ہاکس بے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کراچی سے کئی کلومیٹر دور ایک پر سکون ساحلی مقام ہے جہاں تفریح کے لیے ہٹ بھی دستیاب ہیں۔ یہ مقام بھی کئی حصوں پر مشتمل ہے جن میں نیلم پوائنٹ اور پیراڈائز پوائنٹ زیادہ مشہور ہیں۔ ہاکس بے کی ساحلی پٹی منوڑہ سے شروع اور عمالیہ پر اختتام ہوتی ہے۔ جس میں ٹرٹل بیچ، سینڈزپٹ، کاکا ولیج، سونیہرا بیچ، فرنچ بیچ، سومار گوٹھ، رحمان گوٹھ اور لال بکھر ایریا شروع ہوتا ہے۔ لال بکھر میں لشکری گوٹھ، سنگھار گوٹھ، محب علی گوٹھ، رمضان گوٹھ اور فقیر محمد گوٹھ شامل ہیں۔ یہ تمام گوٹھ ماہی گیری کے پیشے سے وابستہ ہیں... ایس اے سنگور

پوری دنیا سے سبز کچھوے Turtle انڈے دینے ہاکس بے آتے ہیں اور سبز کچھووں کی پرورش کی جگہ ٹرٹل بیچ کے نام سے مشہور ہے۔