاشف بھائی کے صفحے کی جانب کروانا چاہ رہا ہے؛ وہ اس قسم کے معاملات میں خاصے ماہر ہیں۔ ویسے آپ نو وارد ہو یا قدیم وارد اس بات سے کوئی حرج نہیں ہوتا بلکہ آپ کی دلچسپی اور جذبہ دیکھا جاتا ہے۔ برائے مہربانی کاشف بھائی سے مزید گفت و شنید فرما لیجیئے۔ --سمرقندی 08:55, 25 مارچ 2010 (UTC)

وظیفہ[ترمیم]

وکیپیڈیا دراصل وکیمیڈیا فاؤنڈیشن کا ایک منصوبہ ہے۔ یہ ادارہ وکیپیڈیا کے علاوہ اور بھی کئی منصوبے چلاتا ہے جیسے وکی بُکس اور وِکشنری وغیرہ۔ فاؤنڈیشن کی ایک کانفرنس وکی مانیا کے نام سے جولائی میں پولینڈ میں ہو رہی ہے۔ اس کانفرنس میں شرکت کے لیے وکیمیڈیا کے تمام منصوبوں پر کام کرنے والے رضاکاروں کو مدعو کیا گیا ہے؛ جس میں آپ بھی شامل ہیں۔

وظیفہ شرکت کرنے والوں کی سفری اخراجات میں مدد کے لیے ہے۔ اگر آپ اس کانفرنس میں شرکت کرنا چاہتے ہیں تو آپ اس وظیفے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اگر آپ کی درخواست منظور ہو گئی تو آپ کے ہوائی ٹکٹ اور قیام اور طعام کے اخراجات میں اس وظیفہ کے ذریعے معاونت کی جائے گی۔ آپ درخواست یہاں دے سکتے ہیں۔ درخواست پر وکی مانیا وظیفہ کمیٹی غور کرنے کے بعد فیصلہ کرے گی کہ آپ کو وظیفہ دیا جائے گا یا نہیں۔ وظیفہ کی منظوری میں سب سے اہم عوامل آپ کا جوش و جذبہ ، آپ کا حالیہ کام ، وکیپیڈیا قواعد و ضوابط سے آپ کی واقفیت اور آپ کی قابلیت ہیں۔

امید ہے کہ آپ کے ذہن میں موجود اکثر سوالوں کا جواب دے پایا ہونگا۔

مخلص --کاشف عقیل 16:05, 25 مارچ 2010 (UTC)

دو شاعر[ترمیم]

سبحان اللہ! آپ تو چھپے رستم نکلے خاکسار آپ کے اشعار کی تعریف کرنا تو چاہتا ہے پر تذبذب کا شکار ہے کہ کہیں یہ بات اپنی تعریف سے خوش ہونے کے زمرے میں نا چلی جائے؛ ناچیز ایک عام سا آدمی ہے اور آپ کے اسقدر خوبصورت و شاعرانہ الفاظ کے لائق ہرگز نہیں۔ ہمارے پاس اب دو شاعر ہیں اور ماشاءاللہ صاحب! دونوں ہی خوب لکھتے ہیں؛ ایک آپ اور ایک ہمارے سلمان بھائی، بہت انتظار کروا رہے ہیں پر آ نہیں رہے نا جانے کیوں؟ ہر بار کہہ جاتے ہیں کہ جلد دوبارہ آؤں گا اور ہم ہیں کہ مستقل نگاہیں بچھائے بیٹھے ہیں۔ --سمرقندی 01:50, 26 مارچ 2010 (UTC)

قابل تحسین[ترمیم]

السلام وعلیکم جناب! امید ہے خیریت سے ہوں گے۔ آپ کا جوش و خروش دیکھ کر خوشی ہوئی، بلکہ کہیے کہ رشک آیا۔۔۔۔ خوش رہیے اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔ --O.bangash 09:28, 27 مارچ 2010 (UTC)

  • دخل در معقولات کی معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ آپ نے بنگش بھائی کو جو پیغام بھیجا ہے اس صفحے کا عنوان حالیاں تبدیلیاں کا صفحہ دیکھنے پر پرانے (متروک) صفحے سے مشابہت رکھتا ہے؛ بنگش بھائی کا نیا صفحہ انگریزی نام والا تبادلۂ خیال صارف:O.bangash یہ ہے ۔ --سمرقندی 10:40, 27 مارچ 2010 (UTC)

زمرہ جات[ترمیم]

ساجد صاحب، مضامین میں زمرہ جات ڈالتے ہوئے عام طور پر خیال رکھا جاتا ہے کہ زمرہ اور اس کا بالا زمرہ دونوں نہ ڈالے جائیں۔ مثلاً اگر زمرہ "اردو شاعر" ڈالا جائے تو "شاعر" کا زمرہ نہیں ڈالنا چاہیے کیونکہ "اردو شاعر" ذیلی زمرہ ہے "شاعر" کا۔ --Urdutext 22:48, 29 مارچ 2010 (UTC)

الحمد للہ[ترمیم]

اسلام علیکم،

ساجد صاحب آپ تو ماشاءاللہ اتنی تیزی سے کام کر رہے ہیں کہ جلد وکیپیڈیا کے پرانے ساتھیوں کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ اللہ تعالی زورِ قلم اور زیادہ کرے اور آپ کو اردو وکیپیڈیا کی دن دوگنی رات چوگنی ترقی کا باعث بنائے ، آمین!

--کاشف عقیل 16:43, 30 مارچ 2010 (UTC)

نقطہ نظر[ترمیم]

اسلام علیکم،

ساجد صاحب آپ زیادہ تر موضوعات پر اسلامی نقطہ نظر کافی اچھے اور مفصل انداز سے بیان کر رہے ہیں۔ تاہم یہ بات مدنظر رہے کہ وکیپیڈیا پر کسی بھی موضوع سے متعلق عمومی نقطۂ نظر اور جہاں مناسب ہو مغربی یا غیر اسلامی نقطۂ نظر بھی شامل کرنا چاہیے تاکہ پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رہے اور اسے ایسا نہ لگے کہ یہ اسلامی لٹریچر ہے۔ ہمارا مقصد قاری کی دلچسپی برقرار رکھتے ہوئے کسی بھی موضوع کا تمام نقطہ ہائے نظر سے احاطہ کرنا ہے۔ گو کہ اردو بولنے والوں کی اکثریت اور یہاں کام کرنے والے تمام افراد الحمدللہ مسلمان ہیں لیکن ہمیں اردو وکیپیڈیا کے اصل مقاصد کو ذہن میں رکھنا ہے اور اس پر صرف ایک مذہب کی چھاپ نہیں لگنے دینی۔ مقاصد میرے ذہن کے مطابق مندرجہ ذیل ہیں

  • اردو زبان کا فروغ اور ارتقاء
  • اردو میں معلومات کا ایسا ذخیرہ تیار کرنا جو کل انگریزی سے نابلد ہمارے ملک کے بچوں کے کام آسکے۔

شکریہ --کاشف عقیل 14:47, 5 اپریل 2010 (UTC)

بین الویکی[ترمیم]

السلام علیکم ؛ آپ نے اب تک نہایت تعداد میں مضامین کا اضافہ کیا ہے اور ان کے عنوانات کو دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ سو نہیں تو ننانوے فیصد ان عنوانات پر مضامین انگریزی ویکیپیڈیا پر بھی ہونگے؛ اگر آپ کے لیئے ایسا کرنا ممکن ہو کے اپنے مضامین میں تمام نہیں کم از کم انگریزی بین الویکی (interwiki) درج کر دیا کریں تو بہت عمدہ بات ہوگی۔ اس طرح وہ متعلقہ مضمون کبھی نا کبھی متحرک ہونے کا امکان زیادہ ہو جاتا ہے اور اس کی بہتری کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں، تیسرا یہ کہ انگریزی بین الویکی رکھنے والے مضمون کا ربط کچھ عرصے میں عموماً روبات کے سبب انگریزی ویکی پر چلا جاتا ہے اور وہاں اسے دیکھنے والے اردو دان اردو ویکیپیڈیا کا ربط کھول کر اردو ویکیپیڈیا پر آ سکتے ہیں، ہو سکتا ہے کبھی کوئی اچھا لکھنے والا بھی آنکلے۔ --سمرقندی 07:35, 6 اپریل 2010 (UTC)

برقی فہرست[ترمیم]

ساجد صاحب، کیا آپ نے وکیپیڈیا برقی فہرست کی رکنیت حاصل کی ہوئی ہے؟--Urdutext 22:14, 6 اپریل 2010 (UTC)

  • جی بالکل، اسی طرف اشارہ تھا۔--Urdutext 22:35, 7 اپریل 2010 (UTC)

ہم آہنگی[ترمیم]

ساجد بھائی کوئی ایسی اصطلاح جس کی انگریزی آپ کو دستیاب ہو تو اسے برائے مہربانی تلاش کے خانے میں لکھ کر تلاش دبا کر دیکھ لیا کیجیئے اس طرح رنگ برنگی اصطلاحات سے اجتناب ممکن ہے۔ Interdisciplinary fields کے لیئے اگر آپ interdisciplinary کا لفظ لکھ کر تلاش کریں گے تو آپ کو ' متعدد الاختصاصات ' کی اصطلاح با آسانی مل جائے گی ؛ بین المضامین مناسب مفہوم ادا نہیں کرتا۔ --سمرقندی 11:59, 8 اپریل 2010 (UTC)

جڑواں شہر[ترمیم]

جڑواں شہروں کے لیے سانچہ {{جڑواں شہر}} استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سانچے کے استعمال سے تمام مقالات میں جڑواں شہر ایک معیاری انداز میں نظر آتے ہیں۔ --کاشف عقیل 15:03, 8 اپریل 2010 (UTC)

سانچہ شجرِ زمرہ[ترمیم]

السلام علیکم ساجد بھائی ؛ اگر آپ کی مراد کسی زمرے کے ذیلی زمرہ جات کے ' ذیلی ذیلی زمرہ جات ' کو ایک ہی صفحے پر دکھانے والے سانچے سے ہے تو جہاں تک میری معلومات ہیں ، سانچہ:شجرِ زمرہ (template:category tree) تو اردو ویکیپیڈیا پر متحرک ہے۔ مثال کے طور پر آپ زمرہ:تاریخ میں موجود کسی ذیلی زمرے کے شروع میں نظر آنے والے [+] کے نشان پر ٹک کیجیئے تو آپ کو اس ذیلی زمرے کے ذیلی ذیلی زمرے نیچے کھل کر نظر آجائیں گے اور ایسا اس وقت تک ہوتا رہے گا جب تک کہ تمام ذیلی زمرہ جات ختم نا ہو جائیں؛ تمام ذیلی زمرہ جات ختم ہو جانے پر آپ کو [ + ] کا نہیں بلکہ [ - ] کا نشان نظر آنے لگے گا۔ اگر میں آپ کا مفہوم درست نا سمجھ پایا ہوں اور غیر متعلقہ وضاحت کر بیٹھا ہوں تو درگذر فرماتے ہوئے اپنے سوال کی مزید وضاحت فرمایئے گا۔ --سمرقندی 08:28, 10 اپریل 2010 (UTC)

  • السلام علیکم ساجد بھائی اور پیغام کا شکریہ۔ اس صفحے سے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ آخری بار اس موقع کی تجدید گذشتہ 28 فروری کو کی گئی تھی یعنی معلوم ہوا کہ کم از کم اس موقع کی تجدید ماہانہ تو نہیں ہوتی۔ ویکیپیڈیا پر شماریات کے صفحات میں میں نے کبھی دلچسپی نہیں لی لیکن میرا خیال ہے کہ اس صفحے کے علاوہ بھی ویکیپیڈیا شماریات کے اور صفحات ہیں جن کے بارے میں امکان غالب ہے کہ ہمارے کاشف بھائی اور اردو ٹیکسٹ بھائی بہتر معلومات رکھتے ہوں گے۔ --سمرقندی 03:36, 11 اپریل 2010 (UTC)
  • السلام علیکم ساجد بھائی؛ پیغام کا شکریہ اور تجاوب میں تاخیر کی معذرت۔ میں نے آپ کے سانچے دیکھے لیکن کچھ سمجھ نا سکا ، میرا خیال ہے کہ کاشف بھائی اس کے بارے میں بہتر رائے دے سکیں گے۔ ایک اور بات یہ کہ سانچے اگر بنائے جائیں تو اس کا طریقۂ استعمال (تبادلۂ خیال پر ہی سہی) اور ان کی زمرہ بندی بھی کی جانی چاہیئے تاکہ نئے آنے والوں کو مستقبل میں کسی دشواری کا سامنا نا ہو اور دہرے سانچوں کی تشکیل کو روکا جاسکے۔ --سمرقندی 03:19, 15 اپریل 2010 (UTC)
  • زمرہ:چترالی کو خود کسی مناسب زمرے میں ڈالنے کی ضرورت ہے۔ اس پر بین الوکی روابط بھی نہیں ہیں۔ --کاشف عقیل 16:28, 17 اپریل 2010 (UTC)
  • السلام علیکم۔ اگر آپ کو تنفسی کا لفظ رئوی سے آسان لگتا ہے اور زمرہ:تنفسی امراض ہی بنانا مقصود ہو تو پھر یہ بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ زمرہ:رئوی امراض میں موجود مقالات کو نئے بنائے گئے زمرہ تنفسی امراض میں منتقل کیا جائے اور پھر زمرہ رئوی امراض کو حذف کیا جائے۔ ایک اور گذارش یہ کہ یہ اردو دائرۃ المعارف ہے اور ہم پر لازم نہیں کہ انگریزی لسانی قواعد کی پابندی کریں ، زمرہ جات اور تمام اصطلاحات کی انگریزی caps سے لکھنا اچھا نہیں لگتا۔ انگریزی محض مجبوری کے طور پر درج کی جاتی ہے اسے اردو میں لکھنے کا شوق نہیں ۔ --سمرقندی 07:05, 22 اپریل 2010 (UTC)

redirect[ترمیم]

السلام علیکم، کسی صفحہ کا عنوان تبدیل کرنا ہو تو "منتقل" (move) کا استعمال کریں۔ اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ صفحہ کا تاریخہ قائم رہتا ہے۔ نیا صفحہ بنا کر مواد اس میں قطع/چسپاں کرنے اور پرانے عنوان پر redirect رکھ دینے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ شاید یہ نیا مضمون ہے کیونکہ تاریخہ پرانے والے صفحے پر رہ جاتا ہے۔ --Urdutext 00:10, 23 اپریل 2010 (UTC)

بین الوکی روابط[ترمیم]

وعلیکم اسلام،

میری زیادہ توجہ تو اس وقت مقالات پر بین الوکی روابط کی فراہمی پر ہے تاہم اس کا تعلق زمرہ جات سے بھی ہے۔ اس وقت ہمارے پاس تقریباً 4700 ایسے مضامین ہیں جن پر کوئی بین الوکی ربط موجود نہیں ہے، اسی وجہ سے میں اس جانب توجہ دے رہا ہوں۔ ویسے بھی جب بھی اس طرف آؤ، آپ شد و مد سے کام کر رہے ہوتے ہیں۔ دیکھ کر حوصلہ بھی بڑھتا ہے اور جوش بھی آتا ہے۔ سو ہم بھی کام شروع کر دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اردو وکیپیڈیا کو آپ جیسے رضاکار مہیا کرتا رہے، آمین۔

مخلص --کاشف عقیل 15:28, 24 اپریل 2010 (UTC)

زمرہ سازی[ترمیم]

اُمید ہے حضرت بخیر و عافیت ہونگے۔ آپ آجکل ویکی پر زمرہ سازی میں کافی سرگرم ہیں۔ اور احسن طریقے سے یہ کام سرانجام دے رہے ہیں۔ تاہم، ایک بات کا خاص خیال رکھیں کہ فیصلہ طلب عنوانات پر زمرہ جات بنانے سے گریز کرنے کی کوشش کریں۔ کیونکہ زمرہ کا عنوان اگر غلط ہے تو پھر اُسے تبدیل کرنے میں بہت زیادہ وقت صرف ہوتا ہے۔ اُس میں جتنے بھی مقالات شامل ہوتے ہیں پہلے اُن میں ترمیم کرنی پڑتی ہے اور پھر مقالہ حذف کرکے نیا مقالہ (صحیح عنوان) سے بنایا جاتا ہے۔ لہٰذا یہ ایک طویل کام ہے۔ اور شمارندی زمرہ جات کا تو خاص خیال رکھا جائے کیونکہ ویکی پر شمارندی مواد پہلے سے بہت کم ہے اور جو ہے اُس کی حالت تشویش ناک ہے۔ ابھی میں نے ملاحظہ کیا کہ آپ نے ایک زمرہ زمرہ:دستور اطلاقی شبکی تہہ کے نام سے تخلیق کیا، مثال کے طور پر،اِسی زمرہ پر اگر آپ غور کریں تو آپ کو اِس زمرہ کے عنوان میں غلطیاں ضرور نظر آئیں گی، اِسی زمرہ کے زمرہ جات (جن میں یہ زمرہ ڈالا ہے آپ نے) کو اگر آپ دیکھیں تو وہ ہیں: ’’دستورات جالکار‘‘ اور ’’دستورات جالبین‘‘، جہاں ’’جالکار‘‘ کا لفظ ’’نیٹ ورک‘‘ کیلئے ہے، جبکہ آپ نے اپنے تخلیق کردہ زمرہ کے عنوان میں ’’شبکی‘‘ (شبکہ) کا لفظ استعمال کیا ہے جو کہ اب ویکی پر متروک ہوچکا ہے، دوسری بات یہ کہ آپ کے زمرہ کا انگریزی عنوان ہے Application Layer Protocol جس میں network کا لفظ موجود نہیں،تو آپ نے شبکی کا لفظ استعمال کرنے کا کیوں سوچا؟۔۔۔ لہٰذا، آپ سے گزارش ہے کہ آپ ایسے زمرہ جات جن کے عنوان فیصلہ طلب ہوں یا اُن میں ایسے الفاظ شامل ہوں جن کا ترجمہ ابہام کا باعث بن سکتا ہو، کی تخلیق کرنے سے پہلے ساتھیوں سے مشورہ ضرور کرلیا کریں، تو کام سہل بھی ہوگا اور صحیح بھی۔ آپ کے تخلیق کردہ اِسی زمرہ میں موجود واحد مقالہ ’’برقی ڈاک‘‘ میں نے کل ہی مرتب کیا تھا،لیکن زمرہ تخلیق نہیں دیا کیونکہ ’’لفظ layer کیلئے کونسا لفظ استعمال کیا جائے جو کہ ابہام نہ پیدا کرے اور تمام مقالات میں بغیر کسی مشکل کے استعمال کیا جاسکے‘‘ کی بات میرے ذہن میں آئی۔ اُمید ہے کہ آپ کو خاکسار کی باتیں ناگوار نہیں گزری ہوں گی۔ مجھ ناچیز سے کوئی ایسی بات تحریر ہوگئی ہو جس پہ آپ کا دِل دُکھا ہو تو براہ کرم درگزر فرمائیے گا۔ شکریہ!۔۔۔ --محبوب عالم 12:20, 29 اپریل 2010 (UTC)

نام زمرہ[ترمیم]

السلام علیکم ساجد بھائی۔ پیغام کا از حد شکریہ اور تاخیرِ تجاوب کی نہایت معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ مجھے تو آپ اختیار کیا ہوا لفظ نہایت مناسب معلوم ہوتا ہے۔ اللہ آپ کے علم میں ہمیشہ اضافہ فرمائے، آمین۔ --سمرقندی 11:36, 3 مئی 2010 (UTC)

سلام ساجد بھائی[ترمیم]

ساجد بھائی آپ کے مشورہ سے میں نے وکیپیڈیا میں کھاتہ کھول لیا ہے۔ اور مجھے وکیپیڈیا بہت مفید معلوم ہوا۔ مصروفیت تو بہت زیادہ ہے لیکن میں اس پر اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش ضرور کروں گا۔--تنویر 20:23, 7 مئی 2010 (UTC)

درخواست برائے منتظم[ترمیم]

اسلام علیکم ساجد صاحب،

آپ نے جو منتظم بننے کی درخواست دی ہے وہ دیوان عام پر بھی ڈال دیں۔ وہاں پر دیگر ساتھیوں کے دیکھنے کا امکانات زیادہ ہیں۔ اس پر فیصلہ رائے شماری کے بعد کرلیا جائے گا۔

--کاشف عقیل 15:56, 8 مئی 2010 (UTC)

ترجمہ[ترمیم]

السلام علیکم ساجد بھائی۔ دائرۃ المعارف اصطلاحات کی رو سے ترجمہ یوں بنے گا۔

--سمرقندی 07:27, 9 مئی 2010 (UTC)


مقالہ پہلے زمرہ بعد میں[ترمیم]

جناب ساجد صاحب آپ سے درخواست ہے کہ ایسے زمرہ جات مرتب کرنے سے گریز کریں تو بہتر ہے۔ اِس بارے میں آپ کو پہلے بھی آگاہ کیا تھا کہ زمرہ کا عنوان بعد میں تبدیل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، اور ویسے بھی ویکیپیڈیا خصوصاً اُردو ویکی پر یہ طریقۂ کار ہے کہ مقالہ پہلے اور زمرہ بعد میں مرتب کیا جاتا ہے۔ ایسے مقالہ جات جن کے عنوان فیصلہ طلب ہوں اُن کا زمرہ تخلیق نہیں کیا جاتا۔ مثلاً مقالہ foreign policy۔ بعد میں گفت و شنید سے جب مقالہ کا عنوان اپنایا جاتا ہے تو پھر زمرہ پر توجہ دی جاتی ہے۔ لہٰذا آپ سے درخواست ہے کہ پہلے زمرہ کا اصل مقالہ مرتب کرنے کی کوشش کریں۔ اور اُس مقالہ میں مذکورہ عنوان پر تبادلۂ خیال کریں تو بہتر رہے گا۔ جب مذکورہ مقالہ کا عنوان گفت و شنید سے طے پاجائے تو پھر زمرہ بنائیے گا۔ شکریہ --محبوب عالم 15:14, 10 مئی 2010 (UTC)

  • آپ تو شاید بُرا مان گئے۔ مجھے خدشہ تھا کہ درج بالا الفاظ میرے مُدعا کو صحیح طور پر پیش نہیں کرسکیں گے، اور وہی ہوا۔ میرے کہنے کا مقصد تھا کہ زمرہ جات سے زیادہ مقالہ جات کی تخلیق پر توجہ دیں۔ اِس وقت ویکی پر ضروری چیز مقالہ ہے، ضرورتاً بھی اور مصلحتاً بھی۔ اگر آپ کو میری بات بُری لگی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔ نیز، آپ کے مذکورہ زمرہ جات پر بہت جلد اپنی رائے پیش کروں گا۔ انشاء اﷲ۔

ساجد بھائی آپ درست سمجھے؛ لیکن اس کے ساتھ ہی آپ کے مخمصے نے سبحان اللہ وہ کام کیا صورتحال کی ترجمانی کر دی اصل میں میں تو وہی متبادل بہتر سمجھتا ہوں لیکن چونکہ عام طور پر policy کے لیئے اردو میں حکمت عملی ہی دیکھنے میں آتا ہے اس وجہ دونوں اختیارات غلط نا ہونے کا مخمصہ ڈال کر فیصلہ آپ ساتھیوں پر چھوڑ دیا تھا۔ public economics کے لیئے تو عوامی معاشیات ہی مناسب لگتا ہے۔ --سمرقندی 09:10, 11 مئی 2010 (UTC)

  • محترم ساجد صاحب، آپ کے پیش کردہ تمام زمرہ جات پر خاکسار نے اپنی رائے دے دی ہے۔ ملاحظہ فرمائیے۔ --محبوب عالم 21:39, 12 مئی 2010 (UTC)
  • السلام علیکم ! رائے شماری کے فیصلے پر عمل درآمد کے بعد آپ آج سے بطور منتظم کام کی ابتداء کر رہے ہیں میری جانب سے مبارک قبول ہو۔ --سمرقندی 04:58, 14 مئی 2010 (UTC)

سانچہ پرچم[ترمیم]

ملاحظہ کریں: {{پرچم/ریتخانہ}}۔ کیا یہی آپ کا مطلوب ہے؟ --کاشف عقیل 17:00, 15 مئی 2010 (UTC)

  • چونکہ یہ سانچوں کا پورا نظام ہے اور اس میں انگریزی نام اور ISO کوڈ بھی استعمال ہو سکتے ہیں اسلیے یہ تبدیلی کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔ براہِ کرم تھوڑا انتظار کیجیے۔ --کاشف عقیل 17:23, 15 مئی 2010 (UTC)

فیصلہ طلب عنوان[ترمیم]

محترم ساجد صاحب، آپ نے شاید انجانے میں ایک فیصلہ طلب عنوان پر زمرہ تخلیق کیا ہے، آپ سے گزارش ہے کہ pharmacy سے متعلق زمرہ جات ابھی فیصلہ طلب ہیں لہٰذا اُن پر پہلے گفتگو کا عمل شروع کریں۔24 اپریل 2009 کو خاکسار نے اِس پر گفت و شنید کا آغاز کیا تھا، ملاحظہ فرمائیے: (خاکسار کا پیغام بطرف سمرقندی صاحب) ’’السلام علیکم! جناب اُردو ویکی پر pharmacology کیلئے علم الادویہ کی اِصطلاح زیرِ استعمال ہے، میرے خیال میں اِس کیلئے ‘‘دوائیات’’ کی اِصطلاح موزوں رہے گی، آپ کا کیا خیال ہے؟ --محبوب عالم 10:55, 24 اپريل 2009 (UTC)‘‘۔۔۔ (سمرقندی صاحب کا جواب) ’’السلام علیکم محبوب بھائی۔ پیغام کا بہت شکریہ۔ دوائیات pharmacy کے لیۓ آرہا ہے، صیدلیہ کو دوائیات کی جانب منتقل کرنا احسن ہے۔ ناچیز طب و حکمت کے موضوعات پر اس شعبہ کے ماہرین سے براہ راست گفت و شنید کرتا رہتا ہے۔ --سمرقندی 13:46, 24 اپريل 2009 (UTC)‘‘۔۔ (خاکسار کا جواب): ’’اِس روئے خط انگریزی لُغت کے مطابق فارمیسی سے دو چیزیں مراد ہیں: (۱) ادویات کی تیاری، محفوظ کاری، ترکیب کاری اور تقسم کاری کا فن، پیشہ اور ممارست. (۲) ایک جگہ جہاں دوائیاں دستیاب ہوتی ہیں. اِن دونوں تعاریف کو مدِّنظر رکھتے ہوئے فارمیسی کیلئے دوائیات کی اِصطلاح موزوں نہیں. پہلی تعریف کے مطابق اِسے دواسازی اور دوسری تعریف کی مطابق اِسے دواخانہ کہاجاسکتا ہے. اِس روئے خط اُردو لُغت پر بھی یہی دو مفاہیم دیئے گئے ہیں. اِس فارسی روئے خط لُغت پر فارمیسی کے یہی دو معنی یعنی ‘‘داروخانہ’’ اور ‘‘داروسازی’’ دیئے گئے ہیں. جبکہ فارماکولوجی کی اِصطلاح چونکہ ایک مطالعہ سے تعلق رکھتی ہے، اِس لئے اِس کیلئے موزوں ترین اِصطلاح ‘‘دوائیات’’ ہی ہے.--محبوب عالم 16:01, 24 اپريل 2009 (UTC)‘‘۔۔ --محبوب عالم 22:20, 15 مئی 2010 (UTC)

transl please[ترمیم]

Hello, Mr. Sajid. I've a question about a certain translation. The ZWNJ (zero-width non-joiner), what is it called in Urdu?
Thanks in advance.--Zack‏ 11:29, 18 مئی 2010 (UTC)

دوہرا زمرہ[ترمیم]

آپ نے صحیح توجہ دلائی ہے، درستگی کر دیں۔ شکریہ۔--Urdutext 23:00, 25 مئی 2010 (UTC)

مصروفیت[ترمیم]

  • اسلام علیکم ساجد صاحب۔ آجکل بس ذرا مصروفیت بڑھ گئی ہے اس باعث آپ کے کام کی جانب توجہ نہیں دے پا رہا ہوں۔ جوں ہی موقع ملا، آپ کا کام کر دوں گا۔ بعد ازاں آپ میری کی ہوئی تبدیلیوں کو سمجھ لیجیے گا تاکہ آئندہ اس قسم کی تبدیلیاں خود کرسکیں۔ تاخیر کے لیے ایک بار پھر معذرت۔ --کاشف عقیل 17:07, 26 مئی 2010 (UTC)
  • سانچوں میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ --کاشف عقیل 17:30, 27 مئی 2010 (UTC)

پابندی[ترمیم]

آئی پی پتے پر لمبی بابندی مناسب نہیں ہوتی کیونکہ وہی پتہ مختلف لوگوں کا ہو سکتا ہے۔ عام طور پر دو گھنٹے کی پانبندی سے کام چل جاتا ہے۔ زیادہ ہوا تو 1 دن کی لگا دیں۔ --Urdutext 00:57, 27 مئی 2010 (UTC)

بین الوکی روابط بارے[ترمیم]

السلام علیکم!
جناب امید ہے خیریت سے ہوں گے۔ آپ کا پیغام بین الوکی روابط بارے موصول ہوا تو اس بارے یہ کہنا تھا کہ دراصل جن نئے مضامین کا میں اضافہ کر رہا ہوں وہ انگریزی ویکیپیڈیا یا سادہ انگریزی ویکیپیڈیا سے ترجمہ کرتا ہوں، یعنی وہاں سے سارا مواد لے کر ترجمہ کرتا جاتا ہوں، اس مواد میں بین الوکی روابط بھی شامل ہوتے ہیں، تو وہ جس حساب سے انگریزی ویکیپیڈیا پر شامل رہتے ہیں یہاں بھی ویسے ہی داخل ہو جاتے ہیں۔ میرا خیال تھا کہ (اور یہاں کسی گفتگو میں پڑھا بھی تھا) کہ ایک روبالہ اس کام کے لیے متعین ہے جو بین الوکی روابط کو اسی شمار میں ترتیب دیتا ہے جس پر اردو ویکیپیڈیا میں اتفاق رائے ہوا تھا تو اسی واسطے میں ان روابط کی جانب سے بے فکر رہتا ہوں۔ گو یہ تھوڑا مشکل ہو جاتا ہے لیکن پھر بھی میں آئندہ کوشش کروں گا کہ انگریزی کے علاوہ تمام روابط حذف کر دوں تاکہ بین الوکی روبالہ ان کو ڈیفالٹ ترتیب سے شمار میں ڈال سکے۔ شکریہ --O.bangash 21:20, 29 مئی 2010 (UTC)

تصدیق[ترمیم]

2010 فیفا عالمی کپ کا مقالہ جو دو دن پہلے شامل کیا تھا، اس کے تاریخچے میں آپ ملاحظہ کیجیے، روبالہ xbot نے نئے بین الوکی روابط کے اضافے کے ساتھ ساتھ ترتیب بھی از خود درست کر دی ہے۔ خیر اندیش، --O.bangash 21:39, 29 مئی 2010 (UTC)

  • میرا بھی یہی خیال ہے کہ کاشف بھائی نے اس کام کو لیئے ایک روبہ (bot) مختص کیا ہوا ہے؛ اس بارے میں کاشف بھائی کی رائے اہم ہوگی کہ آیا اس کام کو کروانے کے لیئے روبہ اردو ویکیپیڈیا پر کاشف بھائی چلاتے ہیں یا پھر یہ کہ آیا انہوں نے ویکیمیڈیا پر یا کسی اور اعلی سطح پر اردو ویکیپیڈیا کے لیئے کوئی راہ متعین کر دی ہے کہ دیگر ویکیپیڈیاؤں کے روبہ جات ، اردو پر اسی ترتیب کی پیروی کرتے ہیں یا نہیں؟ --سمرقندی 05:41, 30 مئی 2010 (UTC)
    • بجا فرمایا آپ احباب نے، بہرحال، کاشف بھائی کی رائے کے بعد صورت حال واضح ہو جائے گی۔--ساجد امجد ساجد 06:41, 30 مئی 2010 (UTC)
  • میں اس سلسلے میں اکثر روبہ جات کا مالکوں اور روبہ فریم ورک والوں سے رابطہ کر کے ان کی ترتیب کو درست کروا چکا ہوں اور اب تمام روبہ جات ہماری متعین کردہ ترتیب کے مطابق کام کرتے ہیں۔ مدیران کو اب انگریزی ربط دینے کے علاوہ مزید کوئی کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر دوسرے روبات سے کوئی چیز رہ بھی جائے تو کاشف روبہ مہینے دو مہینے میں ایک بار پورے اردو وکیپیڈیا کو scan کرتا ہے اور درستگی کردیتا ہے۔ اگر آپ لوگ اس سلسے میں وقت لگانا چاہتے ہیں تو ان ساڑھے چار ہزار مقالات پر توجہ دیں جن پر سرے سے کوئی بین الوکی ربط اب تک موجود ہی نہیں ہے۔ --کاشف عقیل 18:25, 30 مئی 2010 (UTC)

خیریت مطلوب[ترمیم]

معذرت کرنے کو ہم کرلیں، مگر کس جرم کی
بے سبب کوئی خفا ہو جائے تو ہم کیا کریں
اپنی جانب سے تو کی ہم نے ہمیشہ احتیاط
پھر بھی بھولے سے خطا ہو جائے تو ہم کیا کریں

--سمرقندی 05:36, 11 جون 2010 (UTC)

پیغام کا شکریہ[ترمیم]

السلام علیکم اور پیغام کا بہت شکریہ ساجد بھائی۔ بہت خوشی ہوئی یہ جان کر کہ آپ جلد ہی اپنے گھر جارہے ہیں، آپ کے گھر والے اور دوست احباب بھی نہایت مسرت سے آپ کے پہنچنے کے منتظر ہوں گے، اللہ آپ سب کا وقت خوشگوار و شادمان رکھے۔ کھبی تو انشاءاللہ وہ وقت بھی آئے گا کہ جب منڈی روڑالہ میں ہی نہیں گھر گھر میں internet کی سہولت دستیاب ہوگی؛ آپ اس دوران تمام تر توجہ اپنے گھر والوں اور احباب پر دیجیئے، ویکیپیڈیا کے ساتھی آپ کی واپسی کے منتظر رہیں گے۔ دعا ہے کہ آپ کو اپنے امتحان میں نمایاں کامیابی ہو اور آپ دوبارہ اچھی اچھی خبریں لے کر ہمارے پاس آئیں۔ دعاگو؛ --سمرقندی 11:57, 13 جون 2010 (UTC)

واپسی مبارک[ترمیم]

اب یہ خود غرضی نہیں تو کیا ہے کہ آپ کی اپنے اہل البیت سے قبل از وقت جدائی کے تاسف سے زیادہ آپ کی یہاں قبل از وقت آمد کی خوشی ہو رہی ہے۔ اللہ آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو ہمیشہ تندرست اور خوش رکھے؛ آمین۔ --سمرقندی 09:52, 9 اگست 2010 (UTC)

  • خوش آمدید --کاشف عقیل 14:04, 9 اگست 2010 (UTC)
  • ساجد صاحب خوشان گیے، پرییشان ہونے کی ضرورت نہیں میں چترال میں بولی جانے والی زبان کھوار میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں، خوشان گیے کا مطلب ہے خوش آمدید- --رحمت عزیز چترالی 15:04, 10 اگست 2010 (UTC)
  • خوش آمدید جناب! --O.bangash 19:16, 10 اگست 2010 (UTC)
  • منصوبہ:اردو وکیپیڈیا پر انتہائی ضروری مقالات کی فہرست پر فی الحال کام نہ کریں۔ ملاحظہ کریں صارف:کاشف عقیل/فہرست مقالات‏‏۔ یہ صفحہ روبہ کے ذریعے تروتازہ رکھا جائے گا۔ --کاشف عقیل 05:29, 11 اگست 2010 (UTC)
  • ماشااللہ آپ بڑے زوروشور اور تیزی سے مقالات بنا رہے ہیں۔ کیا آپ صارف:کاشف عقیل/فہرست مقالات میں ان عنوانات پر مقالات بنانے پر توجہ دے سکتے ہیں جن پر ابھی تک مقالے موجود نہیں ہیں۔ ان عنوانات پر توجہ مرکوز کرنے سے اردو وکیپیڈیا کی درجہ بندی تیزی سے بڑھنے کی توقع ہے۔ --کاشف عقیل 15:46, 13 اگست 2010 (UTC)
  • میری رائے میں زبانوں پر مقالات کے لیے ہمیں یہ معیار مقرر کر لینا چاہیے کہ عنوان کے ساتھ لاحقہ "زبان" لگے گا، مثلاً "اردو زبان" یا "عربی زبان"۔ بعض اوقات کسی جگہ کے لوگوں اور زبان دونوں کے لیے ایک ہی لفظ استعمال ہوتا ہے اور اس صورت میں اس لاحقے سے بات واضع ہوجائے گی۔ ایک اور بات یہ کہ میرے علم کے مطابق آذربائیجان کے لوگوں اور زبان دونوں ہی کے لیے "آذربائیجانی" کی بجائے "آذری" شاید زیادہ مشہور ہے۔ --کاشف عقیل 16:32, 13 اگست 2010 (UTC)

نیت بری نہیں[ترمیم]

ساجد بھائی پیغام کا شکریہ۔ Samah10 میاں کی نیت تو بری معلوم نہیں ہوتی مگر اردو ویکیپیڈیا سے ان کی واقفیت کم معلوم ہوتی ہے؛ جو سانچے وہ لائے ہیں ان میں سے متعدد اردو میں موجود ہیں اور جو نہیں ہیں ان کو بھی محض نقل کردینا کافی نہیں! ترجمہ کون کرے گا؟ مجھ خاکسار کے خیال سے تو جب کوئی سنجیدہ صارف کوئی مضمون ایسا لکھے گا کہ جس میں یہ سانچے درکار ہوئے تو وہ ان کے ترجمے پر بھی توجہ دے گا اور ایسا کسی بھی وقت کسی بھی سانچے کو انگریزی ویکیپیڈیا سے نقل چسپاں کر کے کیا جاسکتا ہے لہذٰا بہتر یہ معلوم ہوتا ہے کہ Samah10 میاں کو ایک یادآوری ارسال کر دی جائے کہ تین روز تک بھی انہوں نے ان سانچوں کی اردوسازی کا آغاز نا کیا تو تمام ترامیم کو حذف کر دیا جائے گا۔ --سمرقندی 06:14, 14 اگست 2010 (UTC)

بین الویکی روابط بارے - 2[ترمیم]

اسلام علیکم جناب، امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔ حاضری کا مقصد آپکا پیغام تھا۔ جناب کچھ دن پہلے ہی یہ بحث تمام ہوئی تھی، اور اب بھی “بین الوکی روابط بارے“ کے نام سے آپ کے اسی تبادلہ خیال کے صفحہ پر موجود ہے، جس کے مطابق ہمیں بین الویکی روابط بارے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ کام دن میں ایک دفعہ ایک روبوٹ کر دیتا ہے، اور اگر رہ بھی جائے تو کاشف عقیل صاحب کا روبوٹ مہینے میں ایک بار یہ فرض ضرور سرانجام دیتا ہے۔ تو اس گفتگو کے بعد اور اس سے پہلے بھی میں اس بارے زیادہ پرواہ نہیں کر رہا، کیونکہ اسی گفتگو میں ہم تصدیق بھی کر چکے ہیں۔ زمرہ جات بارے آپ کی رائے نہایت مناسب ہے، چونکہ میں انگریزی وکیپیڈیا سے ہی مواد درآمد کرتا ہوں تو میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ وہی زمرے شامل کروں جو کہ انگریزی وکیپیڈیا پر موجود ہیں۔ وہاں بھی اکثر زیلی زمرے شامل رہتے ہیں۔ اردو وکیپیڈیا پر چونکہ وسائل کی کمی سے میں آگاہ ہوں تو آئندہ اس بارے خیال کروں گا۔ شکریہ۔ --O.bangash 20:22, 14 اگست 2010 (UTC)

  • پہلے میرا بھی یہی خیال تھا کہ انگریزی کا ربط دینا ضروری ہے، مگر کسی بھی زبان کا ایک ربط ہو، روبوٹ باقی کے روابط ڈھونڈ نکالتا ہے۔ --O.bangash 21:20, 14 اگست 2010 (UTC)

قابل حذف مضمون[ترمیم]

اسلام علیکم ساجد بھائی،

آپکا لکھا ایک مضمون کچھ عرصے سے "امیدوار برائے حذف شدگی" ہے۔ برائے مہربانی ذرا دیکھ لیں اور اعتراض دور کردیں۔ --کاشف عقیل 04:14, 15 اگست 2010 (UTC)

  • آپ نے جو ٹی وی چینلز کے مقالے بنائے ہیں اس کے بارے میں ایک مشورہ کرنا ہے۔ میری رائے میں اردو میں سانچے بنانا ، استعمال کرنا اور انہیں تازہ رکھنا زیادہ قابل عمل نہیں ہے۔ بہتر ہے کہ ہم انگریزی کے سانچے من و عن لے آئیں اور صرف سطح البین کو اردو میں ترجمہ کردیں۔ --کاشف عقیل 20:31, 19 اگست 2010 (UTC)

معذرت[ترمیم]

اللہ معاف فرمائے کبھی کبھی بے تکے مضامین دیکھ کر وہ کیفیت طاری ہوتی ہے کہ

پھر وہی عالم کہ جس عالم سے جی گھبرا گیا

اور سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا کہیں اور کیا نا کہیں؛ بس اسی عالم میں تبادلۂ خیال پر مضمون ساز کے انداز میں بڑ ہانک گیا۔ بہت شرمندہ ہوں کہ وہ نہیں ہوں جو آپ حقیقت سمجھ بیٹھے، ساجد بھائی آپ کا اس تبادلۂ خیال کی بات کو سچ جان لینا آپ کے دل کی معصومیت اور پاکیزگی کی علامت ہے کہ معصوم اور شفاف دل ہر بات کو شفاف ہی سمجھتا ہے۔ آپ کے دنگ ہونے نے بھی عجیب کیفیت میں ڈال دیا ہے شرمندہ بھی ہوں ، معذرت خواہ بھی ہوں اور کچھ وہ بھی ہوں کہ جو یہاں لکھ نہیں پارہا ۔۔۔۔ یہ آج ہو کیا رہا ہے؟ بہرحال طویل گفتگو اور دھوکے میں ڈالنے کی معذرت اور اجازت۔ --سمرقندی 06:08, 14 ستمبر 2010 (UTC)

عرضِ احوال[ترمیم]

لیجیے ساجد بھائی کوئی نا انصافی سی نا انصافی ہے؟ ارے بھائی ہم تو موقع کی تلاش میں تھے کہ کب آپ سے چند حوالہ جات آپ کی شاعری کے حاصل کرنے کو دست دراز کریں اور آپ کی شخصیت پر ایک چھوٹا سا صفحہ اس دائرۃ المعارف پے لکھیں اور ادھر آپ ہیں کہ الٹا ہمارے جیسے خالی خولی شخص سے پوچھتے ہیں کہ بتاؤ اپنے بارے میں! اب کیا بتائیں صاحب؟ ساجد بھائی اپنے بارے میں کچھ ہو تو بتائیں نا، یہاں ہے کیا؟ بس روزی روٹی کے چکر میں پھیرے لگانے والا ایک عام سا آدمی! جب دوگھڑی ہاتھ آجائیں تو ادھر نکل آتے ہیں۔ یقین کریں کہ کوئی ایسا نمایاں پہلو اس خاکسار کی زندگی کا ایسا نہیں کہ جو بتانے کے قابل ہو، کچھ بھی نہیں ، نا کوئی خاص تعلیم ہے نا کوئی خاص کاروبار ہے نا کوئی خاص ہنر ہے؛ کیا بتاؤں؟ --سمرقندی 07:47, 18 ستمبر 2010 (UTC)

  • احقر کے بارے میں ایسے نفیس خیالات و اشعار! شرمندہ کرنے میں آپ اپنا ثانی نہیں رکھتے ۔ چھپانا کچھ نہیں چاہتا لیکن خوفزدہ ہوں کہ جو ہوں وہ کہہ دیا تو بھرم بھی جاتا رہے گا اور کہیں اس کا منفی اثر اس دائرۃ المعارف پر نا پڑ جائے؛ بہرحال اللہ مالک ہے آپ جاننا ہی چاہتے ہیں تو بتانا ہی پڑے گا۔ حقیقت حال کہ اردو بولنے والے سرکاری ملک سے تعلق کوئی نہیں رکھتا ، کسی بڑے تعلیمی ادارے یا جامعہ تک کوئی رسائی نہیں رکھتا ، شادی کی نہیں لہذا گھر نہیں رکھتا ، بچے نہیں ہیں اس لیے بار نہیں رکھتا ، تعلیم معمولی ہے کوئی اعلٰی ملازمت نہیں رکھتا ، جہاں جو دھندا دو پیسے کا ہاتھ آجائے پکڑ لیتا ہوں اور آج کل لوگوں کا پرانا مال اِدھر سے اُدھر کرتا ہوں باالفاظ آسان کباڑیے کا کام کرتا ہوں۔ اب کوئی بات باقی ایسی نہیں رہی کہ جو بتا سکوں۔ آپ تیار رہیۓ کبھی آپ سے آپ کے بارے میں معلومات لے کر ایک مضمون آپ کے بارے میں لکھنا چاہتا ہوں اور اس سلسلے میں جو بھی آپ کی کامیابیاں ہیں ان پر کسی بھی قسم کا حوالہ دے سکیں تو بہت نوازش ہوگی ؛ مضمون کے لیے یہی کافی ہے کہ جیسا آپ نے ذکر فرمایا کہ آپ کی شاعری ایک اہم کتاب میں شائع ہو چکی ہے۔ خوش رہیے۔ --سمرقندی 08:24, 18 ستمبر 2010 (UTC)

السلام علیکم[ترمیم]

ساجد بھائی خاکسار کے لیے تو آپ کی محبت کے دو میٹھے بول سے بڑھ کر کوئی اور اعزاز نہیں ہو سکتا؛ میں تو سمجھتا ہوں کہ میں جو بھی یہاں کر پایا ہوں اس میں میرا نہیں بلکہ اس میں آپ سب بھائیوں کی محبت کا سب سے بڑا کردار ہے۔ ہر روز صبح ندیا کنارے ٹہل لگانے کے بعد ناشتے سے قبل ویکیپیڈیا پر ایک نظر ضرور ڈالتا ہوں اور کل آپ کا ناچیز کو مرحمت کیا جانے والا اعزاز دیکھ کر شرمندہ سا ہوگیا کہ جو کرنا چاہتا ہوں اور جو کر سکتا ہوں وہ تو کچھ بھی نہیں کر پایا اور میرے بھائی نے اس کے باوجود خاکسار کو اس قدر عزت بخشی؛ کچھ وقت نہیں مل پایا کچھ الفاظ نہیں مل پائے کہ کس طرح اس عزت افزائی پر اظہارِ تشکر پیش کروں، کس طرح اپنی شرمندگی کا اظہار کروں اور کس طرح اپنی ناکارگی پر اظہارِ تاسف عرض کروں۔ خوش رہیے اور صحت مند رہیے۔ --سمرقندی 06:53, 5 اکتوبر 2010 (UTC)

اصل داستاں[ترمیم]

ساجد بھائی آپ کی اور تمام ساتھیوں کی جانب سے ملی ہوئی محبتیں ہی ہیں جن کی کشش بار بار ادھر کھینچ لاتی ہے اور کھینچا اسی شے کو جاتا ہے جو دور جارہی ہو یا مخالف جانب کھینچی جارہی ہو۔ اگر اپنی یا مرکز کی جانب کشش مضبوط ہو تو علم طبیعیات کی رو سے ایسی صورتحال عموماً مداری گردش میں بدل جایا کرتی ہے؛ بس کچھ ایسی ہی صورتحال میرے ساتھ بھی چل رہی ہے، اب یہ آپ کی مرضی پر ہے کہ اسے مدار میں گردش سمجھیں یا مداری کی گردش ۔ صبح دانا دنکا تلاش میں نکلنے سے قبل یا کام ختم کرنے کے بعد رات گئے اس لیے نہیں لکھ پا رہا کہ گھر والا شمارندہ (computer) خراب ہوگیا ہے اور کام دھندے پر شمارندہ استعمال کرنے پر سختی زیادہ چل رہی ہے، چند روز میں گھر والا شمارندہ درست کرانے کی کوشش کروں گا انشاءاللہ۔ ویسے اھم بات یہ ہے کہ اب یہاں آپ اور دیگر باہمت نئے ساتھیوں کی موجودگی بہت سکون بخش ہے، اس دائرۃ المعارف کو تو نئے آنے والوں کو ہی جاری رکھنا ہے؛ ہم تو صرف عنواں تھے اصل داستاں تم ہو۔ --سمرقندی 03:22, 8 اکتوبر 2010 (UTC)

حوالہ جات[ترمیم]

اسلام علیکم،

کوئی اور تیز چلے یا سست پڑے، ماشاء اللہ آپ کی رفتار کم نہیں ہوتی۔ اللہ تعالی آپ کا زور قلم اور زیادہ کرے۔ زحمت اس وجہ سے دی کہ شاید آپ کو حوالہ جات سے متعلق سانچہ جات کا علم نہیں ہے۔ یہ سانچہ جات استعمال کرنا بہت آسان ہے۔ نیچے جو "محفوظ" کا بٹن دیا ہے اس کے نیچے ہی ان سانچوں کے روابط ہیں۔ کسی بھی ربط پر طق کرنے سے متعلقہ سانچہ متن میں شامل ہوجائے گا۔ برائے مہربانی حوالہ جات کے لیے یہ سانچے استعمال کریں تاکہ تمام حوالہ جات ایک ہی معیاری انداز میں نظر آئیں۔ اگر اس سلسلے میں کسی بھی مدد کی ضرورت ہو تو مجھے آگاہ کریں؛ میں اگلے چند گھنٹوں تک اپنے شمارندہ پر ہی ہوں۔ --کاشف عقیل 14:12, 23 اکتوبر 2010 (UTC)

نستعلیق[ترمیم]

السلام علیکم ساجد بھائی اور پیغام کا شکریہ۔ یہ تو معلوم نہیں کہ آپ کے سوال پر قابل استعمال معاونت کر سکوں کہ نہیں پر جو میرے علم و سمجھ میں ہے وہ تحریر کر رہا ہوں۔

  1. جناب اردو ٹیکسٹ بھائی نے اپنے monobook پر جو اندارج کر رکھے ہیں ان میں اپنی پسند کے نستعلیق (جو کہ آپ کے شمارندے پر نصب بھی ہو) کا اضافہ کر دیجیے اور اپنی monobook پر اسے رکھ کر دیکھیے ہو سکتا ہے کہ معاملہ حل ہو جائے۔
  2. جب سے نیا beta اخراجہ آیا ہے کوئی نا کوئی مسئلہ اٹھتا ہی رہتا ہے؛ نئے خد و خال کے صفحے پر درج ذیل عبارت آتی ہے اور اگر عدد 1 پر درج حل سے مسئلہ حل نا ہو تو اس پر بھی غور کرنا چاہیۓ۔ عبارت درج ذیل ہے جو آپ اپنے کھاتے سے مذکورہ بالا صفحے پر جاکر دیکھ سکتے ہیں۔
  • اس بات کی یادآوری کرائی جاتی ہے کہ نئی تبدیل شدہ پوست کے بعد، آپ کو اپنی monobook جاوا نص (JavaScript) کو فعال رکھنے کے لیے صارف:سمرقندی/vector.js پر نقل کرنا ہوگا۔
  • آپ کے روائیتی یا خودساختہ monobook انداز اب نافذ نہیں ہونگے۔ آپ اپنے خودساختہ انداز CSS برائے سمتیہ یا vector کا اضافہ صارف:سمرقندی/vector.css میں کرسکتے ہیں۔
  1. اگر مذکورہ بالا دونوں طریقۂ کار ناکام ثابت ہوں تو پھر مزید بہتر اور کارآمد حل کے لیۓ کاشف بھائی اور اردو ٹیکسٹ بھائی کی رائے بہتر ہوگی --سمرقندی 06:20, 25 اکتوبر 2010 (UTC)

خیریت سے آگاہ فرمایئے[ترمیم]

السلام علیکم ؛ اپنی خیریت سے آگاہ کیجیے ورنہ ہمیں مجبوراً کہنا پڑے گا کہ ۔۔۔۔۔

ہوتا رہا یہی اگر انجام وفا کا
لے گا نا زمانے میں کوئی نام وفا کا

--سمرقندی 05:01, 24 نومبر 2010 (UTC)

خیریت سے آگاہی کا شکریہ[ترمیم]

یہ کدھر سے موجِ ہوا چلی کے مزاجِ وقت بدل گیا
یہ ادھر سے کون گذر گیا کہ فضا میں پھول مہک گئے

--سمرقندی 03:37, 10 دسمبر 2010 (UTC)

السلام علیکم[ترمیم]

ساجد بھائی میری تو کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ چندی گڑھ کا کیا کیا جائے؟ کوئی حل آپ ہی بتایئے --سمرقندی 08:07, 18 دسمبر 2010 (UTC)

  • شرمندہ کرنے میں تو ساجد بھائی لاثانی ہیں آپ اجازت کیسی ؟ بسم اللہ کیجیے اور دعائیں لیجیے! --سمرقندی 15:15, 18 دسمبر 2010 (UTC)