الریسونی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

( 1857ء۔ اپریل 1925ء )

ابو العباس احمد بن محمد بن عبد الله الریسونی یا الرسولی مراکش کا جوان ہمت مجاہد تھا جس نے اپنے وطن پر فرانس کے تسلط کے خلاف جہاد میں زندگی گزار دی۔

الریسونی نے طنجہ کے پاس بنی عروس کے پہاڑوں میں اپنا حلقہ اثر قائم کیا اور غیر ملکی اقتدار کی بیخ کنی کے لیے کام شروع کیا۔

ایک وقت میں سلطان مراکش نے اسے طنجہ میں اپنا معتمد مقرر کیا مگر تھوڑی ہی مدت کے بعد غیر ملکی دباؤ کی وجہ سے اسے معزول کر دیا۔

الریسونی اپنے گاؤں زینات چلا گیا اور غیر ملکی تسلط کے خلاف اپنی کوششیں جاری رکھیں۔ اب اسے اپنی رجعت پسند حکومت اور غیر ملکی طاقت دونوں کے خلاف جنگ کرنی پڑی مگر 1921ء میں وہ بیمار ہو گیا تو مراکش کی حکومت نے اسے گرفتار کرکے تماسنت لے آئی اور اسیری میں ہی اس کا انتقال ہو گیا۔

تصنيف:حروب الريف تصنيف:وفيات 1920 تصنيف:صفحات تحتاج تصنيف سنة الولادة تصنيف:سياسيون مغربيون تصنيف:الريف