گھریلو کوا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف
اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف

House Crow


صورت حال
! colspan = 2 | حیثیت تحفظ

کم تشویشناک انواع  (IUCN 3.1)سانچہ:IUCN2006 Database entry includes justification for why this species is of least concern
اسمیاتی درجہ نوع [1][2][3][4][5][6][7]  ویکی ڈیٹا پر (P105) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بندی
مملکت: جانورia
جماعت: Aves
طبقہ: عصفوری نسل
خاندان: Corvidae
جنس: Corvus
نوع: C. splendens
سائنسی نام
Corvus splendens[1][2][4][5][3][6][7]  ویکی ڈیٹا پر (P225) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Louis Pierre Vieillot   ، 1817  ویکی ڈیٹا پر (P225) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

  ویکی ڈیٹا پر (P935) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Bangalore, India

گھریلو کوا ‎(Corvus splendens)‎جسے کولمبو کوا بھی کہا جاتا ہے۔ کووں کے خاندان کا عام پرندہ ہے۔ جس کا اصل مسکن ایشیا ہے۔ لیکن اب یہ دنیا کے دوسرے حصوں میں بھی دیکھا گیا ہے۔

اس کی رنگت سیاہ ہوتی ہے۔

خواص[ترمیم]

اس کا سائز جیک ڈا‎ ‎(JACKDAW) اور کریون کرو CARRION CROW)‎ ) کے سائز کے درمیان ہوتا ہے۔ تقریبا 40 سینٹی میٹر۔ لیکن یہ ان سے زیادہ پتلا ہوتا ہے۔ اس کا سر،چونچ،پر،دم اور ٹانگیں سیاہ رنگ کی ہیں۔ جبکہ گردن اور سینہ ہلکے سرمئی رنگ کے ہیں۔ ان کی جسامت ہر علاقے میں مختلف ہو سکتی ہے۔

مسکن[ترمیم]

گھریلو کوا پاکستان،سری لنکا،نیپال،مالدیپ،جنوب مشرقی تھائی لینڈ،جنوبی ایران،بھارت اور بنگلہ دیش میں پایا جاتا ہے۔

کوے کے بچے گھونسلے میں
کوے کے انڈے

گھریلو کوے انسانی آبادیوں کے نزدیک رہتے ہیں۔ اونچے درختوں پر گھونسلے بناتے ہیں۔ اور 3 سے 6 انڈے دیتے ہیں۔ یہ گھونسلا بناتے وقت حفاظت،انسانوں اور خوراک سے نزدیک رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

رویہ[ترمیم]

گھریلو کوا بہت چالاک پرندہ ہے۔ اس کی نظر بہت تیز ہوتی ہے۔ جو اسے خوراک اور دشمنوں سے آگاہ کرتی ہے۔ انسانوں سے خصوصا محتاط رہتا ہے۔ اور خطرے کی صورت میں کائیں کائیں کر کے آسمان سر پر اٹھا لیتا ہے۔ اور اپنے دوسرے ساتھی بھی بلا لیتا ہے۔ جو حفاظت کے لیے ادھر ادھر چکر لگاتے رہتے ہیں۔ کوا اپنے بچوں اور انڈوں کی بہت حفاظت کرتا ہے۔ اگر کہیں چیل یا بلی نظر آجائے۔ تو کوے اس پر پل پڑتے ہیں۔ اور اسے وہاں سے بھاگنے پر مجبور کردیتے ہیں۔ اگر ان کے گھونسلے سے انڈے نکالنے کی کوشش کی جائے۔ تو یہ انسان کے سر پر ٹھونگے مار مار کر خون نکال دیتے ہیں۔ اس لیے اسے سب سے چالاک پرندہ مانا جاتا ہے۔

‎کوے پانی میں‎

خوراک[ترمیم]

کوا کچا اور پکا ہوا گوشت بے حد شوق سے کھاتا ہے۔ کوا گندھا ہوا آٹا تھال پر سے چنگیر پرے کر کے کھا لیتا ہے۔ دیگچی میں سے تھالی پرے پھینک کر دودھ پیتا ہے اور کھیر بھی کھاتا ہے۔ کوا پلاؤ اور کچے چاول، چھوٹے کیڑے مکوڑے،بیج،دوسرے پرندوں کے انڈے اور بچے اور پھل وغیرہ کھاتا ہے۔ کوے بچوں کے ہاتھوں سے روٹی،بسکٹ وغیرہ بھی چھین کر خود کھا لیتے ہیں۔ کوا قناعت پسند اور ہر حال میں راضی رہتا ہے۔ جو چیز کھانے کو مل جائے .کھا لیتا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

1 گھریلو چڑیا 2 شارق

  1. ^ ا ب پ ربط : ITIS TSN  — اخذ شدہ بتاریخ: 19 ستمبر 2013 — عنوان : Integrated Taxonomic Information System — شائع شدہ از: 20 اگست 1999
  2. ^ ا ب پ ربط : ITIS TSN  — عنوان : IOC World Bird List Version 6.3https://dx.doi.org/10.14344/IOC.ML.6.3
  3. ^ ا ب پ ربط : ITIS TSN  — عنوان : IOC World Bird List. Version 7.2https://dx.doi.org/10.14344/IOC.ML.7.2
  4. ^ ا ب پ مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://www.worldbirdnames.org/DOI-6/master_ioc_list_v6.4.xls — عنوان : World Bird List —  : اشاعت 6.4 — https://dx.doi.org/10.14344/IOC.ML.6.4
  5. ^ ا ب پ مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://www.worldbirdnames.org/DOI-6/master_ioc_list_v6.4.xls — عنوان : IOC World Bird List Version 7.1https://dx.doi.org/10.14344/IOC.ML.7.1
  6. ^ ا ب پ مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://www.worldbirdnames.org/DOI-6/master_ioc_list_v6.4.xls — عنوان : IOC World Bird List Version 7.3https://dx.doi.org/10.14344/IOC.ML.7.3
  7. ^ ا ب پ مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://www.worldbirdnames.org/DOI-6/master_ioc_list_v6.4.xls — عنوان : IOC World Bird List Version 8.1https://dx.doi.org/10.14344/IOC.ML.8.1