عزیز بھٹی پارک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عزیز بھٹی پارک کا ایک منظر

1965ء کی پاک بھارت جنگ کے ہیرو میجر راجہ عزیز بھٹی شہیدنشان حیدر کے نام سے موسوم یہ پارک کراچی کی مشہور شاہراہ یونیورسٹی روڈ پر اردو سائنس کالج کے قریب واقع ہے۔ یہ پارک کراچی کی شہری حکومت کے زیر انتظام ہے۔ کسی زمانے میں یہ پارک شہر کے خوبصورت پارکوں میں شمار ہوتا تھا تاہم متعلقہ محکموں کے عدم توجہی کے باعث یہ پارک ایک اجڑے ہوئے چمن کی صورت پیش کرتا ہے۔ تاہم اب بلدیہ عظمیٰ کراچی اس پارک کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے۔

نگار خانہ[ترمیم]